ناراض نارائن رانے کانگریس سے علحدگی کی تیاری میں

ممبئی۔/3جون،( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا کے سیاسی حلقوں میں یہ خبریں گشت کررہی ہیں کہ وزیر صنعت نارائن رانے کانگریس سے علحدہ ہورہے ہیں۔ یاد رہے کہ رانے ایک ایسے قائد ہیں جنہوں نے قبل ازیں کئی بار کانگریس قیادت کی غیر اطمینان بخش کارکردگی پر اپنی ناراضگی کا برملا اظہار کیا لیکن حالیہ لوک سبھا انتخابات میں رتناگیری۔ سندھو درگ حلقہ رائ

میڈیا کا اتر پردیش سے جانبدارانہ سلوک

لکھنو 3 جون (سیاست ڈاٹ کام )اتر پردیش کے ضلع بدایوں میں ہوئے اجتماعی عصمت ریزی اور قتل معاملہ کی ملک گیر پیمانے پر تشہیر ہوئی ہے وہی وزیر اعلی یو پی اکھیلیش یادو سے میڈیا پر الزام عائد کیا کہ وہ صرف یو پی میں رونما ہوئے جرائم کی تشہیر زیادہ کررہے ہیں جبکہ دیگر ریاستوں میں کئے جانے والے جرائم سے چشم پوشی کی جارہی ہے ۔ بدایوں واقعہ کے من

ہند ۔ اومان باہمی تعلقات کو مزید مستحکم پر بنانے دونوں ملکوں کا غور

نئی دہلی 3 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر خارجہ سشما سواراج نے آج اپنے اومان کے ہم منصب یوسف بن علاوی بن عبداللہ سے یہاں ملاقات کرکے دونوں ملکوں کے مابین باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور ہندوستان سے پراجیکٹس برآمدات میں اضافہ کرنے کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا ۔ دونوںملکوں کے مابین اعلی سطح پر روابط اور مراسم کو مسلسل جاری رکھنے کا ا

گوپی ناتھ منڈے کی موت کا پونے اور آبائی قصبہ میں سوگ

پونے ۔ 3 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )پونے کے بی جے پی کے عہدیداروں نے مرکزی وزیر گوپی ناتھ منڈے کو جنھوں نے کئی سال کالج کے طالب علم کی حیثیت سے پونے میں گذارے تھے جذباتی خراج عقیدت پیش کیا ۔ پورے پونے میں ان کی اچانک موت پر سوگ کی فضا طاری ہوگئی تھی ۔ منڈے کے آبائی قصبہ پرلی ویجناتھ سے موصولہ اطلاع کے بموجب منڈے کی موت کی خبر پھیلتے ہی لوگ چھ

گوپی ناتھ منڈے کو کئی سیاسی قائدین اور ساتھیوں کا خراج

نئی دہلی 3 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) نائب صدر محمد حامد انصاری ‘ وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کے بشمول کئی قائدین نے آج بی جے پی ہیڈ کوارٹرس کا دورہ کیا اور سڑک حادثہ کے بعد انتقال کرجانے والے مرکزی وزیر گوپی ناتھ منڈے کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ جیسے ہی مسٹر منڈے کی نعش کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسیس س

ہندوستان کے وہ سیاستداں جو المناک انداز میں مارے گئے

نئی دہلی۔/3جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان میں گذشتہ چند دہوں کے دوران کئی ممتاز سیاسی شخصیتوں کی جانیں گئیں، کسی کا قتل کیا گیا تو کوئی فضائی حادثہ میں مارا گیا۔ اسی طرح کوئی لیڈر خودکش حملہ کا نشانہ بنا تو کوئی سڑک حادثے میں مارے گئے۔ ایسے سیاسی قائدین میں آنجہانی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے فرزند سنجے گاندھی، سابق صدر جمہوریہ گیانی

پیاز کی قیمتوں پر حکومت کی نظر ‘ کچھ شہروں میں اضافہ

نئی دہلی 3 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک کے کچھ حصوں میں چونکہ پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے نئی حکومت ان پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور امکان ہے کہ ترکاری کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوتا ہے تو پھر برآمدات پر امتناع عائد کیا جاسکتا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ پیاز کی قیمتیں بیشتر مارکٹوں میں معمول سے پانچ روپئے فی کیلو زیادہ ہیں۔ دہلی میں پیا

نئی فلسطینی حکومت کے قیام کا خیر مقدم : ہندوستان

نئی دہلی 3 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے فلسطین میں نئی حکومت کے قیام کا خیر مقدم کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئی حکومت اسرائیل کے ساتھ موثر انداز میں اور تعمیری جذبہ کے ساتھ بات چیت کے احیاء میں کامیاب رہے گی تاکہ کئی دہوں سے حل طلب فلسطین ۔ اسرائیل مسئلہ کا کوئی قابل قبول حل دریافت کیا جاسکے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک

مرکزی وزیر گوپی ناتھ منڈے کا سڑک حادثہ میں انتقال

نئی دہلی ۔ /3 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر دیہی ترقیات اور مہاراشٹرا کے مقبول ترین پسماندہ طبقات کے لیڈر گوپی ناتھ منڈے کا آج صبح وسطی دہلی میں سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا ۔ 64 سالہ منڈے کو گزشتہ ہفتے پہلی مرتبہ مرکزی کابینہ میں شامل کیا گیا تھا ۔ وہ آج صبح اپنی کار میں ایرپورٹ جارہے تھے کہ دوسری گاڑی نے ٹکر دیدی ۔ یہ حادثہ دارالحکومت

پارلیمنٹ کے پہلے سیشن کے شیڈول میں تبدیلی

نئی دہلی ۔ /3 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرگوپی ناتھ منڈے کی موت کی وجہ سے کل شروع ہورہے لوک سبھا کے پہلے سیشن کا شیڈول تبدیل کیا گیا ہے ۔ 6 روزہ سیشن کے پہلے دن کل سکریٹری جنرل ای سری دھرن اعلامیہ پڑھ کر سنائیں گے جس میں سولہویں لوک سبھا کی تشکیل کا اعلان ہوگا ۔ بعد ازاں ایوان گوپی ناتھ منڈے کو خراج عقیدت پیش کرے گا اور پھر کارروائی ایک

ایم کیو ایم لیڈر الطاف حسین لندن میں گرفتار

لندن ؍ کراچی ۔ /3 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے طاقتور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لیڈر الطاف حسین کو غیرقانونی رقمی لین دین کے الزامات پر گرفتار کرلیا گیا جس کا اثر کراچی میں دیکھا گیا جہاں تشدد پھوٹ پڑا اور کئی مقامات پر فائرنگ ، گاڑیوں کو نذرآتش کرنے کے واقعات پیش آئے ۔ برطانوی سفارتی سہولیات کو یہاں بند کردیا گیا ہے ۔ اسکاٹ لی