ویت نام میں لینڈ سلائیڈنگ، 7 ہلاک

ہنوئی ۔ 17ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ویتنام میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 7افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ملک کے شمالی صوبہ لینگ سون کے حکام کے مطابق چہارشنبہ کی شب ویت نام کے شمالی ساحل سے ٹکرانے والے سمندری طوفان کلمائیگی کے سبب 55 ہزار سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ پیر کے روز اسی طوفان کے سبب فلپ

پاکستان میں ایک ہی دن پولیو کے 13 نئے معاملے

اسلام آباد ۔ 17ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے چاروں صوبوں اور قبائلی علاقوں سے ایک ہی دن میں پولیو کے 13 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ ہی اس سال ملک بھر میں پولیو وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 158 تک پہنچ گئی ہے۔اسلام آباد میں وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز کے ای پی آئی مینیجر ڈاکٹر رانا محمد ص

یوروپ کے منفی طرز عمل پر مصر کا اظہار مذمت

قاہرہ ۔17 ستمبر۔(سیاست داٹ کام) حکو مت مصرنے آج یہاں یوروپین یونین کے سفیر کو طلب کرتے ہوئے ملک کے داخلی صورت حال پر مکمل طور پر منفی بیان جاری کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اوریوروپی یونین کے بین الاقوامی کمیٹی کے بیان کو مکمل طور منفی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان ایحاب عبدل عطائے نے کہا کہ مصر کی حکومت اپنے

کشمیر سیلاب ، یو اے ای کی امداد

دوبئی ۔ 17ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے جموںو کشمیر میں گزشتہ دنوں آئے تباہ کن سیلاب سے متاثرین کیلئے امداد بھیجنے کا اعلان کیا ہے ۔ شیخ حمدان بن زید النہیان نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طورپر جموںو کشمیر کے متاثرہ علاقوں کیلئے ضروری انسانی امداد روانہ کرے ۔ سرکاری ایجنسی وام نے آج یہ بات بتائ

مزید پابندیوں سے یوکرینی بحران گہرا ہو جائے گا: روس

ماسکو۔ 17ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مغرب کی طرف سے روس پر مزید پابندیاں لگانے سے یوکرینی بحران حل نہیں ہو سکے گا بلکہ اور زیادہ گہرا ہو جائے گا، روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروو نے اسپینی اخبار’’ایل پائس‘‘کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہاکہ یورپی یونین نے مینسک میں یوکرینی بحران کے حل کیلئے رابطہ گروپ کی ملاقات کے نتائج کو

بی جے پی کی غلط حکمرانی کے 100 دن،کانگریس کا کتابچہ

نئی دہلی ۔ 17 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج بی جے پی کی ’’غلط حکمرانی کے 100 دن‘‘ پر ایک کتابچہ پیش کرتے ہوئے اجاگر کیا کہ لوک سبھا الیکشن کے بعد حالیہ تمام ضمنی چناؤ کے نتائج ’’بے مصرف حکومت کے کھوکھلے وعدوں‘‘ کے بارے میں ’’عوام کی برہمی‘‘ کی عکاسی کرتے ہیں۔ برسر اقتدار پارٹی کا زوال ’’نمایاں رجحان‘‘ ہے جو بی جے پی کو ’

مسئلہ کشمیر سے سردار پٹیل کو دور رکھ کر غلطی کی گئی

بیدر ۔ 17 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج کہا کہ اگر مسئلہ کشمیر سے جواہر لال نہرو کے بجائے سردار ولبھ بھائی پٹیل نے نمٹا ہوتا تو کشمیر کا کوئی حصہ پاکستان کے قبضہ میں نہیں ہوتا اور آرٹیکل 370 کا وجود نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کہ آج بھی کشمیر کا قابل لحاظ حصہ پاکستان کے زیر قبضہ ہے ۔ اگر

اناج کے حصول کیلئے متاثرہ عوام کو مشکلات کا سامنا

سرینگر 17 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) جیسا کہ ہر آفت سماوی کے بعد راحت کاری کے موقع پر جو افراتفری اور جانبداری دیکھی جاتی ہے وہی حال سرینگر میں حالیہ سیلاب سے متاثرین کا بھی ہورہا ہے جہاں بعض متاثرین کو حکومت کی ریلیف جاری کئے گئے اناج کے حصول کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانا پڑرہا ہے۔ مختلف ریلیف کیمپوں میں موجود عہدیدار سیلاب سے متاثرین ک

اڈوانی لوک سبھا کی ایتھکس کمیٹی کے نئے صدرنشین

نئی دہلی 17 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے سینئر قائد ایل کے اڈوانی کو لوک سبھا کی باوقار ایتھکس کمیٹی کا نیا صدرنشین مقرر کیا گیا ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ 86 سالہ اڈوانی جو نریندر مودی کابینہ میں وزارت کا قلمدان حاصل نہیں کرسکے کیونکہ نئی حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ 75 سال سے زائد عمر والے سیاستدانوں کو کابینہ میں جگہ نہ

