Month: 2014 جون
ہیرات میں ہندوستانی قونصل خانے پر حملے کیلئے لشکرطیبہ ذمہ دار
اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا بیان، جماعت الدعوہ دہشت گرد تنظیم
بہار میں راجدھانی ایکسپریس پٹری سے اترگئی، 4 ہلاک
چھپرا ۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے ضلع سارن میں چھپرا کے قریب راجدھانی ایکسپریس کے 12 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ اس حادثہ میں 4 مسافرین ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے جن میں 13 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ اس حادثے کیلئے ماؤنوازوں کو موردِ الزام ٹھہرانا جلدبازی ہے۔ ضلع مشرقی چمپارن میں ایک دھماکے کی وجہ
قدرتی گیس کی قیمت پر نظرثانی تین ماہ کیلئے ملتوی
نئی دہلی ۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے قدرتی گیس کی قیمتوں پر نظرثانی تین ماہ کیلئے ملتوی کردی اور متنازعہ قیمتوں کے تعین کے فارمولہ پر نظرثانی کا معاملہ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔ اس فیصلہ سے گیس تیار کرنے والی بڑی کمپنیوں جیسے ریلائنس انڈسٹریز کو کافی دھکہ پہنچا۔ پیشرو یو پی اے حکومت نے جو فارمولہ منظور کیا ہے اگر اس پر عمل کیا جائ
عراق میں دو ہندوستانی نرسیس کا تخلیہ
نئی دہلی ۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے دو نرسیس کا عراق میں جاری لڑائی کے علاقہ سے تخلیہ کرادیا جبکہ 46 دیگر نرسیس تکریت میں واقع ہاسپٹل میں پھنسی ہوئی ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 36 افراد کو بچایا گیا ہے۔ دوسری طرف خلیجی ممالک کے تمام ہندوستانی سفیروں کو 29 جون کو نئی دہلی طلب کیا گیا ہے تاکہ عراق کے مسائل اور دیگر علاقائی پیچیدگیوں
کانگریس کا اُترپردیش ضمنی انتخابات میں تنہا مقابلہ کرنے کا فیصلہ
لکھنو 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں اسمبلی ضمنی انتخابات میں کانگریس تنہا مقابلہ کرے گی جو 12 نشستوں کے لئے منعقد کیا جائے گا۔ کانگریس پارٹی کے ایک لیڈر نے یہ بات بتائی۔ ضمنی انتخابات کے نظام العمل کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ پارٹی جنرل سکریٹری مدھو سودن مستری نے اشارہ دے دیا کہ کانگریس کسی بھی پارٹی کے ساتھ ضمنی انتخابات میں
تمام اختیارات مودی کے ہاتھوں میں مرکوز، کانگریس کا الزام
نئی دہلی۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں میں تمام تر اختیارات مرکوز ہوجانے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ کہ تمام معتمدین دفتر وزیر اعظم کو جواب دیا کریں ، کابینی نظام کے تئیں عدم احترام اور اس کی وقعت گھٹادینے کے مترادف ہے۔ برسراقتدار بی جے پی کے نقص کی نشاندہی کی کوشش کرتے ہوئے پا
عراقی بحران ہندوستان کی تیل سربراہی پراثرانداز نہیں ہوگا
سرینگر 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکز نے آج ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ فی الحال عراق ہماری توجہ کا مرکز ہے اور وہاں موجودہ صورتحال تشویش کا باعث ہے۔ توقع ہے کہ وہاں جاری خانہ جنگی کا اثر ہندوستان کی تیل سربراہی پر نہیں ہوگا۔ مملکتی وزیر دفاع راؤ اندر جیت سنگھ نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے لئے اب عراق تشویش کا ب
سائی بابا کیخلاف ریمارک پر سوامی سواروپانند کیخلاف احتجاج
وارانسی 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) وارانسی میں سائی بابا کے عقیدت مندوں نے دوارکا پیٹھ شنکر آچاریہ سوامی سواروپانند کے خلاف زبردست احتجاج منظم کیا جنھوں نے یہ بیان دے کر ایک تنازعہ پیدا کردیاکہ سائی بابا ایک انسان تھے لہذا اُن کی پرستش نہیں کرنی چاہئے۔ سواروپانند نے یہ بھی کہاکہ سائی بابا کی پرستش کرنا دراصل ہندو طبقہ کو منقسم کرنے کی
پشاور میں طیارے پر دورانِ پرواز فائرنگ ،خاتون ہلاک
پشاور۔25 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شمال مغربی شہر پشاور کے ہوائی اڈے پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک مسافر طیارے پر دوران پرواز فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا بوئنگ پی کے 756 سعودی دارالحکومت الریاض سے آیا تھا اور وہ پشاور کے باچا خ
اسرائیل کے غزہ پٹی پر 12 فضائی حملے راکٹ حملے سے ایک کمسن لڑکی ہلاک
غزہ سٹی۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فضائیہ نے غزہ پٹی پر کل رات 12 فضائی حملے کئے۔ حملوں کا نشانہ فلسطینی عسکریت پسندوں کے زیراستعمال تربیتی میدان تھا۔ دو افراد ہلکے زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے مسلسل فضائی حملوں کی توثیق کردی اور کہا کہ یہ حملے عسکریت پسندوں کی تربیت گاہوں کو نشانہ بناکر کئے گئے تھے۔ شمالی غزہ پٹی میں آج علی الص