مہاراشٹرا میں کانگریس ۔ ایس پی اتحاد

ممبئی 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ مہاراشٹرا میں این سی پی اور کانگریس کی راہیں جدا ہوگئی ہیں وہیں اب کانگریس نے رات گئی بات گئی کے مصداق آگے بڑھتے ہوئے مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کے لئے سماج وادی پارٹی سے سیاسی اتحاد کیا ہے۔ دریں اثناء سماج وادی پارٹی ترجمان عبدالقدیر چودھری نے بتایا کہ ریاست کے ایس پی سربراہ ابو عاصم اعظمی نے ر

آسام سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی

گوہاٹی 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسام میں سیلاب کی صورتحال ہنوز سنگین بنی ہوئی ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی ہے جبکہ ریاستی وزیر اعلیٰ ترون گوگوئی نے بدترین طور پر متاثرہ گول پاڑہ اور کامروپ (رورل) اضلاع کا فضائی معائنہ کیا۔ سی ایم او کے عہدیداروں نے بتایا کہ تقریباً 45 منٹ تک وزیراعلیٰ نے فضائی معائنہ کیا لیکن موسم کی خرابی کی وجہ

ہیلتھ سنٹر پر ڈاکٹرس ندارد، ورون گاندھی برہم

سلطان پور (یوپی) 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی ایم پی ورون گاندھی نے آج ایک کمیونٹی ہیلتھ سنٹر پر ڈاکٹروں کی عدم موجودگی پر ڈسٹرکٹ کے چیف میڈیکل آفیسر کی سرزنش کی۔ دریں اثناء ایم پی کے میڈیا انچارج وجئے سنگھ رگھونشی نے بتایا کہ ورون گاندھی اپنے پارلیمانی حلقہ کے تین روزہ دورہ پر آج یہاں پہونچے تھے اور یہ اُن کا پہلا دن تھا۔ مقام

این سی پی سے مابعد انتخابات اتحاد خارج از امکان، بی جے پی

ممبئی ۔ 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا کے ساتھ اپنی 25 سالہ دوستی کو ختم کرنے کے ایک دن بعد بی جے پی نے آج شردپوار زیرقیادت این سی پی کے ساتھ مابعد انتخابات اتحاد کے امکان کو مسترد کردیا۔ مہاراشٹرا اسمبلی کے انتخابات 15 اکٹوبر کو مقرر ہیں۔ مہاراشٹرا میں پارٹی کے انچارج راجیو پرتاپ رودی نے بتایا کہ این سی پی سے اتحاد کا سوال ہی پیدا نہی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات پر تبادلہ خیال

نیو یارک 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ ہند سشما سوراج نے آج اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں عاجلانہ اصلاحات کا مسئلہ اٹھایا جبکہ وہ چین ،ابسا اور جی 4 بلاکس کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ 2015 تک اصلاحات کے عمل کی تکمیل کیلئے مرتکز کوششیں کی جانی چاہئے جبکہ اقوام متحدہ کی تاسیس کی 70 ویں سالگرہ تقاریب مقرر ہیں

پاکستان کے مختصر مسافتی میزائیل حتف کی آزمائشی پرواز

اسلام آباد 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کامیابی سے مختصر مسافتی زمین سے زمین پر وار کرنے والے میزائیل حتف ۔IX کی کامیاب آزمائشی پرواز کی۔ اس میزائیل کا دائرہ کار 60 کیلو میٹر ہے اور یہ ہندوستان کے کئی علاقوں پر وار کرسکتا ہے۔ میزائیل کی آزمائشی پرواز جسے نصر بھی کہا جاتا ہے کامیابی سے منعقد کی گئی ۔ایک عصری ملٹی ٹیوب لانچ

’’پاکستان میں جمہوریت کی سرفرازی کیلئے پارٹیاں متحد ‘‘

نیو یارک 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) حکومت مخالف احتجاج کی پرواہ کئے بغیر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیاں پاکستان میں جمہوریت اور دستور کی سرفرازی کیلئے متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ حکومت کے خلاف دھرنے دے رہے ہیں پُر عزم منصوبے بناچکے تھے لیکن قوم نے اُن کی تائید نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت احتجاجی مظاہروں کے باو

