انتقال

حیدرآباد ۔ 4 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب محمد بدر الدین خاں مرحوم ولد جناب محمد خواجہ معین الدین خاں مرحوم کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ 4 ستمبر بروز جمعرات نماز جنازہ جامع مسجد محمدی لائن سکنڈ لانسر میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان حضرت بغدادیؒ ، لنگر حوض عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر جامع مسجد محمدی لائن مقرر ہے

مرقد رسولؐ کی منتقلی کی خبر بے بنیاد : سعودی حکومت

مدینہ منورہ۔4 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانوی اخبارات کی جانب سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کی متبادل مقام پر منتقلی سے متعلق متنازعہ خبروں کی اشاعت کے بعد معلوم ہوا ہے کہ یہ تجویز روضۂ رسول صلی اللہ وسلم اور مسجد نبوی کے توسیعی پروجیکٹ کے حوالے سے تیارکردہ ایک تحقیقی رپورٹ میں دی گئی تھی، جس کا حکومت سے کوئی تعلق نہی

جاپانی وزیراعظم کو کبھی کبھار برتن تک دھونے پڑتے ہیں:آکی آبے

ٹوکیو۔ 04 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جاپانی وزیراعظم کی اہلیہ آکی آبے کا کہنا ہے کہ کبھی کبھار وہ اس قدر مصروف ہوتی ہیں کہ گھر کے کام اْن کے شوہر کو کرنا پڑتے ہیں۔ وزیراعظم آبے کو گھر میں بعض مرتبہ برتن دھونے پڑتے ہیں اور کوڑا کرکٹ پھینکنے بھی جانا پڑتا ہے۔ جاپانی وزیراعظم شینزو آبے کی اہلیہ آکی آبے نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پ

پاکستانی صوبہ پنجاب میں شدید بارشیں، 40سے زائد ہلاکتیں

اسلام آباد۔ 04 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی صوبہ پنجاب میں شدید بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات کے نتیجے میں کم از کم 40افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ زیادہ تر ہلاکتیں عمارتیں گرنے کے نتیجے میں ہوئیں۔ ہزاروں افراد اس سیلابی بارش کی وجہ سے بے گھر ہوگئے ہیں اور انہیں عارضی مقامات پر رہنا پڑ رہا ہے۔ لاہور میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 13 ہے۔

مودی ۔ شریف کی نیویارک میں میٹنگ کے بارے میں پاکستان لاعلم

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کہا کہ اسے وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کے درمیان نیویارک میں اس ماہ کے یو این جنرل اسمبلی سیشن کے دوران میٹنگ کیلئے کوئی بھی منصوبہ کا علم نہیں ہے۔ دفترخارجہ کے ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ نیویارک میں مودی ۔ شریف ملاقات کے تعلق سے مجھے ابھی اس طرح کے کس

چینی صدر کا دورہ ٔپاکستان منسوخ ؟

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چینی صدر شی جن پنگ نے پاکستان کو اپنا اہم دورہ اس ملک میں جاری سیاسی بحران کے سبب منسوخ کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس نے آج کہا کہ یہ خبر چند گھنٹے بعد سامنے آئی جبکہ دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ یہ دورہ ہنوز ’’برقرار‘‘ ہے۔ دنیا ٹی وی نے قومی سلامتی مشیر سرتاج عزیز کے حوالہ سے اطلاع دی کہ چینی طرف سے یہ د

سعودی ولی عہد کی فرانسیسی وزیر اعظم سے ملاقات

پیرس ۔ 4 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے دورہ فرانس کے دوران فرانسیسی وزیر اعظم ایمانویل فالس سے پیرس میں وزیر اعظم ہاوس میں ان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات کے دوران عالمی امور بالخصوص مشرق وسطٰی میں جاری بحرانوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پ

جنوبی افریقہ کا دلائی لامہ کو ویزا سے تیسری بار انکار

کیپ ٹاؤن ۔ 4 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مسلسل تیسری مرتبہ جنوبی افریقہ نے دلائی لامہ کو یہاں آئندہ ماہ ورلڈ سمٹ آف نوبل پیس لاریٹس میں شرکت کیلئے ویزا عطا کرنے سے انکار کردیا ہے کیونکہ ایسا اندیشہ ہیکہ تبتی روحانی رہنما کا سفر چین کے ساتھ تعلقات کو لیت و لعل میں ڈال دے گا۔ دی انڈیپنڈنٹ آن لائن نے اطلاع دی کہ جنوبی افریقہ میں دلائی لامہ کی

ایبولا سے ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ، عالمی ادارۂ صحت

جنیوا۔ 4 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے چہارشنبہ کے روز بتایا گیا ہے کہ ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور گزشتہ ایک ہفتے میں اس بیماری کی وجہ سے کم از کم چار سو افراد لقمہ ٔ اجل بن گئے۔ عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ اس متعدی بیماری کی روک تھام اور اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکن

غزنی میں انٹلیجنس کے دفتر پر طالبان کا حملہ، 18 ہلاک

غزنی ۔ 04 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے جنوب مشرقی صوبہ غزنی کے دارالحکومت میں طالبان عسکریت پسندوں نے افغان انٹیلیجنس ایجنسی اور پولیس کے کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا ہے۔ خود کش ٹرک بم حملے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک جبکہ 150 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ نائب صوبائی گورنر محمد علی احمدی کے مطابق حملہ آور غزنی شہر میں قائم ملکی خفیہ ادار

سعودیہ : دہشت گردی پر 24 ملزمان کو قید

ریاض۔ 4 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب میں انسداد دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کرنے والی خصوصی فوج داری عدالت نے 22 سعودی شہریوں، ایک امریکی اور ایک یمنی کو دو سے27 سال قید کی سزائوں کا حکم دیا ہے۔ ان پر دارالحکومت میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ملزمان کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ چلای

نیٹو سمٹ:یوکرائن ، ’اسلامک اسٹیٹ‘ بنیادی ایجنڈا

لندن۔ 4 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی سمٹ میں یوکرائن کے بحران پر مفصل گفتگو ہو گی جب کہ یوکرائن تنازعے میں ملوث ہونے پر فرانس نے روس کو جنگی بحری جہازوں کی فراہمی روک دی ہے۔ ویلز میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے آج منعقد شدنی اجلاس میں عالمی رہنما کییف حکومت کے لئے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اس تنازعے

شامی فوج کا بس پر حملہ ،13 ہلاک

دمشق۔ 04 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) شام کے مشرقی علاقے میں سرکاری فوج کے ایک بس پر فضائی حملے میں 13 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ان میں زیادہ تر بچے ہیں۔شامی حکومت کے مخالف کارکنان کا کہنا ہے کہ مشرقی صوبے دیرالزور سے دارالحکومت دمشق کی جانب آنے والی مسافر بس پر ایک گاؤں شؤلا کے نزدیک طیارے نے ایک میزائل فائر کیا ہے۔برطانیہ میں قائم شامی آب