تخم سنٹر پر ناکافی بارش کا اثر

یلاریڈی ۔ 2 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے مالتمیدہ تخم سنٹر میں اس سال خریف کی کاشت پر سوالیہ نشان ہے ۔ موسم برسات کے آغاز ہو کر دو ماہ کا طویل عرصہ گذرنے کے بعد بھی بارش اطمینان بخش نہ ہونے سے تخم سنٹر بھی خشک ہونے کے درپر ہے ۔ سنٹر کیلئے پوچارم پراجکٹ کی بڑی کنال سے آب سربراہی ہوتی ہے لیکن اس سال پراجکٹ کی سطح آب می

تلنگانہ میں جامع سماجی سروے کرنے حکومت کا فیصلہ

حیدرآباد یکم / اگست ( پی ٹی آئی / سیاست نیوز ) حکومت تلنگانہ نے اس ریاست میں 19 اگست کو جامع سماجی سروے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے ریونیو عہدیداروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سروے سے تلنگانہ کے عوام کے موقف کے بارے میں حقیقی اور بالکل صحیح معلومات دستیاب ہوں گی ۔ انہوں نے تمام ملازمین پر زور

جرمنی میں طیارہ حادثہ

برلن۔ یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے بتایا کہ شمالی جرمنی کے شہر بریمن میں ایک چھوٹا طیارہ ویر ہاؤز سے ٹکراکر تباہ ہو گیا۔ حادثہ میں اموات کی فوری کوئی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس ترجمان ڈیرک سمرنگ نے کہا کہ یہ طیارہ شہر کے ایرپورٹ کے قریب دوپہر کے کھانے کے وقت گرکر تباہ ہو گیا۔ یہ طیارہ ایک ویر ہاؤز سے ٹکراگیا، جہاں موٹر گاڑیوں کے ٹائر

تحسین اختر اور ضیاء الرحمن ہنوز دہشت گرد حملوں کی سازشوں میں سرگرم

نئی دہلی۔ یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے آج خصوصی عدالت کو بتایا کہ انڈین مجاہدین کے دہشت گرد تحسین اختر اور ضیاء الرحمن ہنوز ہندوستان میں مختلف مقامات خاص طورپر دارالحکومت دہلی میں دہشت گرد حملے انجام دینے کی ’’سازش‘‘ کر رہے ہیں۔ پاکستان کے آقاؤں کے اشاروں پر وہ کام کر رہے ہیں، تاہم اس تحقیقاتی ایجن

وزیر اعظم نریندر مودی کا کل سے دورۂ نیپال

نئی دہلی۔ یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی اپنی خارجہ پالیسی میں ہمسایہ ملکوں کو ترجیح دیتے ہیں، اس مقصد کے ساتھ وہ اتوار سے دو روزہ دورہ کر رہے ہیں۔ اس دورہ کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان برقی جیسے شعبوں میں معاہدوں پر دستخط ہوگی اور ہندوستان کی جانب سے نیپال کے لئے معاشی امداد کا اعلان کیا جائے گا۔ آئی کے گجرال کے جون

ہندوستان، ڈبلیو ٹی او سے دوبارہ وابستگی کیلئے تیار

نئی دہلی۔ یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج کہا کہ وہ ستمبر میں عالمی تجارتی تنظیم کے ارکان کے ساتھ دوبارہ وابستگی کے لئے تیار ہے۔ جنیوا میں ڈبلیو ٹی او مذاکرات غذائی سلامتی کے موضوع پر تعطل کا شکار ہوئے تھے، ہندوستان اس موقف پر صد فیصد اٹل رہے گا۔ ستمبر میں ڈبلیو ٹی او کی رکنیت کھلنے والی ہے۔ ہندوستان اس کی رکنیت حاصل کرنے کے ل

لیبیا سے 58 نرسوں کی واپسی

نئی دہلی۔ یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا سے ہندوستان کی 58 نرسیں وطن واپس ہو رہی ہیں۔ حکومت نے آج کہا کہ لیبیا میں مقیم ہندوستانیوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ وہاں کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر یہ ملک چھوڑدیں۔ ان کی واپسی کے لئے تمام انتظامات کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ حکومت نے ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لئے خصوصی طیار

غزہ میں خونریزی پر عالمی برادری کی خاموشی جنگی جرم: شاہ عبد اللہ

ریاض۔ یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز نے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت و جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی کو جنگی جرم اور غزہ میں جنگ کی شدید مذمت کی اور اجتماعی قتل عام کو انسانیت کے خلاف سنگین جرم قرار دیا، البتہ انھوں نے حماس کے خلاف اسرائیل کی زمینی کارروائیوں کے لئے راست مذمت سے گریز کیا۔