ایبولا کیخلاف مربوط عالمی رد عمل کی ضرورت : بان کی مون

اقوام متحدہ۔13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یو این سکریٹری جنرل بان کی مون نے ایبولا وائرس کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات پر زور دیا ہے۔ بان کی مون نے ایک بیان میں کہا کہ مغربی افریقہ میں اس وائرس کو روکنے کیلئے ڈاکٹروں اور نرسوں سمیت دیگر طبی سہولیات کی اشد ضرورت ہے۔ ان کے بقول اس سلسلے میں ایک مربوط عالمی رد عمل لازمی ہے۔ اس موقع پر بان کی مو

ملک عبداللہ کی نامزد وزیراعظم عراق حیدرالعبادی کو مبارکباد

ریاض۔13 اگست (سیاست ڈاٹ کام)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے حیدرالعبادی کو عراق کا نیا وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کی اطلاع کے مطابق ”شاہ عبداللہ نے حیدر العبادی کو برادر ملک عراق کا وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارکباد کا ایک اعلامیہ بھیجا ہے اور ان کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انھیں کا

عربوں سے اسرائیلی جارحیت کیخلاف متحدہونے کی اپیل

جدہ۔ 13 اگست (سیاست ڈاٹ کام)سعودی وزیرخارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے عرب اقوام پر زوردیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا توڑ کرنے کیلئے ایک صف میں اکٹھے ہوں۔انھوں نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت پر پوری دنیا کو مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سعودی وزیرخارجہ جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)

بوکو حرام کیساتھ جھڑپ، نائجیریا میں 100افراد ہلاک

ابوجہ۔13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا میں فوج اور بوکو حرام کے مابین ایک جھڑپ میں زائد از 100 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ عسکری ذرائع نے بتایا کہ یہ ہلاکتیں اُس وقت ہوئیں، جب فوج نے مشرقی ریاست بورنو کے ایک شہر کو بوکو حرام کے شدت پسندوں سے آزاد کرانے کیلئے کارروائی کی۔ مہلوکین میں عام شہریوں کی تعداد تقریباً 100ہے جبکہ متعدد فوجی بھی مارے

حلب میں اِسلامک اسٹیٹ کے جہادی 6دیہات پر قابض

دمشق ۔13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شام کے شمالی صوبے حلب میں اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں نے پیش قدمی کرتے ہوئے متعدد دیہات پر قبضہ کر لیا ہے۔ یہ بات برطانیہ میں قائم شامی اپوزیشن تنظیم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے آج چہارشنبہ کے روز بتائی۔ آبزرویٹری کے مطابق حلب کے صوبے میں اسی نام کے شہر سے شمال کی طرف اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پ

غزہ میں اسرائیلی میزائیل کو ناکارہ بنانے کی کوشش ، 6 ہلاک

غزہ ۔ 13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شمالی غزہ پٹی میں فلسطینی ماہرین کی جانب سے اسرائیلی میزائیل کو ناکارہ بنانے کی کوششوں کے دوران ہوئے دھماکے میں 6 افراد بشمول ایک اٹلی کے صحافی ہلاک اور 6 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حماس پولیس کی انجینئرنگ ٹیم نے اسرائیلی میزائیل کو ناکارہ بنانے کی کوشش کی جو بمباری کے دوران بیت الہیہ

ماقبل یوم آزادی وادی کشمیر میں زبردست سیکوریٹی

سرینگر ۔ 13 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وادی کشمیر میں یوم آزادی کے پیش نظر تمام اہم تنصیبات پر سیکوریٹی میں زبردست اضافہ کیا گیا ہے اور عوام کے علاوہ گاڑیوں کی جانچ پڑتال میں بھی شدت پیدا کردی گئی ہے تاکہ یوم آزادی تقریبات کو درہم برہم کرنے عسکریت پسندوں کے کسی بھی منصوبہ کو ناکام بنایا جاسکے ۔ عہدیداروں کے مطابق سرحدپار سے دراندازی ک

ناقص تشہیر سے لالو۔ نتیش جلسہ میں عوام غائب

پٹنہ ۔ 13 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد اور جے ڈی (یو) کے سینئر قائد نتیش کمار کی زائد از دو دہائیوں کے بعد ہوئے سیاسی ملن کے پروگرام میں عوام کی کثیر تعداد میں عدم شرکت پر بہار میں آج حکمراں جماعت نے اپنے دفاع میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ پروگرام کیلئے درکار انتظامی اہلیت اور تشہیر کے فقدان کی وجہ سے عوام نے اس پروگر

