ایران نیوکلئیر پروگرام پر نتیجہ معاہدہ کی مساعی

تہران 8 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران نے کہا کہ جاریہ ہفتے امریکہ کے ساتھ تہران کے نیوکلئیر پروگرام پر ہونے والی راست بات چیت ‘ مذاکرات کے اس سنگین مرحلہ میں خلا کو پر کرنے میں اہمیت کی حامل ہوگی اور اسی کے نتیجہ میں کوئی معاہدہ ہوسکتا ہے ۔ ایران کے ایک نائب وزیر خارجہ عباس ارقچی نے بات چیت میں ایرانی وفد کی قیادت کرینگے ۔ دونوں ملکوں کے

صدرایران حسن روحانی کا آج سے دورہ ترکی

واشنگٹن۔8جون ( سیاست ڈاٹ کام) ایرانی صدر حسن روحانی پیر کے روز سے ترکی کا دورہ کریں گے۔ حسن روحانی کا صدر منتخب ہونے کے بعد ترکی کا یہ پہلا دورہ ہے جس میں اس امید کا اظہار کیا جارہا ہے کہ ایران کے جوہری توانائی کے پروگرام کے ساتھ ساتھ شام ‘ تجارتی اور توانائی کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعلقات ایجنڈا پر سرفہرست ہوں گے ۔ ایک میڈیا رپورٹ کے

سارے بنکاک میں فوج و پولیس تعینات

بنکاک۔8جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بنکاک میں ہزاروں کی تعداد میں فوج اور پولیس کا حملہ آج تعینات کردیا گیا۔ عہدیداروں کے بموجب بغاوت مخالف احتجاجیوں نے عہد کیا کہ کئی مقامات پر فوجی فرمان کی خلاف ورزی کرکے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جب کہ فوج نے سیاسی جلسوں پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ چھوٹے لیکن پُرزور احتجاجی مظاہرے فوج کے 22مئی کو منتخبہ ح

ہماچل پردیش میں حیدرآباد کے 24 انجینئرنگ طلبا بہہ گئے

حیدرآباد ۔ /8 جون (سیاست نیوز) ہماچل پردیش منالی میں پیش آئے ایک دلخراش واقعہ میں حیدرآباد کے ایک انجنیئرنگ کالج کے 24 طلباء ندی میں بہہ گئے ۔ نظام پیٹ باچوپلی میں واقع وی این آر وگیانا جیوتی انسٹی ٹیوٹ آف انجنیئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے تقریباً 48 طلبا 3 کالج کے ذمہ داران کے ہمراہ گرمائی تعطیلات منانے شمالی ہند کے مختلف مقامات بشمول ہماچ

کراچی ائرپورٹ پر دہشت گرد حملہ ‘ پانچ سکیوریٹی اہلکار ہلاک

کراچی 8 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے قدیم ٹرمنل پر آج رات دیر گئے مسلح دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں کم از کم پانچ سکیوریٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں ۔کہا گیا ہے کہ سکیوریٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے نتیجہ میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب رات دیر گئے تقریبا 10 تا 15 انتہائی مسلح د

چندرا بابو نائیڈو کی نئے آندھرا پردیش کے پہلے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف برداری

وجئے واڑہ 8 جون (شہاب الدین ہاشمی) تلگودیشم پارٹی کے صدر این چندرا بابو نائیڈو نے نئی ریاست آندھرا پردیش کے پہلے چیف منسٹر کی حیثیت سے آج یہاں ناگر جنا نگر میں حلف لیا۔ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے اس موقع کی نسبت سے مقررہ شُبھ مہورت کے مطابق شام 7:27 بجے چندرا بابو نائیڈو کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ متعدد مرکزی وزراء ، مختلف ریاستو

چادر گھاٹ میں مسلم آٹو ڈرائیور کو زدوکوب کے بعد کشیدگی

حیدرآباد ۔ 8 ؍ جون (سیاست نیوز) چادرگھاٹ موسی نگر میں پیش آئے ایک واقعہ میں اشرار کی جانب سے مسلم آٹو ڈرائیور کو زدوکوب کرنے کا واقعہ فرقہ وارانہ رنگ اختیار کرلیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ چادرگھاٹ کاز وے بریج سے متصل بھو لکشمی مندر میں پوجا کے بعد ایشورماں نامی خاتون چکڑپلی جانے کے لئے فیروز نامی آٹو ڈرائیور کو سواری کے لئے کہا لیکن اس ک

گیاس سربراہی میں 240 کروڑ روپئے کا اسکام‘ سی بی آئی کیس درج

نئی دہلی۔8جون ( سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی نے گیاس کی سربراہی میں 240 کروڑ روپئے کے اسکام کے سلسلہ میں کیس درج درج کرلیا ہے۔ گیاس اتھاریٹی کے اس وقت کے جنرل منیجر اسکام میں ملوث ہیں جس میں 7خانگی کمپنیوں نے بل بنا کر اور فرضی کاغذات داخل کرکے مبینہ طور پر اسکام کیاہے ۔ سی بی آئی نے کہا کہ ایجنسی نے اس وقت کے جنرل منیجر( پرائس ) گیس اتھاریٹی

چندرا بابو نائیڈو منقسم آندھرا پردیش کے پہلے چیف منسٹر

گنٹور /8 جون (شہاب الدین ہاشمی) صدر تلگودیشم این چندرا بابو نائیڈو نے ریاست کی تقسیم کے بعد آندھرا پردیش کے پہلے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیا۔ ان کے ساتھ 19 وزراء نے بھی حلف لیا، جس میں بی جے پی کے دو ارکان اور تین خواتین شامل ہیں۔ کابینہ میں ایک بھی مسلم ایس ٹی طبقہ کے قائد کو نمائندگی نہیں ملی۔ اس حلف برداری تقریب میں مرکزی وزراء، پان