نارائن پیٹ میں آج تحفظ عقائد اہل سنت کانفرنس

نارائن پیٹ /24 اگست (راست) جناب محمد امجد حسین اقبال اشرفی کے بموجب 25 اگست بروز پیر بعد نماز عشاء بمقام تقی بازار میدان، نارائن پیٹ (ضلع محبوب نگر) زیر نگرانی حضرت سید شاہ محمد غیاث الدین قادری و زیر صدارت حضرت سید شاہ جلال حسینی اشرفی تحفظ عقائد اہل سنت کانفرنس کا انعقاد عمل میں آرہا ہے، جس میں بحیثیت مہمان مقرر مولانا سید شاہ نورانی

شامی خانۂ جنگی میں 2 لاکھ افراد کے ہلاک: رپورٹ

نیویارک۔ 24؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ اقوام متحدہ کے مطابق شام میں گزشتہ تین برس سے زائد عرصے سے جاری خانۂ جنگی میں اب تک تقریباً 2 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اصل تعداد اس سے بھی زائد ہونے کا خدشہ ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے ایک رپورٹ میں پیش کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 85 فیصد مرد ہیں جب کہ خواتین اس تعداد کا 9 فیصد ہیں۔