حج میں دو بی جے پی قائدین ہندوستان کے نمائندے

جدہ۔ 28؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ بی جے پی کے دو سینئر سیاستداں جاریہ سال حج میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے جب کہ 13 لاکھ عازمین حج فریضہ ٔ حج کی ادائیگی کی سعادت حاصل کریں گے۔ سابق مرکزی وزیر متوطن بھوپال عارف بیگ اور قومی صدر بی جے پی اقلیتی شعبہ دہلی عبدالرشید انصاری کل جدہ پہنچیں گے۔ ’عرب نیوز‘ کی خبر کے بموجب حج کمیٹی آف انڈیا کے

شام میں امریکی فضائی حملے ، اتحادیوں کو القاعدہ کا انتباہ

دمشق۔ 28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ کی شامی شاخ النصریٰ فرنٹ نے داعش کے خلاف فضائی حملوں میں حصہ لینے والے ممالک کو جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے اور اس لڑائی کو اسلام کے خلاف جنگ سے تعبیر کیا۔ النصریٰ کے ترجمان ابو فراس الصوری نے آن لائن ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو ممالک ہمارے خلاف لڑائی میں شامل ہیں، انہوں نے ایک سنگین غلطی کا

پاکستان میں دھماکہ،15 ہلاک

اسلام آباد ۔ /28 ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں 15 عسکریت پسند اس وقت ہلاک ہوئے جب پاکستانی جیٹ طیاروں نے افغان سرحد سے متصل وزیرستان علاقہ پر اندھادھند بمباری کی ۔ یہ حملے جاریہ ضرب عجب فوج کی کارروائیوں کا حصہ ہے ۔ اس سال ہزاروں انتہاپسند ہلاک ہوئے ہیں ۔

مصر میں 112 افراد رہا

قاہرہ ۔ /28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی اپیل کورٹ نے غیرقانونی احتجاج کرنے والے 112 افراد کو بری کردیا ہے ۔ معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں کے بشمول 1079 افراد کو احتجاج کے دوران غیرقانونی مظاہرہ کرنے پر /25 جنوری کو گرفتار کرلیا گیا تھا ، اس کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے ۔

جسٹس دتو کا بحیثیت چیف جسٹس حلف

نئی دہلی۔ 28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جسٹس ایچ لکشمی نارائنا سوامی دتو نے آج ملک کے 42 ویں چیف جسٹس آف انڈیا کی حیثیت سے حلف لیا۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے راشٹرپتی بھون کے دربار ہال میں منعقدہ مختصر تقریب میں انہیں حلف دلایا۔ نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری، نائب صدرنشین راجیہ سبھا پی جے کورین، مرکزی وزراء راج ناتھ سنگھ، روی شنکر پرساد، ایم

مہاراشٹرا میں صدر راج نافذ

ممبئی۔ 28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں چیف منسٹر پرتھوی راج چوہان کے استعفیٰ کے بعد آج صدر راج نافذ کردیا گیا۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے مرکزی کابینہ کی سفارش کو منظوری دے دی۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے یہ بات بتائی۔ کابینہ کا مختصر اجلاس کل وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی زیرصدارت منعقد ہوا کیونکہ وزیراعظم نریندر مودی اس وقت امریک

ہندوستان کے کسی بھی لیڈر کو اس طرح کی محبت نہیں ملی: مودی

نیویارک ۔ /28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے امریکہ کے سابق شہری حقوق کے لیڈر مارٹن لوتھر کنگ کے مشہور و مقبول الفاظ ’’ میرا ایک خواب ہے ‘‘ کو دہراتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے تعلق سے میں نے خواب دیکھا ہے اور میں بھارت کو آپ کے خوابوں کے مطابق بناؤں گا ۔ امریکہ نے آپ لوگوں نے جس طرح سے مجھے محبت دی ہے ہندوستان کے کسی بھی ل

مناسک حج کا 2 ؍اکٹوبر سے آغاز

مکہ معظمہ ۔ /28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مناسک حج کا /2 اکٹوبر جمعرات سے آغاز ہوگا ۔ /3 اکٹوبر کو حج اکبر کے ساتھ ہی لاکھوں مسلمان فریضہ حج کی سعادت سے سرفراز ہوں گے ۔ گورنر مکہ میشل بن عبداللہ نے کہا کہ اللہ کے مہمانوں کیلئے حکومت سعودی عرب نے وسیع تر انتظامات کرلئے ہیں ۔ اقطاع عالم سے آنے والے عازمین حج خیموں کے شہر وادی منیٰ جمعرات کے دن ک

