مودی میک اِن انڈیا مہم شروع کریں گے

نئی دہلی۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی آئندہ ہفتہ یہاں ’’میک اِن انڈیا‘‘ مہم شروع کریں گے۔ اس میگا تقریب میں عالمی اور اندرون ملک کے ہزاروں تاجرین شرکت کریں گے۔ 25 ستمبر کو ہونے والی اس کانفرنس میں ’’میک اِن انڈیا‘‘ مہم کا وزیراعظم کے ہاتھوں آغاز ہوگا۔ وزیر برقی پیوش گوئل نے بتایا کہ امریکہ جاپان، کوریا، سویڈن،

بی جے پی ۔ شیوسینا اتحاد میں پھوٹ کے آثار

ممبئی۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کیلئے نشستوں کی تقسیم کے مسئلہ پر بی جے پی ۔ شیوسینا اتحاد میں تلخیاں پیدا ہوگئی ہیں۔ شیوسینا نے بھی صدر بی جے پی امیت شاہ کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی ہمیں ہدایت نہیں دے سکتا ۔ زعفرانی پارٹی کے ساتھ اتحاد کے مسئلہ پر کوئی بھی فیصلہ شیوسینا صدر ادھو ٹھاکرے ہی کریں گے۔

رچرڈ ورما امریکی سفیر برائے ہندمتوقع

واشنگٹن۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ براک اوباما نے توقع ہے کہ ہندوستانی نژاد امریکی شہری رچرڈ ورما کو ہندوستان میں امریکہ کا سفیر مقرر کریں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی کے اس ماہ کے اواخر میں دورۂ امریکہ سے قبل سفارت کار کے تقرر پر توجہ دی جارہی ہے۔

نواز شریف اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے

اسلام آباد۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نواز شریف توقع ہے کہ اس ماہ کے اواخر میں نیویارک میں منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کی سالانہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ نواز شریف نے گزشتہ ہفتہ اپنے بعض بیرونی دوروں کو منسوخ کردیا تھا۔ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر عمران خان اور عالم دین علامہ طاہر القادری کی پارٹی

آسٹریلیا میں دولت اسلامیہ کے قتل منصوبہ کو ناکام بنادیا

ملبورن۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے دولت اسلامیہ کے گھناؤنے قتل منصوبہ کو ناکام بنادیا ہے۔ آسٹریلیا کے سب سے بڑے انسداد دہشت گردی دھاوؤں میں 15 افراد کی گرفتاری کے بعد داعش کے منصوبہ ناکام ہوگئے ہیں۔ سڈنی کے مغربی علاقہ اور شمال مغربی حصے میں بعض مکانات پر دھاوے کئے گئے۔ آسٹریلیا بھی اب دہشت گردی کا گڑھ بنتا جارہا ہے۔ ان دھاو

شاہد بلوا کو بیرونی سفر کی اجازت

نئی دہلی۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سوان ٹیلیکام پروموٹر شاہد عثمان بلوا کو جو 2G اسکام سے متعلق استغاثہ کا سامنا کررہے ہیں، کیمبرج یونیورسٹی میں اپنے فرزند کے داخلے کیلئے لندن جانے خصوصی عدالت نے اجازت دے دی ہے۔

وائٹ ہاؤس کو نشانہ بنانے داعش کی دھمکی

واشنگٹن 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما اور برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے دولت اسلامیہ عراق و شام کو نیست و نابود کردینے اور اس کے خلاف لڑائی کیلئے عالمی اتحاد کی تشکیل کے بعد داعش بھی حرکت میں آگئی ہے۔ اس تنظیم کے جنگجوؤں نے ایک نیاویڈیو جاری کیا ہے جس میں وائٹ ہاوز کو نشانہ بنانے اور امریکی سپاہیوں کو قتل