جہیز کے لیے ہراسانی پر دو خواتین کی خود کشی
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز): شہر حیدرآباد میں زائد جہیز کے لیے ہراسانی سے تنگ آکر دو خواتین نے خود کشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات رین بازار اور کلثوم پورہ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ رین بازار انسپکٹر مسٹر رمیش کے مطابق 21 سالہ ثنا خاں جو مدینہ نگر بی بلاک یاقوت پورہ علاقہ کے ساکن سرفراز خاں کی بیوی تھی ۔ ان کی شادی دسمبر 2012 میں ہوئ