مودی حکومت میں فلسطین پر پالیسی تبدیل نہ ہونے کی توقع

نئی دہلی ۔ 13 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی سفیر عدلی شعبان حسن صادق نے آج اس توقع کا اظہار کیا کہ نریندر مودی حکومت میں اسرائیل۔فلسطین مسئلہ پر ہندوستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ غزہ میں حالیہ بمباری کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل قرارداد کی تائید میں ووٹ دینے پر ہندوستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے انہوں نے

حکومت چلر فروشی میں ایف ڈی آئی کی اجازت نہیں دے گی

نئی دہلی ۔ 13 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ملٹی برانڈ ریٹیل میں ایف ڈی آئی سے متعلق حکومت کے موقف کو واضح کرتے ہوئے کامرس و انڈسٹری منسٹر نرملا سیتارمن نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے حکومت ملٹی برانڈ چلر فروشی میں راست بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی نہیں کرے گی ۔ راجیہ سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے کہا کہ بی جے پی ک

2014 میں جون تک فرقہ وارانہ کشیدگی کے 308 واقعات

نئی دہلی ۔ 13 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : راجیہ سبھا کو آج ایک اہم معاملہ سے واقف کرواتے ہوئے بتایا گیا کہ جاریہ سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران ملک میں ایک دو نہیں بلکہ فرقہ وارانہ کشیدگی کے 308 واقعات رونما ہوئے جن میں 56 واقعات ریاست اترپردیش میں رونما ہوئے ۔ ریاستی وزیر داخلہ کرن ریجیجو نے بتایا کہ مہاراشٹرا میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے 51

تپس پال معاملہ پر ججس میں اختلاف

کولکتہ ۔ 13 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کولکتہ ہائی کورٹ کی ڈیویژن بنچ کے دو ججس نے ترنمول کانگریس ایم پی تپس پال معاملہ میں اپیل پر علحدہ احکامات صادر کئے ۔ جسٹس گریش گپتا نے جسٹس دیپنکر دتاّ کی اس ہدایت کو نظر انداز کردیا جہاں انہوں نے تپس پال کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی بات کی تھی جب کہ جسٹس ٹی چکرورتی نے حکومت مغربی بنگال اور تپس پا

آر جے ڈی کے بھوک ہڑتال کرنے والے لیڈر کی 15 اگست کو خودکشی کی دھمکی

پٹنہ ۔ 13 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی ایم ایل اے دنیش کمار سنگھ جو گزشتہ تین روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں، نے آج انتباہ دیا کہ اگر ریاست بہار کو خشک سالی سے متاثرہ ریاست قرار نہیں دیا گیا تو وہ خود سوزی کرلیں گے ۔ خشک سالی سے متاثرہ کسانوں کو شدید مسائل کا سامنا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ اگر کل تک ریاست بہار کو خشک سال

سماج وادی پارٹی سے اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا

نئی دہلی ۔ 13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دو حریف جماعتوں کی جانب سے بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کیلئے اتحاد کے بہار تجربہ کا اترپردیش میں امکان واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی سے ہاتھ ملانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کی اس تجویز کو

وزیر داخلہ کی غیر حاضری پر لوک سبھا کی کارروائی ملتوی

نئی دہلی ۔ 13 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ یا ان کے مملکتی وزیر کرن ریجی جو کی غیر حاضری کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی کو آج ملتوی کرنا پڑا۔ کانگریس لیڈر ملکارجن کھرگے نے ملک میں بڑھتے فرقہ وارانہ واقعات پر خصوصی مباحث کا آغاز کیا لیکن اس وقت ایوان میں ارکان کی تعداد کافی کم تھی۔ جیسے ہی مباحث شروع ہوئے کھرگے اور ان

پاکستان کو سخت جواب دیا جائے : مجید میمن

ممبئی ۔ 13 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی لیڈر مجید میمن نے آج پاکستان کے خلاف ایک کرارہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند نہیں کیا تو ہندوستان کو بھی اس کا منہ توڑ جواب دینا ہوگا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا

اوول ٹسٹ میںقطعی گیارہ کھلاڑیوں کا انتخاب دھونی کیلئے مسئلہ

اوول 13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹسٹ مقابلوں کی سیریز میں ابتدائی سبقت گنوانے کے بعد ہندوستان کو شکست کا خطرہ ہے اور سیریز میں اِسے 1-2 کا خسارہ ہے جبکہ سیریز کا پانچواں اور آخری مقابلہ 15 اگسٹ کو اوول میں شروع ہوگا جس کے لئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناقص مظاہروں کے علاوہ آخری مقابلہ کے لئے قطعی گیارہ کھلاڑیو