ہندوستان 21 ویں صدی کی قیادت کرے گا:مودی

نیویارک ۔ /28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے امریکہ میں تقریباً 20 ہزار غیرمقیم ہندوستانیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان 21 ویں صدی کی قیادت کرے گا ۔ انہوں نے این آر آئیز کو ’’میک ان انڈیا‘‘ پروگرام میں حصہ لینے کا مشورہ دیا ۔ نیویارک کے میڈسن اسکوائر گراؤنڈ پر تالیوں کی گونج میں کہا کہ 21 ویں صدی ہندوستان

سارک کو زیادہ مستحکم اور طاقتور بنانے کے عہد کا اعادہ

نیویارک۔ 28؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ’’پڑوسیوں سے بہتر روابط کو اولین ترجیح‘‘ پالیسی کو اختیار کرتے ہوئے بنگلہ دیش، نیپال کے ہم منصب اور صدر سری لنکا سے ملاقات کے دوران سارک کو زیادہ سے زیادہ طاقتور بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ باہمی تشویش کے معاملات بشمول دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے ٹھوس اقدامات

دہشت گردی کیخلاف کوششوں کو دگنا کردینے عالمی برادری پر امیر قطر کا زور

اقوام متحدہ۔ 28؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ امیر قطر صاحب السمو الشیخ تمیم بن حمد الثانی نے دُنیا میں دہشت گردی کے رجحان میں اضافہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے عالمی برادری پر دہشت گردی کے بڑھتے خطرہ سے لڑنے کے لئے اپنی کوشش دوگنا کرنے پر زور دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کی کوششیں اُس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتیں، جب تک عوام کو یہ

بحالی ٔ امن کوششوں میں تعاون کیلئے اقوام متحدہ کا اظہار تشکر

اقوام متحدہ۔ 28؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ اقوام متحدہ کے معتمد عمومی بانکی مون نے وزیراعظم نریندر مودی سے اقوام متحدہ کی بحالی ٔ امن کارروائیوں میں ہندوستان کے نمایاں کردار پر ان سے اظہار تشکر کیا اور ملک کے عوام کی سماجی۔ معاشی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنے پر ان کی ستائش کی۔ مودی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب س

عالم اِسلام کی کوئی یونیورسٹی عالمی معیار کی فہرست میں نہیں

آکلینڈ۔ 28؍ستمبر (سید مجیب کی رپورٹ)۔ بین الاقوامی اعلیٰ سطحی یونیورسٹیوں کے سروے کے بعد 800 یونیورسٹیوں کی ایک فہرست جاری کردی گئی ہے۔ کیو ایس کے مطابق سالانہ یونیورسٹی مہم کے دوران چار اہم شعبوں تدریس، تحقیق، روزگار اور بین الاقوامی نقطہ نظر سے یونیورسٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کے محصلہ نشانات کے مطابق ان کی درجہ ب

تنازعہ کے تسلسل کے دوران نئے صدر افغانستان کی حلف برداری

کابل۔ 28؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ افغانستان کے نئے صدر کی حلف برداری تقریب شاندار پیمانے پر کل منعقد کی جائے گی جب کہ امریکہ کے ساکن ماہر تعلیمات اشرف غنی زمام اقتدار سنبھالیں گے۔ سابق صدر حامد کرزئی تین ماہ کی صف آرائی کے بعد جو متنازعہ انتخابی نتائج کے بارے میں تھی جس کی وجہ سے شورش پسندی کو تقویت پیدا ہوئی اور افغانستان کے سنگین مع

قرعہ اندازی کے ذریعہ عازمین حج کے انتخاب میں اللہ تعالی کی مرضی شامل

حیدرآباد۔/28ستمبر، ( سیاست نیوز) ریاستی حج کمیٹی کے عازمین کے آخری دو قافلے آج حیدرآباد سے جدہ کیلئے روانہ ہوئے۔ اس طرح ریاستی حج کمیٹی کے ذریعہ حج بیت اللہ کیلئے روانگی کا عمل مکمل ہوگیا اور 18 قافلوں کے ذریعہ جملہ6043 عازمین مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔ عازمین حج کا 17واں قافلہ آج صبح 11:30بجے شمس آباد انٹر نیشنل ایرپورٹ سے سعودی ایر لائنس کی

سرورنگر ‘میرپیٹ میں سائبرآباد پولیس کی ناکہ بندی اور تلاشی

حیدرآباد 28 ستمبر (این ایس ایس ) سائبرآباد کے ایل بی نگر زون کے تحت سرور نگر کے منڈل میں مجرمین اور ان کی مجرمانہ سرگرمیوں سے متاثرہ علاقوں نندنا ونم، کرمن گھاٹ ،وامبے کالونی، دیوی نگر اور دیگر مقامات کی تقریبا 400 ملازمین پولیس بشمول ایس او ٹی اور سی سی ایس اسٹاف نے مکمل ناکہ بندی کے ساتھ کئی گھنٹوں تک تلاشی مہم چلائی ۔ سائبر آباد کے ا