شیوسینا ارکان پارلیمان کی جانب سے روزہ تڑوانے پر پارلیمنٹ دہل گئی

نئی دہلی۔ 23جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ آج شیوسینا ارکان پارلیمان کی جانب سے ایک روزہ دار مسلم کارکن کو نیو مہاراشٹرا سدن میں کھانے پر مجبور کرتے ہوئے اس کا روزہ تڑوانے پر دہل کر رہ گئی، لیکن حکومت نے الزامات کو ’’بے بنیاد‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلے اس خبر کی توثیق ضروری ہے، ورنہ مذہبی جذبات براَنگیختہ ہوسکتے ہیں۔ اپوزیشن ک

اسرائیلی فوج نے تمام حدود پار کرلیں : محمود عباس

رملہ ۔ 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ غزہ پر حملوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے ’’تمام حدیں پار کر لیں ہیں اور تمام بین الاقوامی اور اخلاقی قوانین کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔‘‘ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے مصری دارالحکومت قاہرہ اور قطر میں ہونے والی ملاقاتوں میں شرکت اور ان کوششوں ک

امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے مودی کے خطاب کا مطالبہ

واشنگٹن۔ 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ہندوستان نریندر مودی کے ستمبر میں دورہ سے قبل 83 امریکی ارکان مقننہ نے اپنی دستخطوں پر مشتمل ایک مکتوب ، ایوان نمائندگان کے اسپیکر جان بہنر کو روانہ کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نریندر مودی کو امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے لئے مدعو کیا جائے۔ امریکی کانگریس میں مودی کو مدعو

سعودی عرب میں بھکاری گرفتار، 12 لاکھ ریال برآمد

ریاض۔23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں بھی بھیک مانگنا ایک منافع بخش پیشہ ہے اور خاص طور پر رمضان کے مہینے میں۔ پیشہ ور بھکاری رمضان کے دوران مکہ اور مدینہ پہنچتے ہیں تا کہ زیادہ رقم کما سکیں۔ اسی طرح کے ایک بھکاری کو سعودی عرب پولیس نے بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ لیکن اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے بینک اکاؤنٹ میں 12 لاکھ سعودی

چین اور تائیوان میں سمندری طوفان، 56 ہلاک

بیجنگ۔ 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دوسرا سمندری طوفان ’’ماٹمو‘‘ ایک ہفتہ کے اندر آج چین کی جنوب مشرقی ساحلی پٹی کو تباہ کرتے ہوئے گزر گیا جبکہ بھیانک سمندری طوفان راماسون سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 56 ہوگئی۔ 20 افراد ہنوز لاپتہ ہیں۔ سمندری طوفان ماٹمو کمزور پڑ کر استوائی طوفانوں کے زمرے میں شامل ہوگیا، تاہم چین کا گنجان آباد صوبہ فوج

اسرائیل کو حماس کی سخت مزاحمت کا سامنا ، بین الاقوامی پروازیں معطل

غزہ ؍ یروشلم ۔ /23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج کو حماس کی سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ غزہ پٹی میں خونریزی کا سلسلہ ہنوز جاری ہے اور اب تک 680 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں ۔ حماس کی جوابی کارروائی میں 32 اسرائیلی ہلاک ہوئے جبکہ امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے کہا ہے کہ جنگ بندی کیلئے مذاکرات میں کسی قدر پیشرفت ہو

پیرس میں موافق غزہ ریالی ،ہزاروں افراد کی شرکت

پیرس ۔ /23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کے خلاف آج پیرس میں ہزاروں افراد نے سخت سکیورٹی انتظامات میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ دیگر مقامات پر بھی اسی طرح کے احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ واضح رہے کہ حکومت نے ان مظاہروں پر امتناع عائد کردیا تھا ۔ تاہم آج حکام نے اس وقت اجازت دی جب منتظمین کی جانب سے سکیورٹی کی طمانیت دی گئی ۔ و