یوکرین : شورش ختم کرنے مزید علاقائی اختیارات کا پیشکش

کیف ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین کے نئے مغرب حمایت یافتہ صدر امکان ہیکہ آج مزید علاقائی اختیارات کا پیشکش کریں گے۔ انہیں امید ہیکہ اس طرح روس سے الحاق کے حامی افراد کی شورش کا خاتمہ ہوجائے گا۔ پارلیمنٹ میں دستوری تبدیلیوں کی تجویز پیش کرنے کے بعد صدر یوکرین پوروشیکوف نے چانسلر جرمنی اینجلا مرکل اور صدر فرانس فرینکوئی اولاند سے ٹی

مظفرنگر فسادات کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

مظفر نگر ۔ 26 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام ) ایک مقامی عدالت نے ضلع مظفرنگر میں فسادات کے دوران قتل مقدمہ کے ملزم ایک شخص کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس جج ڈی کے گرگ نے کل ملزم دیپک کمار کی ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسی قسم کی درخواستیں دیگر معاون ملزموں کی قبل ازیں ہائیکورٹ میں مسترد کی جاچکی ہیں

کوٹہ کا فیصلہ قانونی پہلوؤں کے تابع : این سی پی

ممبئی ، 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی نے آج کہا کہ مسلمانوں اور مراٹھا لوگوں کو حکومت ِ مہاراشٹرا کی جانب سے ریزرویشن کی فراہمی کا فیصلہ تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا اور اعتماد ظاہر کیا گیا کہ یہ عدالتوں میں برقرار رہ سکے گا۔ این سی پی ترجمان نواب ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ یہ فیصلہ عدالتوں کی آزمائش س

افراطِ زرسے نمٹنے مرکز ۔ ریاست ارتباط ناگزیر

نئی دہلی ، 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) مانسون کمزور پڑجانے اور غذائی قیمتوں کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے آج مرکز اور ریاستوں کے درمیان ہنگامی منصوبوں پر عمل آوری کے معاملے میں قریبی ارتباط کی ضرورت پر زور دیا اور ریاستوں سے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور کالا بازاری کرنے والوں سے نمٹنے تیز گام عدالتیں تشکیل دیں۔ مانسون کی پیشرفت اور افراط

مودی کے 30 ’’اچھے دِن‘‘ پورے ہوئے

نئی دہلی۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی نے بحیثیت وزیراعظم آج 30 دن پورے کرلئے اور وہ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، تاہم جن ’’اچھے دنوں‘‘ کا انہوں نے وعدہ کیا تھا، عوام کو ابھی اس کا انتظار ہے۔ مودی نے یہ تسلیم کیا کہ بعض ایسے شعبے ہیں جنہیں بہتر بنانے کی ضرورت ہے لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیشرو حکومتوں کی طرح ان کے پاس ’’ہنی

عراق بحران :لڑائی اور مذاکرات دونوں جاری

بغداد۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نوری المالکی نے آج کہا کہ عراق کے ایک بڑے حصہ پر قبضہ کرنے والے جنگجوؤں کے خلاف لڑائی میں پیشرفت کیلئے فوجی کارروائی کے ساتھ ساتھ سیاسی حل بھی ضروری ہے۔ انہوں نے دورۂ کنندہ برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ کو بتایا کہ ہمیں دو متوازی راستوں پر پیشرفت کرنی چاہئے۔ عراقی فورسیس نے تکریت پر قبضہ برخاست ک

مغربی کنارہ میں اسرائیلی فوج کی اشتعال انگیز مہم

رملہ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) اِسرائیلی فوج مغربی کنارہ شہر کے نابلس میں مساجد کے باب الداخلہ اور مکانات میں بڑے پیمانے پر ماچس باکس تقسیم کررہی ہے۔ اس پر انتباہ درج ہے کہ ’’حماس مغربی کنارہ کو شعلوں کی لپیٹ میں ڈھکیل رہی ہے‘‘۔ بتایا جاتا ہے کہ مقامی عوام کو اشتعال دلانے کے مقصد سے اسرائیلی فوج نے یہ مہم شروع کر رکھی ہے۔ 3 اسرائیلی شہ