کیتھلین اسٹیفنس نے عبوری سفیرامریکہ کا عہدہ سنبھال لیا

نئی دہلی ۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) کھیتلین اسٹیفنس نئی عبوری سفیر امریکہ برائے ہندوستان نے آج امریکی سفارتخانہ میں اپنا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ اشتراک و تعاون کی منتظر ہیں تاکہ ہند ۔ امریکہ شراکت داری کو وسیع تر اور زیادہ مستحکم بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں ا

کجریوال کیخلاف ہتک عزت کے الزام میں مقدمہ

نئی دہلی ۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی قائد اروند کجریوال کے خلاف دہلی کی ایک عدالت نے بی جے پی قائد نتن گڈکری کی داخل کردہ شکایت کی بناء پر ہتک عزت کے الزام مقدمہ کا آغاز ہوگیا۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ گومتی منوشا نے قانون فوجداری کی دفعہ 251 کے تحت کجریوال کو نوٹس جاری کردی اور مقدمہ کی سماعت گڈکری کی گواہی اور دیگر گواہوں کے بی

بدایوں اجتماعی عصمت ریزی اور قتل مقدمہ کی تحقیقات کیلئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم کا تقرر

بدایوں ۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم جو 4 ارکان پر مشتمل ہے، بدایوں کے دیہات سادات گنج میں دوکمسن بہنوں کی صدمہ انگیز اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کے واقعہ کی تحقیقات کرے گی۔ ٹیم کے سربراہ سرکل آفیسر اجنانی ہوں گے۔ اے ایس پی اتل کمار سکسینہ نے کہا کہ ایس آئی ٹی کو آج دیہات کا دورہ کرنے، شکایت کنندوں اور گواہوں سے بات چیت ک

مرکزی وزیرفینانس جیٹلی کی پیر کو ریاستی وزرائے فینانس سے ملاقات

نئی دہلی ۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرفینانس ارون جیٹلی نے پیر کے دن ریاستی وزرائے فینانس کا ایک اجلاس طلب کیا ہے تاکہ ماقبل بجٹ مشاورت کی جائے اور مجوزہ اشیاء و خدمات ٹیکس کے سلسلہ میں پیشرفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ مرکزی بجٹ آئندہ ماہ پیش کیا جائے گا۔

دادی ماں ہوگئی میں : سمترامہاجن

نئی دہلی ۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) نومنتخبہ اسپیکر سمترا مہاجن نے آج کہا کہ ’’دادی ماں ہوگئی میں‘‘ جبکہ لوک دل کے رکن پارلیمنٹ دشینت چوٹالہ نے کہا تھا کہ ایک ایسے شخص کے ساتھ جو پردادا بن چکے تھے، وہ کام کرچکے ہیں۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نومنتخب اسپیکر نے کہا کہ ’’دادی ماں ہوگئی میں‘‘ ۔

ٹی آر ایس حکومت سے عوام کو امیدیں وابستہ

مکتھل 6 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جمعیۃ علماء ضلع محبوب نگر ریاست میں نئی حکومت کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل شدہ ریاست تلنگاہن میں ٹی آر ایس کی نئی حکومت سے عوام بالخصوص مسلمانوں اور اقلیتوں کو اپنی ہمہ جہتی ترقی و حقوق کے تحفظ کے سلسلہ میں بھر پور امید و توقع ہے کہ حکومت مثبت اقدامات کو روبہ عمل لاتے ہوئے ریاست کے اقلیتوں

کوڑنگل اور نارائن پیٹ کی ونپرتی میں شمولیت ناقابل قبول

نارائن پیٹ 6 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ڈیویژن کے حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ اور کوڑنگل کو تلنگانہ ریاست میں نئے بنائے جانے والے اضلاع ونپرتی میں شامل کئے جانے کی مخالفت عوامی احتجاج میں تبدیلی ہورہی ہے۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے انتخابات کے دوران کہا تھا کہ ناگر کرنول اور ونپرتی کو نئے اضلاع کی فہرست میں شامل کیا جائے گا ۔

