واڈیا نے میرے چہرے پر جلتے سگریٹ پھینکے : پریتی زنٹا
ممبئی ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا جنہوں نے صنعتکار نس واڈیا کو دست درازی کا موردالزام ٹھہرایا ہے، انہوں نے کہا کہ ان کے سابقہ بوائے فرینڈ نے ان پر جلتے سگریٹس پھینکے اور 30 مئی کو وانکھیڈے اسٹیڈیم میں پیش آئے واقعہ سے قبل انہیں ایک کمرہ میں بند بھی کردیا تھا، جس کے بعد انہوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی