الجزیرہ پر سابق نائب صدر امریکہ کا مقدمہ

واشنگٹن /15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سابق نائب صدر امریکہ الگور نے الجزیرہ امریکہ کے مالکین پر 6 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالرس کی رقم نامناسب طورپر اکاؤنٹ سے نکال لینے کے سلسلے میں مقدمہ دائر کیا ہے، کیونکہ وہ اسے فروخت کرنا چاہتے تھے۔ قطر کا شاہی خاندان الجزیرہ کا مالک ہے، اس پر معاہدہ کی شرائط کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

صدر جمہوریہ کے ایٹ ہوم میں مودی مرکز توجہ

نئی دہلی /15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی صدر جمہوریہ کے یوم آزادی ایٹ ہوم میں مرکز توجہ تھے۔ صیانتی عملہ کے گھیرے میں بھی وہ مہمانوں سے ملاقات کر رہے تھے اور انھیں مبارکباد پیش کر رہے تھے۔ ہاتھ جوڑے ہوئے مودی نے مدعوئین سے اپنی یوم آزادی تقریر پر مبارکباد قبول کی۔ مغل گارڈن کے سبزہ زار پر منعقدہ اس تقریب میں صدر کانگریس

سونیا گاندھی نے پارٹی ہیڈ کوارٹرس پر ترنگا پرچم لہرایا

نئی دہلی 15 اگست ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے آج کل ہند کانگریس کے ہیڈ کوارٹرس پر قومی پرچم لہرایا ۔ 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی بدترین شکست کے بعد یہ پہلا یوم آزادی ہے ۔ آج منعقدہ تقریب میں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ ‘ پارٹی نائب صدر راہول گاندھی کے علاوہ دوسرے سینئر قائدین بشمول اے کے انٹونی ‘ غلا

کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات مستقل ، 50 ہزار نوجوانوں کو روزگار

( تاریخی قلعہ گولکنڈہ میں جشن آزادی کی رنگارنگ تقریب)
کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات مستقل ، 50 ہزار نوجوانوں کو روزگار
وقف بورڈ کو جوڈیشل اختیارات کا تیقن ،گھر گھر سروے پروگرام پر اندیشے اور خدشات غیر ضروری ، چیف منسٹر چندرا شیکھر راؤ کا خطاب
٭ تاریخی قلعہ گولکنڈہ کی تعمیر فنون لطیفہ کا شاہکار