بہار میں سیلاب کا خطرہ ‘ کوسی ندی میں پانی کے بہاؤ میں تبدیلی نہیں : مرکز کا ادعا
نئی دہلی 3 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں بڑے پیمانے پر سیلاب کے خطرہ کے دوران مرکز نے آج کہا کہ دریائے کوسی میں پانی کے بہاؤ میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ہے جبکہ ریاستی حکومت کو اس تعلق سے پوری اطلاعات فراہم کردی گئی ہیں۔ چیف سکریٹری بہار نے مرکزی حکومت کے عہدیداروں کو وہاں کی صورتحال کے تعلق سے واقف کروایا کیونکہ نیپال میں زمینی تود