شردپوار اور حافظ سعید میں کوئی فرق نہیں : ادھو ٹھاکرے

ممبئی 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) پونے میں ایک مسلمان آئی ٹی پروفیشنل محسن شیخ کے قتل کے واقعہ کے بعد این سی پی سربراہ شردپوار نے الزام عائد کیا تھا کہ یہ واقعہ دراصل بی جے پی کے برسراقتدار آنے کا نتیجہ ہے جس پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے صدر شیوسینا ادھو ٹھاکرے نے اُلٹا شردپوار کو ہی ہدف تنقید بنایا اور کہاکہ شردپوار تو مطلوبہ دہشت گرد حا

ہر گھر کیلئے پولیس ملازم کی تعیناتی ناممکن

ممبئی 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) بدایوں اجتماعی عصمت ریزی واقعہ پر ملک گیر سطح پر جاری برہمی کے دوران مہاراشٹرا کے وزیرداخلہ آر آر پاٹل نے آج یہ ریمارک کرتے ہوئے ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا۔ اُنھوں نے کہاکہ اِس طرح کے جرائم کو روکنے کے لئے جہاں کہیں ایسے واقعات پیش آرہے ہیں وہاں ہر گھر پر پولیس ملازم کو متعین کرنا ممکن نہیں۔ قانون ساز ک

مودی نے ممتا کی غیرمعمولی تعریف کی

نئی دہلی11 جون (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کی آج وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست میں ترقیاتی کاموں کے لئے غیرمعمولی تعریف کی۔ اِس سے یہ اشارہ بھی مل رہا ہے کہ مرکز میں بی جے پی زیرقیادت حکومت اُنھیں اپنے قریب کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ مودی نے تحریک تشکر پر مباحث کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ’’میری بہن ممتا بنرجی یقینا بہ

بدایوں اجتماعی عصمت ریزی تحقیقاتی رپورٹ ہائی کورٹ کو پیش کی جائے گی

الہ آباد 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) الہ آباد ہائیکورٹ نے یوپی میں خواتین کے خلاف جرائم میں اچانک اضافہ کا سخت نوٹ لیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ بدایوں عصمت ریزی اور قتل معاملہ کی تحقیقات کی نگرانی کرے اور تفصیلات سے آگہی کے لئے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس معاملہ میں تحقیقات کی تفصیلی رپورٹ اور ساتھ ہی ساتھ اسی نوعیت

دہلی یونیورسٹی کے چار سالہ پروگرام کیخلاف طلباء کا احتجاج

نئی دہلی 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی اسٹوڈنٹ تنظیم این ایس یو آئی نے آج وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کی رہائش گاہ کے روبرو دہلی یونیورسٹی کے متنازعہ چار سالہ انڈر گریجویٹ پروگرام (FVUP) سے فوری طور پر دستبردار ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج منظم کیا۔ نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (NSUI) جنرل سکریٹری موہت شرما کی قیادت می

مرکزی وزراء نے نریندر مودی کی تقریر کا خیرمقدم کیا

نئی دہلی ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزراء نے آج پارلیمنٹ میں کی گئی نریندر مودی کی تقریر کو ’’دل کو چھو لینے والی‘‘ تقریر قرار دیتے ہوئے خیرمقدم کیا اور کہا کہ وزیراعظم ایوان میں کئے گئے اپنے وعدوں کو من و عن پورا کریں گے۔ وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ مودی کی تقریر دل کو چھو چکی ہے۔ انہوں نے نہ صرف ملک کے وزیراعظم کی حیثیت سے

ممبئی حملہ کیس: اجمل قصاب کا بیان پاکستان کی عدالت میں پیش

لاہور ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی حملہ کیس 2002ء کے سلسلہ میں 7 ملزمین پر مقدمہ کی سماعت کرنے والی پاکستانی عدالت نے آج اجمل قصاب کے بیان کا انگریزی ترجمہ پیش کیا گیا۔ اس حملہ میں 166 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ نمل یونیورسٹی کے شعبہ ہندی کے سربراہ نسیم نے اجمل قصاب کے بیان کا انگریزی میں ترجمہ کیا ہے۔ وکیل صفائی نے اس پر اعتراض اٹھایا اور کہا

کانگریس کی انتخابی شکست ’عدم کارکردگی ‘کا نتیجہ

نئی دہلی۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج کہا کہ کانگریس لوک سبھا انتخابات میںاپنی ’’عدم کارکردگی‘‘ کی وجہ سے ناکام رہی۔ اس کی مصنوعات قابلِ فروخت نہیں تھیں جبکہ بی جے پی نے اپنی مصنوعات جو اچھی تھیں، عوام میں پیش کیں اور انہیں مقبولیت بھی حاصل ہوئی۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے لوک سبھا میں کہا کہ فروخت کی جانے والی مصنوعات اچھی ہو

میری حکومت مسلمانوں کی ترقی کیلئے پابند عہد : نریندر مودی

ملک کو ’اسکام انڈیا‘ سے ’اسکیل انڈیا‘ میں تبدیل
کرنے اپنے خوابوں کی تعبیر کو یقینی بناؤں گا
کامیابی سے مجھے کئی اچھے درس ملے ہیں

مسلمان بھائیوں کو تشویش و فکر کی ضرورت نہیں
15 نکاتی ایجنڈہ پر عمل پیرا ہونے کا اعلان
پارلیمنٹ میں وزیراعظم کی پہلی تقریر

موصل پر ’داعش‘ قبضے کے بعد پانچ لاکھ افراد کی نقل مکانی

بغداد، 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) نقل مکانی سے متعلق جنیوا میں قائم بین الاقوامی انجمن کا کہنا ہے کہ عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل پر شدت پسندوں کے قبضے کے بعد پانچ لاکھ افراد شہر چھوڑ چکے ہیں۔ عراقی حکام نے موصل میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔ جبکہ داعش کی پیش رفت جاری ہے۔ اس سے عراق میں غیر معمولی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ تنظیم نے اپنے ذرائع ک