پاکستان میں فضائی حملوں میں 50 عسکریت پسند ہلاک

اسلام آباد۔ 15؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ کراچی ایرپورٹ پر حالیہ مہلک حملے کی سازش کرنے والے 50 عسکریت پسند لڑاکا جنگجو طیاروں سے ان کے خفیہ ٹھکانوں پر شمالی وزیرستان قبائیلی علاقہ میں حملوں کے دوران ہلاک ہوگئے جن میں سے بیشتر ازبک ہیں۔ جیٹ لڑاکا طیاروں نے ڈیگان اور دتاخیل کے قبائیلی علاقوں میں آج علی الصبح بمباری میں عسکریت پسندوں کے خ

افغان صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، 60 فیصد رائے دہی

کابل۔ 15؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ افغانستان میں صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ میں تقریباً 60 فیصد رائے دہی ہوئی۔ دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں 50 کے قریب افراد ہلاک ہوئے، 60 طالبان شدت پسند بھی مارے گئے۔ سربراہ الیکشن کمیشن کے مطابق افغانستان میں دوسرے مرحلہ کے صدارتی انتخاب میں ایک کروڑ 35 لاکھ اہل ووٹرس میں سے 70 لاکھ سے زائد و

برطانیہ میں 5 مسلم زیر انتظام اسکولس کے خلاف تحقیقات

لندن۔ 15؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ برطانیہ کے شہر برمنگھم میں امکان ہے کہ 5 مسلم زیر انتظام اسکولس کے خلاف انتہاپسندی کی تعلیم دینے کے شبہ میں تحقیقات کے آغاز پر مسلم غالب آبادی والے علاقوں بریڈفورڈ، لوٹن اور مشرقی لندن کے مضافاتی علاقہ ٹاور بورو سے مسلمانوں کی جوابی کارروائی کا اندیشہ ہے۔ ویسٹ مڈلینڈس پولیس، برمنگھم کی سٹی کونسل اور

عراق بحران میں شدت،امریکی جنگی جہاز خلیج فارس میں سرگرم

واشنگٹن۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے عراق کی صورتِ حال کے پیش نظر خلیج فارس میں اپنے جنگی بحری بیڑے کو اُتار دیا ہے۔ اس فوجی تیاری کا مطلب عراق کے شورش پسندوں کے خلاف عراق کی لڑائی میں ضروری تعاون کیلئے قومی اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہے۔ ڈیفنس سیکریٹری چیک ہیگل نے یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش کو حکم دیا کہ وہ شمالی بحیرۂ عرب میں اپنے ب

انتقال

حیدرآباد 15 جون (راست) محترمہ قدسیہ سلطانہ زوجہ جناب محمد سلیم الدین سابق سیکشن آفیسر سکریٹریٹ کا 13 جون کو ریاض سعودی عرب میں انتقال ہوگیا۔ تدفین سعودی عرب میں 14 جون کو عمل میں آئی۔ مرحومہ، محمد عبدالنعیم ہزاری مرحوم کی دختر تھیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9849159619 ، 23567040 پر ربط کریں۔

ہندوستان اور بھوٹان کے مابین باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے کا فیصلہ

تھمپو۔ 15؍جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے پہلے بیرونی کیلئے بھوٹان کا انتخاب کیا جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا ۔ انہوں نے باہمی روابط میں استحکام کی ضرورت ظاہر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو ’’B2B‘‘ (بھارت تا بھوٹان) سے تعبیر کیا ۔ نریندر مودی نے بھوٹان کے بادشاہ اور وزیراعظم سے وسیع امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

خصوصی فوجی اختیارات قانون کی تنسیخ حالات پر منحصر

سری نگر۔ 15؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ مسلح افواج خصوصی اختیارات قانون کی ریاست جموں و کشمیر سے برخاستگی کا انحصار ریاستی صورتِ حال میں پیشرفت پر ہوگا۔ اس کے لئے وقت درکار ہے۔ وزیر دفاع ارون جیٹلی نے آج کہا کہ جہاں تک آج کی صورتِ حال کا تعلق ہے، ہماری مسلح افواج اور مقامی صیانتی افواج صورتِ حال سے نمٹ رہی ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں ص

نئی ملازمت کیلئے سابق کفیل کی اجازت کا لزوم برخاست

دوحہ۔ 15؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ قطر نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ایک اجلاس میں جو کل جنیوا میں منعقد کیا گیا کہا کہ وہ ملک کی اسپانسرشپ میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی تیاریاں کررہا ہے۔ خروج کے پرمٹ نظام میں بھی بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جائیں گی۔ کونسل کے 26 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائرکٹر انسانی حقوق وزارت خارجہ شیخ خالد بن ج

مغربی کنارہ میں 80 فلسطینی گرفتار

یروشلم۔ 15؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ اسرائیلی فوج نے لاپتہ ہونے والے تین اسرائیلی نوجوانوں کی گمشدگی کی ذمہ داری فلسطینیوں پر عائد کی ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ایک اعلیٰ اسرائیلی فوجی عہدیدار نے بتایا کہ یہ تین اسرائیلی نوجوان جن میں سے ایک امریکی شہریت کا حامل بھی ہے، مغربی کنارے سے لاپتہ ہو گئے تھے اور ممکنہ طور پر انہیں فلسطینیوں نے