بنگلہ دیش کی کشتی ڈوب گئی : 127 افراد کی ہلاکت

ڈھاکہ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 127 افراد غرق ہوکر ہلاک ہوجانے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ ایک پُرہجوم مسافر بردار کشتی 250 مسافروں کے ساتھ وسطی بنگلہ دیش کی دریائے پدما میں غرق ہوگئی۔ لاپتہ افراد کا پتہ چلانے کی ہنوز کوششیں جاری ہیں۔ کشتی کا ملبہ بھی برآمد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ آج 5 مزید نعشیں دریا سے برآمد کی گئیں۔ وہ ہائم چ

جان کیری کا دورۂ ہند ، مستحکم تعلقات کیلئے انتہائی اہم

واشنگٹن۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ امریکہ جان کیری کا دورۂ ہند نئی حکومت ہند کے ساتھ اہم تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ امریکہ کیلئے ہندوستان کی ’’دفاعی اہمیت‘‘ قابل قدر ہے۔ اوباما انتظامیہ نے کہا کہ وزیر خارجہ امریکہ جان کیری نے گزشتہ ہفتہ پانچویں سالانہ ہند۔ امریکہ دفاعی مذاکرات کی وزیر خارجہ ہندوستان سشما سوراج کے

سعودی عرب کے مبلغین اِسلام صیانتی جانچ کا نشانہ

ریاض۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں اسلامی انتہا پسندی کے عروج کے اندیشوں کے تحت سعودی عرب نے کہا کہ ملک کے مبلغین اسلام کو صیانتی جانچ کے بعد ہی ملک میں اپنا کام جاری رکھنے کی اجازت دی جائے گی۔ نئی جانچ کی کارروائی میں کئی سرکاری محکمے شامل ہوں گے۔ کئی مساجد کے خطیبوں کے معیار کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ ایک خبر رساں ادار

’اِسرائیل ، ہمارے مضبوط حلیفوں میں شامل ‘: امریکہ

واشنگٹن۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے کہا کہ اسرائیل اس کے ’مضبوط ترین حلیفوں میں ایک‘ برقرار ہے اور اسکی تردید کی کہ یہودی مملکت کے ساتھ اس کے تعلقات میں خلیج پیدا ہوگئی ہے ۔ امریکہ نے کہا کہ ہمارے تعلقات کی نوعیت مضبوط اور ناقابل تبدیل ہے۔ ہم عہد واثق کرچکے ہیں کہ اسرائیل کے حق دفاع کی تائید کریں گے اور فوجی اقدامات کے اسرائیلی

چین میں زلزلہ سے ہلاکتوں کی تعداد 410 ہوگئی

بیجنگ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) زلزلہ سے متاثرہ چینی دیہات میں بچاؤ کارکنوں کو دیہاتیوں کا تخلیہ کروانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ زمین کھسکنے کی وجہ سے کئی مصنوعی جھیلیں پیدا ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے راحت رسانی کوششیں پیچیدہ ہوگئی ہیں۔ 6.5 شدت کے زلزلہ میں کم از کم 410 افراد کو ہلاک اور 2,300 کو زخمی کردیا۔ وزیراعظم چین لی کے قی

ترک وزیراعظم کی فون ٹیاپنگ : 33 عہدیدار گرفتار

استنبول۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام)ترکی کے عہدیداروں نے آج 33 پولیس عہدیداروں کو غیرقانونی طور پر فون ٹیاپنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا جن اہم شخصیتوں کے فون ٹیاپ کئے گئے تھے ان میں وزیراعظم رجب طیب اردگان بھی شامل ہیں۔ وہ وزیراعظم کے مخالفین کے خلاف تازہ ترین کارروائی ہے جو صدارتی انتخابات میں ان کے مقابلے سے پہلے کی گئی ہے۔ ملک گیر سطح

جنوبی افریقہ میں زلزلہ ایک شخص ہلاک

جوہانسبرگ 5 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ کے دارالحکومت جوہانسبرگ اور دیگر علاقوں میں آج زلزلہ کا ایک جھٹکہ محسوس کیا گیا جس سے کئی عمارتیں دہل گئیں۔ اطلاع ملی ہے کہ اس زلزلہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے اور تین دوسرے زخمی ہوئے ہیں۔ طبی عملہ نے یہ اطلاع دی ۔ کہا گیا ہے کہ زلزلہ کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مبدا جوہانسبرگ سے 170

