گپتا کی جیل سے بچنے کی سعی ناکام
نیویارک، 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد سابق گولڈمین ساچس ڈائریکٹر رجت گپتا کو آئندہ ہفتے جیل جانا پڑے گا تاکہ غیرقانونی تجارت کے الزامات پر اپنی دو سالہ سزا شروع کریں کیونکہ امریکی سپریم کورٹ نے بدستور ضمانت پر آزاد رہنے کیلئے اُن کی سعی مسترد کردی ہے تاوقتیکہ اُن کی سزادہی کی مکرر سماعت کیلئے اُن کی اپیل کی یکسوئی ہوجائے۔