عرفان جعفری کا خاندان اغوا ء کاروں کو تاوان کی رقم دینے تیار

ممبئی۔/12جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی کے 32سالہ سافٹ ویر انجینئر عرفان جعفری جس کا تین ماہ قبل سوڈان کے شہر دارفور میں بندوق برداروں نے اغواء کیا تھا، کے ارکان خاندان نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ میں وہ خود کو بالکل یکا و تنہا سمجھ رہے ہیں اور اغواء کاروں کو تاوان کی رقم ادا کرنے بھی تیار ہیں۔ عرفان جعفری کی 30 سالہ اہلیہ

مغویہ پادری کی بحفاظت رہائی کیلئے مودی کا جیہ للیتا کو تیقن

چینائی۔/12جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ریاست تملناڈو کو تیقن دیا کہ حکومت ہندوستانی پادری الیکسیس پریم کمار کی بحفاظت رہائی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی جس کا گذشتہ ہفتہ افغانستان میں اغوا کیا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ تملناڈو جیہ للیتا کو تحریر کئے گئے ایک مکتوب میں کہا کہ فی الحال حکومت کی سب سے بڑی کوشش یہی ہے کہ

منشیات اسمگلنگ کیس: 3ملزمین بری

مظفر نگر۔/12جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک مقامی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ معاملہ میں ملوث تین افراد کو ناکافی شہادتوں کی بنیاد پر بری کردیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج کے پی سنگھ نے کل منوج کمار، ابھے شرما اور اسد کو یہ کہہ کر بری کردیا کہ استغاثہ کے پاس ملزمین کے جرم کو ثابت کرنے کیلئے ٹھوس شواہد نہیں تھے۔ علاوہ ازیں ان کے پاس سے ضبط کی گئی

مسلمانوں کے دو گروپس میں جھڑپ، 12زخمی

میرٹھ۔/12جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ہی فرقہ سے تعلق رکھنے والے دو گروپس میں ہوئی جھڑپ میں کم و بیش 12افراد بشمول ایک خاتون زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ایک گروپ کا تعلق افضل پور موضع کی مسجد کے امام فضل الدین کا حامی تھا جبکہ دوسرا گروپ موضع کے سابق سرپنچ بنیاد علی کا حامی تھا۔ پولیس نے بتایا کہ بنیاد علی نے ایک نئی مسجد تعمیر کروائی تھی

دہلی میں چلتی کار میں اجتماعی عصمت ریزی

نئی دہلی۔/12جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) ریاست یو پی میں خواتین کے خلاف جرائم میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ ایسے ہی ایک اور واقعہ میں ایک 25سالہ لڑکی کی جنوبی دہلی میں ایک چلتی ہوئی کار میں مبینہ اجتماعی عصمت ریزی کی گئی۔ جس کے بعد پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ متاثرہ لڑکی کل پولیس سے رجوع ہوئی تھ

ایک اور لڑکی کی نعش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی

نئی دہلی ۔ 12 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مراد آباد ڈسٹرکٹ میں ایک 16 سالہ لڑکی کی نعش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی جس کے ارکان خاندان کا کہنا ہے کہ لڑکی کی مبینہ عصمت دری کے بعد اس کا قتل کیا گیا ہے ۔ حالیہ دنوں میں ریاست یو پی میں خواتین کے خلاف جرائم کی شرح میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے جہاں اپوزیشن جماعتیں اب سماج وادی پارٹی حکومت جس کی قیادت اک

گورنر تلنگانہ کا خطبہ

بزم میں جام اپنے حصہ کا اٹھا لایا میں خود
لوگ سوچا ہی کئے اپنی ابھی باری نہیں
گورنر تلنگانہ کا خطبہ