سڑک حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد 6 جون (سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقوں چیوڑلہ اور چوٹ اپل حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئیں ۔ چیوڑلہ پولیس کے مطابق 23 سالہ لکشمی جو تانڈور علاقہ کے ساکن آشنا کی بیٹی وہ کل اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سیکل پر چیوڑلہ سے حیدرآباد آرہی تھی کہ چیوڑلہ کے حدود میں حادثہ پیش آیا جس میں لکشمی ہلاک اور ا

جادو کے شبہ پر حملہ، ایک شخص شدید زخمی

حیدرآباد /6 جون ( سیاست نیوز ) گولکنڈہ کے علاقہ جنسی بازار میں پیش آئے ایک واقعہ میں جادو کے شبہ پر ماجد انصاری نامی شخص کو شکیل احمد نے قاتلانہ حملہ کرکے شدید زخمی کردیا ۔ سب انسپکٹر گولکنڈہ مسٹر جگدیشور راؤ نے بتایا کہ شکیل احمد کو یہ شبہ تھا کہ اسی علاقہ کے ساکن ماجد انصاری اس پر جادو کر رہا ہے ۔ آج بعد نماز جمعہ انصاری اپنے مکان واپ

شاہ عنایت گنج علاقہ کے فٹ پاتھ سے نعش دستیاب

حیدرآباد 6 جون (سیاست نیوز) شاہ عنایت گنج پولیس نے فٹ پاتھ میں سے ایک شخص کی مشتبہ حالت میں نعش کو دستیاب کرلیh ۔ اور شناخت کے بعد بتایا کہ 44 سالہ شیکھر جو چوڑی بازار میں رہتا تھا کل رات مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ۔ وہ عادی شرابی تھا جو شراب کے نشہ میں ہر کسی سے جھگڑا کیا کرتا تھا اور اپنے مکان کبھی کبھی جایا کرتا تھا اور جب بھی مکان جاتا ا

سرقہ کے الزام سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

حیدرآباد 6 جون (سیاست نیوز) سرقہ کے الزام سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خود سوزی کرلی ۔ میر پیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 40 سالہ وینکٹیش نے کل دوپہر اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ وینکٹیش پیشہ سے مزدور تھا جو وامبے کالونی میں رہتا تھا اس کی بیوی اور بچے رشتہ دار کے یہاں گئے ہوئے تھے ۔ وینکٹیش سوامی

انتقال

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون : ( راست ) : جناب سید خواجہ محی الدین چشتی المعروف نذیر پاشاہ ولد جناب سید خواجہ عثمان چشتی مرحوم ساکن کالا پتھر کا بعمر 72 سال ، 5 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عصر مسجد اقصیٰ کالا پتھر میں ادا کی گئی ۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت برہنہ شمشیرؒ واقع کمہارواڑی مستعد پورہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلی

تربیتی اجتماع

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون : ( راست ) : دعوت اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام بروز ہفتہ بعد نماز عصر وٹے پلی نیو اکبر کالونی عقب محی فنکشن ہال ، نزد مسجد عثمان ، معہد برکات العلوم عربیہ ( ملحقہ جامعہ نظامیہ ) میں تربیتی اجتماع منعقد ہوگا ۔ قرات کلام پاک و نعت شریف سے اجتماع کا آغاز ہوگا ۔ نائب معتمد تنظیمی مولانا ابو عبداللہ شاہ محمد اسلم جاوید نقشب

سنہری گرد وارہ کے احاطہ میں سکھوں میں تصادم :12 زخمی

امرتسر 6 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) سنہری گردوارہ میں فوج کے آپریشن بلیو اسٹار کے 30 سال کی تکمیل پر آج شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی کے والینٹرس کی ٹاسک فورس اور ایک انقلابی سکھ گروپ کے کارکنوں کے مابین جھڑپ میں کم از کم 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ امرتسر میں اکال تخت عمارت کے اندر دونوں گروپس کے درجنوں افراد کھلے عام تلواروں اور لاٹھیوں کا است

یوکرین بحران کے سائے میں عالمی قائدین کی ڈی ڈے میں شرکت

کائن (فرانس) ۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) تاریخی ڈی ڈے کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر فرانس میں عالمی قائدین اس کا جشن منانے کیلئے جمع ہوگئے ہیں۔ اسی دن فرانس پر جرمنی نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجہ میں دوسری عالمگیر جنگ کے خاتمہ کے دن قریب آ گئے تھے۔ موجودہ سال یوکرین کے بحران کے پس منظر میں اس تاریخی واقعہ کی 70 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ شمالی فر

شادی سے دو روز قبل لڑکی کی عصمت ریزی اور قتل

جنپور۔/6جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) یو پی میں عصمت ریزی کے بڑھتے ہوئے واقعات میں ایک اضافہ اسوقت ہوا جب موضع بدھونا کے بکشا پولیس اسٹیشن کے تحت علاقہ میں ایک 19 سالہ دلت لڑکی کی اُسکی شادی سے صرف دو روز قبل عصمت ریزی اور قتل کا اندوہناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے بتایاکہ جمعرات کو لڑکی کی شادی ہونے والی تھی لیکن آج اس کی نعش اس کے ہی مکان کے قریب

فیفا کانگریس میں دہلی کا نمائندہ

نئی دہلی ، 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ساکر اسوسی ایشن کی پہلی بار فیفا کانگریس میں نمائندگی ہوگی جبکہ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن نے ڈی ایس اے صدر سبھاش چوپڑہ کو ساؤپاؤلو میں 10 اور 11 جون کی میٹ کیلئے اپنے تین مندوبین میں نامزد کیا ہے۔

فرنچ اوپن: آج شاراپوا ۔ سمونا ہیلپ فائنل

پیرس ، 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق چمپئن روس کی ماریا شاراپوا اب فرنچ اوپن ٹینس کے ایک اور ٹائٹل سے صرف ایک فتح کی دوری پر ہیں، جبکہ ہفتہ کو یہاں فائنل میں ان کا مقابلہ رومانیہ کی سمونا ہیلپ سے ہوگا۔ پیرس میں جاری گرانڈ سلام کے کل منعقدہ پہلے ویمنس سنگلز سیمی فائنل میں روس کی اسٹار کو پہلے ہی سٹ میں کینیڈا کی یوزینی بوچارڈ کے ہاتھوں شکس

ہاکی ورلڈ کپ : ارجنٹینا کی سیمی فائنل امید برقرار

دی ہیگ (نیدرلینڈز) ، 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹینا نے مینس ہاکی ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کا مقام حاصل کرنے کی امید برقرار رکھتے ہوئے نیوزی لینڈ کے مقابل آج یہاں کیوسیرا اسٹیڈیم میں 3-1 کی شاندار جیت درج کرائی ہے۔ گونزالو پیلات کی جانب سے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرنے کی ہیٹ ٹرک نے نیوزی لینڈ کے خلاف ارجنٹینا کے چیلنج کو تقویت بخشی،

پاکستانی نژاد معین علی انگلینڈ کی ٹسٹ ٹیم میںشامل

لندن ، 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ اور ویلز (ای سی بی) کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف 12 جون سے شروع ہونے والی ٹسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ ای سی بی نے پہلی بار تین نئے کھلاڑیوں کرس جارڈن، سیم رابسن اور معین علی کو ٹسٹ ٹیم میں شامل کیا ہے۔ پاکستانی نژاد معین علی اس سے پہلے انگلینڈ کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ایک روزہ م