اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے پاکستانی بحران میں دخل اندازی نہ کرنے کی اپیل
نیویارک۔ 24؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ تنازعات کو روکنے کے لئے عالمی ادارے کے منشور کے باب چھ کے تحت اپنی سفارت کاری کو بھرپور انداز میں روبہ عمل لائے۔ سلامتی کونسل کو نئے بحران پیدا کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کرنا چاہئے جب کہ کسی تنازعہ کو روکنے کے بہانے مداخلت سے بھی گریز کیا جا