مہاراشٹرا اسمبلی چناؤ کا اعلامیہ جاری
ممبئی ۔ 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں 288 رکنی اسمبلی کیلئے انتخابی عمل شروع ہوگیا اور حکام نے آج انتخابی اعلامیہ جاری کردیا۔ چیف الیکٹورل آفس کے عہدیداروں نے بتایا کہ آج سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہوگیا۔ مہاراشٹرا میں ایک ہی مرحلے میں 15 اکتوبر کو رائے دہی ہوگی اور 8.28 کروڑ سے زائد اہل افراد حق رائے دہی سے استفادہ کر