مغویہ ہندوستانی موصل ٹاؤن میں موجود ، ملک واپس لانے مساعی

نئی دہلی۔ 19جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج کہا کہ عراقی حکام نے ہندوستان کے مغویہ 40 ورکرس کے ٹھکانے کا پتہ چلا لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ لوگ گڑبڑ زدہ موصل ٹاؤن میں موجود ہیں۔ انہیں بحفاظت واپس لانے کیلئے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں۔ حکومت نے کہا کہ پنجاب ، کیرالا اور دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے مغویہ ہندوستانیوں کے بشمول اس

یو پی اسمبلی اسپیکر کو ایوان میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش

لکھنؤ۔/19جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش اسمبلی کے بجٹ سیشن کے پہلے روز شو رو غل کا منظر دیکھا گیا جہاں اپوزیشن ارکان نے ایس پی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ یو پی میں لاء اینڈ آرڈر کی ناقص صورتحال پر اپوزیشن نے پہلے ہی ہنگامہ کرنے کا ذہن بنالیا تھا جس کے بعد دونوں ایوانوں میں وقفہ سوالات کو ملتوی کردیا گیا۔ اسمبلی کی کارروائی کے

چارکلو سونے کے ساتھ شمس آباد ایر پورٹ پر ایک مسافر گرفتار

شمس آباد 19 جون (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے چار لاکھ سونا ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب ایک ہندوستانی مسافر جو آج صبح بنکاک سے فلائٹ نمبر TG-2925 کے ذریعہ راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ شمس آباد پہنچا جس کی تلاشی لینے پر اس کے گلیج سے چار کیلو سونے کے بس

لکھنؤ میں بین الاقوامی ادبی میلہ کا 21جون کو گورنر افتتاح کریں گے

لکھنؤ۔/19جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندی اردو ساہتیہ کمیٹی کی جانب سے سہ روزہ بین الاقوامی ادبی میلہ کی تقریبات کا افتتاح 21جون کو گورنر کریں گے جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے وزیر اعلیٰ اکھلیلش یادو شرکت کریں گے۔ اختتامی تقریب کے موقع پر کمیٹی کی جانب سے نمائندہ اردو، ہندی ادباء کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازات دیئے جائیں گے۔ جن اردو ا

یشونت سنہا کی ضمانت پر جیل سے رہائی

ہزاری باغ (جھارکھنڈ) 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے سینئر قائد یشونت سنہا اور 61 پارٹی کارکنوں کو آج جیل سے رہا کردیا گیا۔ ایک دن قبل مقامی عدالت نے مبینہ طور پر سرکاری ملازم پر حملہ کے مقدمہ میں اِن سب کی ضمانت پر رہائی منظور کی تھی۔ یشونت سنہا گزشتہ 15 دن سے قید میں تھے۔ اُنھیں آج 7 ہزار روپئے فی کس ضمانتی مچلکہ پیش کرنے پر جیل سے رہ

اُدئے کمار کی جانب سے وزارت داخلہ کو نوٹس

چینائی۔/19جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) نیوکلیر مخالف جہد کار ایس پی اُدئے کمار نے مرکزی وزارت داخلہ کو ایک قانونی نوٹس روانہ کی ہے جہاں انہوں نے ایک خفیہ رپورٹ کا افشاء کرتے ہوئے انہیں ( اُدئے کمار ) بدنام کرنے والے ایک عہدیدار کے خلاف کارروائی کئے جانے کی خواہش کی۔ معتمد داخلہ کو بھیجی گئی نوٹس میں اُدئے کمار کے وکیل نے کہا کہ انٹلیجنس بیور