خاتون جمناسٹ کی مرد جمناسٹ اور کوچ کیخلاف پولیس میں شکایت

نئی دہلی 17 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک جمناسٹ اور اُس کے کوچ کو جو جہاں ایشین گیمز کی تیاریوں کیلئے قومی کیمپ میں شرکت کررہے ہیں، کے خلاف ایک خاتون جمناسٹ کو مبینہ جنسی طور پر ہراساں کرنے پر معاملہ درج کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں رونما ہوا۔ دونوں کے خلاف کسی بھی خاتون کو جنسی طور پر غلط اشارے کرتے ہوئے اُس کی پا

مجھے اپنی جان کا خطرہ ہے : وائس چانسلر

کولکتہ ۔ 17 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : جادھو پور یونیورسٹی کیمپس کے باہر مظاہرہ کرنے والے 23 طلباء کی گذشتہ شب گرفتاری کے بعد وائس چانسلر ابھیجیت چکرورتی نے بتایا کہ طلباء کے نازیبا سلوک کی وجہ سے وہ پولیس کو طلب کرنے پر مجبور ہوئے ۔ یاد رہے کہ طلباء نے ایک طالبہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے خلاف احتجاج منظم کیا تھا ۔ انٹرنل کامپلکس کمی

ورنداون کی بیواؤں کے بارے میں متنازعہ بیان

متھرانہ 17 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ و رکن پارلیمان ہیما مالنی پر ان کے ایک حالیہ بیان پر شدید تنقیدیں کی جارہی ہیں جہاں اُنھوں نے کہا تھا کہ بنگال اور بہار سے تعلق رکھنے والی بیوہ عورتوں کو ورنداون میں بھیڑ بھاڑ کرنے سے اجتناب کرنا چاہئے۔ ورنداون اترپردیش کے ایک مقدس شہر کے طور پر معروف ہے جہاں سماج کی ستائی ہوئی، بیوہ

للیتا منگلم این سی ڈبلیو کی نئی صدرنشین

نئی دہلی 17 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی قومی عاملہ کی رکن للیتا کمار منگلم کو نیشنل کمیشن فار ویمن (NCW) کا صدرنشین مقرر کیا گیا ہے۔ دریں اثناء مرکزی وزیر برائے بہبودی خواتین و اطفال منیکا گاندھی نے کہاکہ للیتا کمار منگلم کی بحیثیت صدرنشین تقرری عمل میں آئی ہے جس کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں۔ حالانکہ کچھ روز قبل ہی منیکا گاندھی نے کمی

نئی نسل کے تمام اداکار با صلاحیت ہیں : پریش راول

ممبئی ۔ 17 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بالی ووڈ کے سینئیر اداکار پریش راول نے کہا کہ ان کی نئی فلم ’ راجہ نٹور لال ‘ میں ان کے گرو کے کردار کی بڑی ستائش ہورہی ہے ۔ خصوصی طور پر اب وہ جہاں بھی جاتے ہیں تو ان کے مداح انہیں فلم کا ڈائیلاگ ’ کھینچے ہوئے کان سے ملا ہوا گیان ہمیشہ یاد رہتا ہے ‘ بول کر سناتے ہیں ۔ پریش نے کہا کہ آنجہانی راجندر کم

مودی کی 64 ویں سالگرہ ، والدہ سے آشیرواد حاصل کیا

گاندھی نگر ۔ 17 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی 64 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی والدہ سے آشیرواد لیا ۔ علاوہ ازیں انہیں جاپانی وزیر اعظم شینزوابے نے بھی فون کر کے مبارکباد دی ۔ صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے بھی نریندر مودی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ۔ زعفرانی کرتا زیب تن کیے ہوئے نریندر مودی بغیر کسی سیکوریٹی ک

ضمنی انتخابات کے نتائج

لوک سبھا کے عام انتخابات کے بعد پہلے ضمنی انتخابات میں کانگریس پارٹی اور سماج وادی پارٹی کو اہم کامیابی ملی ہے، وہیں بی جے پی نے مغربی بنگال میں اچھا مظاہرہ کیا۔ ملک کی 9 ریاستوں کے 32 اسمبلی حلقوں کے نتائج میں بی جے پی کو 10، کانگریس کو 7 اور سماج وادی پارٹی کو 7 پر کامیابی ملی جبکہ تلگو دیشم، ترنمول کانگریس، اے آئی یو ڈی ایف اور سی پی آ

ضمنی انتخابات کے نتائج سے بی جے پی سبق حاصل کرے

ممبئی ۔ 17 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا نے آج ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو شکست پر سخت تنقیدوں کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسے ان نتائج سے سبق حاصل کرنا چاہئے اور ہمیشہ بنیادی حقائق کو پیش نظر رکھنا چاہئے۔ شیوسینا کے ترجمان سامنا میں شائع اداریہ میں کہا گیا کہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اترپردیش میں زبردست کامیابی حاصل کی لیک

اسپائس جیٹ کے طیارہ میں تکنیکی خرابی

نئی دہلی ۔ 17 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسپائس جیٹ کے ممبئی جارہے طیارہ میں اچانک خرابی پیدا ہوگئی اور 175 مسافرین بال بال بچ گئے۔ یہ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا۔ SG 451 طیارہ نے دہلی میں اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ سے پرواز کی لیکن فوری بعد انجن میں اچانک خرابی پیدا ہوگئی اور پائلیٹ نے طیارہ کو بحفاظت دہلی واپس لالیا۔ ماہرین نے بعد ازاں ا