ایم پی کو دھمکاکر تاوان کا مطالبہ کرنے والا پینٹر گرفتار

حیدرآباد ۔ /15 جون (سیاست نیوز) خود کو ماؤسٹ ظاہر کرتے ہوئے تلگودیشم رکن پارلیمنٹ ملکاجگری مسٹر ملاریڈی سے 20 کروڑ تاوان کا مطالبہ اور دھمکی آمیز فون کرنے والے ایک پینٹر کو بوئن پلی پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ دیویندر ساکن الوال جو پیشہ سے پینٹر ہے حال ہی میں حلقہ پارلیمنٹ ملکاجگری کو منتقل ہونے والے مسٹر ملا ریڈی

نرم گو اِسپیکر ،سخت کارروائی سے گریز نہیں کریں گی

نئی دہلی۔ 15؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ سُمترا مہاجن کو ایک نرم گو اور منکسرالمزاج شخصیت قرار دیا جاتا ہے۔ انہیں سبھی ’’تائی‘‘ (بڑی بہن) مخاطب کرتے ہیں، لیکن نئے لوک سبھا اسپیکر کی حیثیت سے ایوان میں نظم و ضبط کی برقراری اور احتجاجی ارکان کے خلاف سخت کارروائی کرنے سے واقف نہیں ہیں۔ گزشتہ ہفتہ متفقہ طور پر منتخب ہونے والی میرا کمار کے بعد

مغربی بنگال میں سی ای او کو ورکرس نے زدوکوب کرکے ہلاک کردیا

چنسرا ؍ کولکتہ ۔ /15 جون (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال میں دہشت گردی پر مبنی ٹریڈ یونین کلچر کے جواب میں فیکٹری ورکرس نے مبینہ طور پر پٹ سن مل کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر (سی ای او) کو زدوکوب کرتے ہوئے ہلاک کردیا ۔ یہ کارروائی فیکٹری کے احاطہ میں آج صبح کے وقت پیش آئی جس کے بعد سیاسی الزامات و جوابی الزامات کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ چیف منسٹر ممتا ب

مدھیہ پردیش میں خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی ، برہنہ گشت

کھنڈوا (مدھیہ پردیش) /15 جون (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش میں ایک قبائیلی خاتون کی 10 افراد بشمول اس کے شوہر نے مبینہ طور پر اجتماعی عصمت ریزی کی، اسے برہنہ گشت کرایا گیا اور اس خاتون کے کمسن لڑکے کے سامنے اسے پیشاب پینے کیلئے مجبور کیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ اراضی کے تنازعہ پر یہ واقعہ پیش آیا ۔ متاثرہ خاتون نے اپنی شکایت میں کہا کہ اس ک

رکروٹمنٹ امتحان میں شرکت کیلئے جاتے ہوئے حادثہ میں ہلاک

حیدرآباد۔ 15؍جون (سیاست نیوز)۔ ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ امتحان میں شریک ہونے امتحان سنٹر کو جانے والا ایک نوجوان ایل بی نگر علاقہ میں سڑک حادثہ کا شکار ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ دیپک کمار جس کا تعلق روہتاس (بہار) سے تھا، ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ 2014ء امتحان میں شرکت کے لئے ونستھلی پورم سنٹر جارہا تھا اور آج دوپہر مصروف ترین ایل بی نگر

ٹاملناڈو میں اے ٹی ایم سکیورٹی گارڈ کا بہیمانہ قتل

کانچی پورم ۔ /15 جون (سیاست ڈاٹ کام) اے ٹی ایم سکیورٹی گارڈ کے بہیمانہ قتل کی واردات پیش آئی ۔ پولیس کے مطابق ایسٹ کوسٹ روڈ پر واقع ایک خانگی اے ٹی ایم مشین کے 54 سالہ سکیورٹی گارڈ کی نعش آج صبح خون میں لت پت دستیاب ہوئی ۔ پولیس کی گشتی پارٹی جب یہاں پہونچی تو دیکھا کہ سکیورٹی گارڈ کا گلا اور دونوں ہتھیلیاں کٹے ہوئے ہیں ۔ اس کی نعش اے ٹی ای

امیتھی میں قتل کا مقدمہ، ایم ایل سی کے خلاف شکایت

امیتھی۔ 15؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ سابق رکن پارلیمنٹ اور موجودہ رکن قانون ساز کونسل اکشئے پرتاپ سنگھ عرف گوپال جی اور دیگر 8 افراد کے خلاف دو افراد کے قتل کی واردات کے سلسلہ میں جن میں سے ایک کانگریس قائد کا بیٹا تھا، ایف آئی آر جگدیش پور پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی ہے۔ گوپال جی یوپی کے وزیر اور متنازعہ رکن اسمبلی رگھوراج پرتاپ سنگ