افغان طالبان کے ہاتھوں 12 شہریوں کا سر قلم

کابل 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) طالبان شورش پسندوں نے 12 شہریوں کے سر قلم کردیئے ہیں اور مشرقی صوبہ غزنی میں فوج پر ایک حملے کے دوران تقریبا 60 مکان نذر آتش کردیئے ہیں۔ صوبہ کے نائب سربراہ پولیس اسد اللہ انصافی نے کہا کہ طالبان نے گذشتہ ہفتہ ضلع ارجستان کے کئی دیہاتوں پر حملہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ رات انہوں نے مقامی اور قومی پولیس کے

چین میں چاقو زنی 4 طلبا ہلاک

بیجنگ 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پرائمری اسکول کے چار بچوں کو جنوبی چین کے خود اختیار علاقے گوانگ ژی میں ایک شخص نے چاقو زنی کے ذریعہ ہلاک کردیا۔ یہ ادھیڑ عمر کا شخص تھا اور چاقو زنی کا واقعہ 6.20 بجے صبح پیش آیا ۔ تین بچے برسر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ چوتھا قریبی ہسپتال میں علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس مشتبہ حملہ آور کی تلاش میں مصروف ہے ۔

حرم شریف میں لاکھوں عازمین حج کا روح پرور اجتماع

مکہ معظمہ ۔ 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اقطاع عالم سے آنے والے لاکھوں عازمین حج نے آج حرم شریف میں نماز جمعہ ادا کی۔ اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھے گئے۔ سفیداحرام میں ملبوس عازمین نے طواف و نماز جمعہ کے لئے حرم شریف میں توسیع شدہ حصہ سے استفادہ کیا جس سے حرم شریف کے اندر مزید عازمین کی گنجائش پیدا ہوگئی۔ حکومت سعودی عرب کے وسیع تر انتظام

عرب یروشلم میں نوجوانوں کی گرفتاریوں پر برہمی کی لہر

یروشلم 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی نوجوانوں نے مشرقی یروشلم میں ایک رکاوٹ کھڑی کرنے پر پولیس کی شدید مذمت کی ۔ چند منٹ قبل اسرائیلی فوج نے سنگباری میں مصروف نوجوانوں کو بے حس کردینے والے دستی بم پھینک کر منتشر کردیا تھا۔ ہزاروں نوجوان فلسطینیوں کو بدسلوکی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا جس کی وجہ سے یروشلم کے عرب علاقوں میں غصہ کی

اوٹکور میں مسلم لڑکی کے ساتھ دست درازی کا واقعہ

اوٹکور /26 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر اوٹکور کے تمام مساجد کے ذمہ داران اور مصلیان مساجد نے آج بعد نماز جمعہ مخدوم پور چوک سے ریالی منظم کی گئی ۔ اس ریالی میں مسلمانوں نے کل شب پیش آئے مسلم لڑکی کی عصمت ریزی کے واقعہ میں ملوث فرقہ پرست نوجوانوں اشوک اور بھرت کو سخت سزا دینے کا مطالبہ پر کیا ۔ اوٹکور کے تمام مسلمانوں کی جانب سے غم و غ

انتقال

نارائن کھیڑ /26 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محترمہ عابدہ بیگم بعمر 85 سال زوجہ جناب میر محمود علی صاحب مرحوم مدرس وظیفہ یاب م توطن نارائن کھیڑ کا مختصر سی علالت کے بعد کل رات انتقال ہویگا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ مسجد ہاشمی نارائن کھیڑ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان نارائن کھیڑ عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 5 لڑکے اور 3 لڑکیاں

نامزد عہدوں پر ناراض ارکان اسمبلی کو ترجیح

بیدر /26 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست کرناٹک میں مختلف بورڈ اور کارپوریشن کے صدور نائب صدعور اور ارکان اسمبلی کے علاوہ ڈیویژن ، ضلع اور تعلقہ سطح کے مختلف کمیٹیوں کے صدور اور ارکان کے نامزدگیوں کیلئے سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں ۔ کانگریس کے ذرائع نے بتایا کہ نامزدگیوں کی فہرست تیار کی جارہی ہے ۔ ضلع کانگریس صدور کی فہرست کے علاوہ متع