Month: 2014 اگست
گولکنڈہ کی فصیل سے گرکر فوت
حیدرآباد /26 اگست ( سیاست نیوز ) قلعہ گولکنڈہ کی فصیل سے مشتبہ طور پر گرکر ایک نوجوان فوت ہوگیا ۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 28 سالہ سمیر جو ریشم باغ علاقہ کا ساکنتھا ۔ پیشہ سے پینٹر بتایا گیا ہے ۔ وہ آج شام کے اوقات 18 سیڑھی علاقہ میں فصیل پر موجود تھا کہ مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس گولکنڈہ مصروف تحقیقات ہے ۔
اقامت دین انبیاء کا عین مقصد
مسجد عزیزیہ میں اجتماع سے مولانا محمد فہیم الدین کا خطاب
انتقال
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اگست : ( راست ) : محمد نصیر الدین عظمت فرزند حکیم خیر الدین صوفی کا مختصر علالت کے باعث آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد محمودیہ ایم ایم پہاڑی میں جناب عرفان اللہ شاہ نوری نے پڑھائی ۔ تدفین بھونگیر قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 28 اگست کو 4 بجے شام مسجد محمودیہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 924
سیکولر اتحاد کی کامیابی
کیسے میں پہنچوں منزلِ ژرف و نگاہ تک
حائل ہے میری راہ میں دیوار جابجا
سیکولر اتحاد کی کامیابی
قوم کی تعمیر میں خاندان کی اہمیت پر عبدالکلام کا زور
نئی دہلی ۔ 26 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) معاشی ترقی یا فوجی طاقت ہی ہندوستان کو طاقتور نہیں بنائے گی جبکہ حقیقی معنوں میں ٹھوس سماج بنانے کیلئے فیملی کا داخلی طورپرٹھوس ہونا نہایت ضروری ہے ، سابق صدرجمہوریہ اے پی جے عبدالکلام نے اپنی نئی کتاب میں اس نکتہ پر بحث کی ہے ۔ عبدالکلام اور مشہور جین مفکر آنجہانی آچاریہ مہا پرگیا کا اس کتاب بعنو
عام آدمی پارٹی کی توجہ دہلی پر مرکوز
احمدآباد ۔ 26 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی جو اپنی اساسی طاقت کو وسعت دینے میںمصروف ہے ، اُس نے گجرات میں واحد لوک سبھا نشست اور 9 اسمبلی سیٹوں کیلئے آنے والے ضمنی انتخابات لڑنے کا امکان مسترد کردیا اور کہا کہ وہ دہلی پر توجہ مرکوزکررہی ہے ۔
فساد کے ملزم بی جے پی رکن اسمبلی کو Zسکیورٹی
نئی دہلی ؍ لکھنو۔ 26 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) متنازعہ بی جے پی رکن اسمبلی سنگیت سوم جو مظفرنگر فسادات کے ملزم ہیں ، انھیں مرکز کی جانب سے زیڈ زمرہ کی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے ، جو ایسا اقدام ہے جس پر اپوزیشن نے آج انھیں سختی سے لتاڑا اور اسے ’’لائیسنس برائے قتل‘‘اور ’’متاثرین کے ساتھ ظالمانہ مذاق‘‘ قرار دیا ۔ مغربی اُترپردیش میں حلق
جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر پاکستان سے ہندوستان کا احتجاج
نئی دہلی ۔ 26 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر پاکستان سے آج شدید احتجاج کیا۔ اس دوران دونوں ملکوں کے اعلیٰ فوجی عہدیداروں نے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور صورتحال میں پیدا شدہ کشیدگی کے خاتمہ کیلئے فلیگ میٹنگس کے انعقاد سے اتفاق کرلیا۔ فوجی عہدیداروں نے کہاکہ ڈی جی ایم او (ڈائرکٹر جنرل ملٹری آپریشنس)
لالو پرساد کے قلب کی سرجری کی ضرورت
ممبئی ۔ 26 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایشین ہارٹ انسٹی ٹیوٹ نے جہاں آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو شریک ہیں، آج کہا ہے کہ ابتدائی طبی معائنوں کی بنیاد پر پتہ چلا ہے کہ ان کے قلب کی سرجری کی ضرورت ہے۔ ایشین ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کے میڈیکل ڈائرکٹر ڈاکٹر وجئے ڈی سلوا نے کہا کہ ’’لالو جی بنیادی طور پر ایک صحت مند شخص ہیں، جیسا کہ انہیں ان کی طوفا
نائب برطانوی وزیراعظم ، ہندوجا ہاسپٹل دیکھ کر مسرور
ممبئی ۔ 26 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانوی نائب وزیراعظم نک کلیگ نے آج کہا کہ وہ اس شہر میں واقع سوپر اسپیشالیٹی ہندوجا ہاسپٹل میں عوام کو اُن کی سماجی حالت سے قطع نظر فراہم کی جانے والی طبی خدمات اور ریسرچ ورکر کے معیار سے غیرمعمولی متاثر ہیں۔ کلیگ نے زائد از 60 سال قدیم اسپتال کا اچھی طرح مشاہدہ کیا ، جہاں اس ملک میں بین الاقوامی معیا
اڈوانی، جوشی کو ’اولڈ ایج ہوم ‘بھیج دیا گیا، کانگریس کا ردعمل
نئی دہلی ۔ 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج بی جے پی کے اپنے بانی قائدین ایل کے اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی کو پارلیمنٹری بورڈ سے حذف کردینے کے فیصلے پر طنز کے ساتھ نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ’’اولڈ ایج ہوم‘‘ میں ڈال دیا گیا ہے اور ان کا ’مارگ درشک منڈل‘ صرف ’موک درشک‘ (خاموش تماشائی) رہے گا۔ پارٹی نے کہا کہ یہ تبدیلی اقتد