گورنمنٹ گرلز جونیر کالج نظام آباد کا صدرِ حلقہ ایس آئی او نے کیا دور ا

نظام آباد 6 جون (پریس نوٹ):۔ کہتے ہیں تعلیم زندگی کا ایک قیمتی سرمایہ ہے۔ بغیر تعلیم کے کامیاب زندگی کی بقاء و ترقی مشکل ہوجاتی ہے۔ علم کے ہتھیار سے ہر قوم ترقی کے زینوں پر ہمیشہ آگے بڑھتی ہے تو دوسری طرف ان پڑھ و جاہل قوم ہمیشہ ذلت ورسوئی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہوجاتی ہے۔ ’’تعلیم ہمارا بنیادی مقصد‘‘ کے نعرے کے ساتھ ہمارا ملک ہن

ہمناآباد میں نئے تعلیمی سال کا آغاز

ہمناآباد 6 جون (ای میل )ہمناآباد میں نئے تعلیمی سال برائے 2014تا2015کا آغاز ہو چکا ہے۔دو مہینے کی لمبی تعطیل کے بعد طلباء نے پھر سے اسکول کو جا نا شروع کر دیا ہے۔نئے داخلوں کا بھی آغاز ہو چکا ہے، نجی اسکولوں کی بھر مار ہو چکی ہے ۔ موجودہ وقت میں بیشتر تعلیمی ادارے تعلیم کو تجا رت کا ذریعہ بنا کر بیٹھے ہو ئے ہیں،ڈونیشن کے نام پر اولیاء ط

ہمناآباد میں نئے تعلیمی سال کا آغاز

ہمناآباد 6 جون (ای میل )ہمناآباد میں نئے تعلیمی سال برائے 2014تا2015کا آغاز ہو چکا ہے۔دو مہینے کی لمبی تعطیل کے بعد طلباء نے پھر سے اسکول کو جا نا شروع کر دیا ہے۔نئے داخلوں کا بھی آغاز ہو چکا ہے، نجی اسکولوں کی بھر مار ہو چکی ہے ۔ موجودہ وقت میں بیشتر تعلیمی ادارے تعلیم کو تجا رت کا ذریعہ بنا کر بیٹھے ہو ئے ہیں،ڈونیشن کے نام پر اولیاء ط

یمن :بندوق برداروں کے ہاتھوں 14 یمنی فوجی و شہری ہلاک

عدن 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ کے مشتبہ بندوق برداروں نے 14 یمنی فوجیوں اور ایک شہری کو جنوبی صوبہ میں ہلاک کردیا جہاں فوجی اپریل کے اواخر سے جہادیوں سے برسر پیکار ہیں۔ عسکریت پسندوں نے صوبہ شبوا کے دیہات دیہان کے قریب ایک چوکی پر خودکار رائفلوں سے حملہ کیا جس میں کئی فوجی زخمی بھی ہوگئے۔ یہ حملہ ڈرون حملہ کے چند گھنٹوں بعد کیا گیا

چین : دہشت گردی کے 12 مجرمین کو سزائے موت

بیجنگ ، 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) چین کی فاسٹ ٹریک عدالتوں نے آج 81 افراد کو سزائیں سنائی جن میں 12 مجرمین کو سزائے موت شامل ہیں، اور شورش زدہ صوبہ سنکیانگ میں 29 دیگر افراد دہشت گردی سے متعلق جرائم کی پاداش میں گرفتار کرلیا گیا ہے، جو حالیہ سلسلہ وار حملوں کیلئے موردالزام اسلام پسند افراد کے خلاف ملک گیر سطح پر سخت کارروائی کا حصہ ہے۔ سرکار

بوکوحرام کے حملے میں سینکڑوں اموات کا اندیشہ

میدوگوری (نائیجیریا)، 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی نائجیریا کے چار دیہاتوں میں مشتبہ بوکوحرام حملہ میں سینکڑوں اموات کا اندیشہ ہے، ایک مقامی قانون ساز اور مکینوں نے آج یہ بات کہی۔ بندوق برداروں نے جو ملٹری یونیفارم میں ملبوس تھے، منگل کو دیر گئے بورنو ریاست کے گووزا ضلع میں گوشے، اتاگارا، اگاپلوا اور اگنجارا دیہات پر حملہ کرتے