سمترا مہاجن لوک سبھا اسپیکر ہونگی ‘ آج رسمی انتخاب
نئی دہلی 5 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی لیڈر سمترا مہارجن 16 ویں لوک سبھا کی اسپیکر ہونگے جبکہ تمام جماعتوں کے سینئر قائدین بشمول وزیر اعظم نریندر مودی نے اس عہدہ کیلئے ایوان میں ان کے نام کی تجویز پیش کی تھی ۔ آج دو پہر تک اسپیکر کے عہدہ کیلئے پرچہ داخل کرنے کی مہلت تھی اور اس وقت تک صرف سمترا مہاجن کا نام ہی پیش کیا گیا تھا ۔ ان کا رسمی