تحریک انصاف کے قائدین کی گرفتاری کا اندیشہ

اسلام آباد۔5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف نے پولیس دھاؤوں کے خطرہ کے پیش نظر اپنے صوبائی ارکان، عہدیداران اور کارکنوں کو گھروں سے لاپتہ ہو نے کی ہدایت کر دی ہے۔ یہ ہدایات تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عارف عباسی کی طرف سے جاری کی گئی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں سڑک حادثہ 16 افراد ہلاک

اسلام آباد 5 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں ایک مسافر بردار گاڑی کے ایک گہری کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ پولیس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ یہ ہلاکت خیز حادثہ چھتہ پل علاقہ میں پیش آیا جو مظفر آباد سے دیڑھ سو کیلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔ ایک مقامی پولیس عہدیدار محمد نواز نے توثیق کی کہ اس حا

شمالی وزیرستان میں چار لاکھ افراد کو پولیو کے ٹیکے دئے گئے

پشاور 5 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے شمال مشرقی صوبہ وزیرستان میں بے گھر ہوئے چار لاکھ افراد کو پولیو سے مدافعت کے ٹیکے دئے گئے ۔ اس علاقہ میں عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی بھی جاری ہے ۔ خیبر پختونخواہ میں محکمہ صحت کے عہدیداروں نے کہا کہ چار لاکھ 70 ہزار افراد کو شمالی وزیرستان میں مختلف مقامات پر پولیو کے ٹیکے دئے گئے ہیں۔

امریکہ اور یوروپی یونین کی تحدیدات سے روسی معیشت متاثر : وائٹ ہاؤز

واشنگٹن۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) روسی معیشت ، امریکی اور یوروپی تحدیدات کے اثرات محسوس کررہی ہے۔ وائٹ ہاؤز کے پریس سیکریٹری جوش ارنیسٹ نے کہا کہ اس کے باوجود روس یوکرین کی امداد جاری رکھے ہوئے ہے۔

اگسٹ14 کو پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی احتجاجی ریلی

اسلام آباد 5 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹر سے سیاستدان بننے والے تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ عمران خان نے آج کہا ہے کہ وہ گذشتہ سال ہوئے پارلیمانی انتخابات کے خلاف 14 اگسٹ کو پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی احتجاجی ریلی کا اہتمام کرینگے ۔ ان کا الزام ہے کہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلیاں کی گئی ہیں جن کے نتیجہ میں ان کی پارٹی کو شکست ک

قطر ائرویز کے طیارہ کو مانچسٹر ائرپورٹ پر اتار لیا گیا

لندن 5 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک برطانوی لڑاکا جیٹ طیارہ نے آج قطر ائر ویز کے ایک طیارہ کو مانچسٹر ائرپورٹ پر اترنے پر مجبور کردیا ۔ اس طیارہ میں جملہ 282 افراد سوار تھے کیونکہ اطلاع ملی تھی کہ اس میں ایک امکانی آ؛ہ ہے ۔ قطر ائر ویز کے طیارہ کو راء ائر فورس کے ایک طیارہ نے مانچسٹر ائرپور ٹ پر اترنے پر مجبور کردیا کیونکہ پائلٹ کے ذریعہ اس

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج پہلے ٹسٹ کا آغاز

گال ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹسٹ مقابلوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ کل یہاں شروع ہورہا ہے اور اس طرح ایشیاء کی دو اہم ٹیموں کے درمیان یہ 2008ء کے بعد چھٹی ٹسٹ سیریز ہے۔ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان کھیلی جانے والی یہ سیریز آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام ایف ٹی پی کا حصہ نہیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب

سچن نے 2003ء ورلڈ کپ میں نیٹ پریکٹس نہیں کی تھی : ڈراویڈ

نئی دہلی ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کامیاب ترین بیٹسمین سچن تنڈولکر نے 2003ء ورلڈ کپ میں شاندار مظاہرہ کیا تھا جوکہ ان کے کیریئر کا ایک کامیاب ورلڈ کپ بھی رہا لیکن ٹیم کے سابق کپتان راہول ڈراویڈ نے انکشاف کیا ہیکہ اس ورلڈ کپ میں سچن تنڈولکر نے ایک جانب غیرمعمولی مظاہرہ کیا تو دوسری جانب انہوں نے مکمل ٹورنمنٹ کے