Month: 2014 جولائی
اترا کھنڈ میں مودی جادو بے اثر، کانگریس کی شاندار کامیابی
دہرہ دون۔/25جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) عام انتخابات میں کانگریس کی کراری شکست کے بعد ریاست اترا کھنڈ کے ضمنی انتخابات میں برسراقتدار کانگریس پارٹی نے زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے یہاں پر مودی کا جادو بے اثر کرکے رکھ دیا ہے، جہاں منعقدہ تین نشستوں پر ضمنی انتخابات میں کانگریس نے بی جے پی کے طاقتور امیدواروں کو بھاری اکثریت سے شکست دی
برقی شاک سے ایک نوجوان کی موت
حیدرآباد ۔ /25 جولائی (سیاست نیوز) بیگم پیٹ کے علاقہ میں ایک نوجوان برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ حبیب پاشاہ جو پیشہ سے کار ڈرائیور تھا سکندرآباد کے علاقہ پاٹی گڈہ میں رہتا تھا وہ محمد شرف الدین کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ آج صبح وہ چھت پر چہل قدمی کررہا تھا کہ اس نے معمول کی طرح پانی کی ٹانکی پر ہاتھ رکھ دیا اور اچ
انٹر کے طالب علم کی مشتبہ موت
حیدرآباد ۔ /25 جولائی (سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقہ میں انٹرمیڈیٹ کا ایک طالب علم مشتبہ طور پر فوت ہوگیا جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 17 سالہ شرون نائیک جو انٹرمیڈیٹ کا طالب علم تھا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کل پیدل جارہا تھا کہ اچانک نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات
فوج تمام چیالنجوں کا سامنا کرنے تیار : جنرل بکرم سنگھ
دراس(جموںوکشمیر) ۔25جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت فوج کی ضروریات کی تکمیل کی پوری طرح پابند ہے اور فوج تمام چیالنجس کا سامنے کرنے پوری طرح تیار ہے ۔ سبکدوش ہونے والے سربراہ فوج جنرل بکرم سنگھ نے آج کہاکہ بحیثیت سربراہ فوج میں تیقن دینا چاہتاہ وں کہ فوج جو سرحد پر تعینات ہیں ‘ ہماری خودمختاری اور علاقائی یکجہتی کا تحفظ کرنے کے قابل ہے
بالا نگر میں نعش برآمد
حیدرآباد ۔ /25 جولائی (سیاست نیوز) بالانگر پولیس نے علاقہ سے ایک نعش برآمد کرلی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ گرومورتی نگر کے علاقہ سے پولیس نے 36 سالہ بھاسکر نامی شخص کی نعش کو برآمد کرلیا جو پیشہ سے کارپینٹر بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے ایک ویلڈنگ کی دوکان کے قریب سے اس کی نعش کو برآمد کرلیا ہے اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔
شیعہ وقف بورڈ میں پھیلی بدعنوانیوں کے خلاف احتجاج ، جلوس پر لاٹھی چارج
لکھنؤ ۔ /25 جولائی (نافع قدوائی) شیعہ فرقہ کے ہزاروں افراد نے آج یہاں شیعہ وقف بورڈ میں پھیلی بدعنوانیوں کے خلاف آج یہاں ریاست کے وزیر اوقاف محمد اعظم خاں کی قیام گاہ پر مظاہرہ کرنے کی کوشش مظاہرین بریگیڈنگ توڑکر ان کے بنگلے کی جانب کوچ کرنے کی کوشش کے نتیجہ میں پولیس نے مظاہرین پر شہید اسمارک اور حضرت گنج میں لاٹھی چارج کیا ۔ مظاہرین
طلبہ سے ناانصافی کی اجازت نہ دینے حکومت کا اعلان
نئی دہلی ۔25جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آج کہا کہ وہ لسانی بنیادوں پر یو پی ایس سی امتحانات میں طلبہ کے ساتھ ناانصافی کی اجازت نہیں دے گی اور اس مسئلہ کا جائزہ لینے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس سے اندرون ایک ہفتہ رپورٹ طلب کی گئی ہے ۔ مرکزی وزیر مملکت برائے پرسونل جیتندر سنگھ نے راجیہ سبھا میں آج اُس وقت یہ تیقن دیا جب کہ ارکا
راجیو گاندھی قتل کیس، نلینی کی درخواست پر مرکز کو نوٹس
نئی دہلی۔/25جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج مرکز کونوٹس جاری کی ہے کہ راجیو گاندھی قتل کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہی ایس نلینی کی درخواست پر جس میں ان کے اور دیگر 6مجرمین سزاء یافتہ کی رہائی کیلئے مرکز کی منظوری کے قانونی اختیارات اور جواز کو چیلنج کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس آر ایم لودھا کی قیادت میں ایک بنچ نے مرکز سے اس چیلنج کا ج
قرآن مجید دستورحیات و زندگی
جامع مسجد محمدی میں جلسہ یوم القرآن، مفتی مستان علی قادری کا خطاب
انتقال
حیدرآباد ۔ /25 جولائی (پریس نوٹ) جناب میر سرور علی خان ولد صاحب زادہ میر محبوب علی خان عمر 40 سال پیشہ الکٹرک انجنیئر کا /24 جولائی بعد مغرب انتقال ہوگیا ۔ /25 جولائی کو بعد نماز جمعہ جامع مسجد صدیق اکبر حافظ بابا نگر ادا کی گئی اور تدفین مقبرہ مبرد دولہ کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9391839063 پر ربط کریں ۔
دلیپ کمار کے مکان کو میوزیم میں تبدیل کرنے کی ستائش
پشاور۔25جولائی( سیاست ڈاٹ کام ) پشاور کے شہریوں نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے افسانوی اداکار دلیپ کمار کے آبائی مکان کو میوزیم میں تبدیل کرنے کی فیصلہ کی ستائش کی ‘ حالانکہ محکمہ آثار قدیمہ کے عہدیداروں کا خیال ہے کہ یہ تجویز ناقابل عمل ہے۔ سرحد تحفط نٹ ورک کے سربراہ عادل ضریب نے کہا کہ ہم وزیراعظم نواز شریف کے اس اعلان کا خیرمقد
ثانیہ مرزا کی مخالفت
ذہن و دماغ دہر کے ماؤف ہوگئے
قلب و نظر ہیں برسرِ پیکار جابجا
ثانیہ مرزا کی مخالفت