تیسرے محاذ کی حکومت میں کانگریس کا اہم رول

نئی دہلی ۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی (ایم) نے آج کہاکہ مابعد انتخابات 1996ء جیسی صورتحال کا اعادہ ہوگا اور بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کانگریس بھی سیکولر جماعتوں کی کسی حکومت کی تائید کیلئے مجبور ہوجائے گی۔ مارکسیس کمیونسٹ پارٹی نے اس امکان کو بھی مسترد نہیں کیا کہ نریندر مودی کی زیرقیادت بی جے پی، این ڈی اے کو اقتدار سے دور رکھ

منیش شاہ ایلی نوائس میں وفاقی جج مقرر

واشنگٹن /2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) منیش شاہ کو جو اعلی ترین ہندوستانی امریکی استغاثہ میں ایلی نوائس میں وفاقی جج مقرر کیا گیا ہے۔ امریکی سنیٹ نے ان کے تقرر کی توثیق کی ہے۔ وہ صدر بارک اوباما کی آبائی ریاست میں پہلے جنوبی ایشیائی وفاقی جج بن گئے ہیں۔ 40 سالہ شاہ کی تقرری کو سنیٹ نے 95-0 ووٹوں سے تصدیق کی ہے۔

سعودی عرب میں سب سے بڑی فوجی مشق

دوبئی /2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب دنیا کا سب سے بڑا اسلحہ برآمد کرنے والے ملکوں میں سے ایک ہے۔ اس نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بڑے پیمانے پر فوجی مشق انجام دی ہے۔ اس مشق میں سعودی عرب کی فوج، بحریہ اور فضائیہ سے وابستہ ایک لاکھ سپاہیوں نے حصہ لیا۔

مودی کبھی وزیراعظم نہیں بنیں گے : کپل سبل

پٹنہ ۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر کپل سبل نے نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے آج دعویٰ کیا کہ گجرات کے چیف منسٹر اپنی انتھک کوششوں کے باوجود کبھی بھی وزیراعظم نہیں بن سکیں گے کیونکہ عوام ان کے اصل چہرے سے واقف ہیں۔ کپل سبل نے کہا کہ ’’میرا تجربہ کہنا ہیکہ مودی کبھی وزیراعظم نہیں بنیں گے۔ کیا عوام کبھی یہ چاہیں کہ کوئی ایسا شخص جو

آسام کے 3 اضلاع میں موت کا ننگا ناچ ، 26 مسلمانوں کا قتل عام

گوہاٹی /2 مئی ( سیاست نیوز ) آسام کے تین اضلاع میں جاری فرقہ وارانہ تشدد کے دوران گذشتہ 24 گھنٹوں میں 26 مسلمانوں کو قتل کردیا گیا ۔ ریاستی حکومت نے تشدد پر قابو پانے کیلئے فوج کی طلبی کا فیصلہ کیا ہے لیکن تاحال بوڈو انتہاء پسندوں کی جانب سے برپا کئے جارہے ان فسادات کی لپیٹ میں تین اضلاع آچکے ہیں جن میں کوکھرا جھار ، باکشا اور چرانگ شامل

سکیوریٹی مسئلہ پر پاکستانی زائرین کے ویزے منسوخ

نئی دہلی /2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج کہا کہ عرس حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ میں شرکت کے لئے آنے والے 500 پاکستانی زائرین کے ویزا کو احتیاطی سیکورٹی اساس پر منسوخ کیا گیا ہے۔ ہندوستان نے پاکستانی زائرین کی سلامتی اور ان کی بھلائی کی خاطر ویزا دینے سے گریز کیا ہے۔ اس مسئلہ پر اسلام آباد میں ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ط

آج انٹرمیڈیٹ سال دوم کے نتائج

حیدرآباد /2 مئی ( پریس نوٹ ) انٹرمیڈیٹ سال دوم امتحانات مارچ 2014 کے نتائج کا بروز ہفتہ 3 مئی صبح 11.30 بجے مشیر گورنر دفتر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نامپلی میں اعلان کیا جائے گا ۔ جس کے ساتھ ہی امتحانات میں محصلہ نشانات ( مارکس ) گریڈس انٹرمیڈیٹ پر دستیاب رہیں گے ۔
(1)www.apit.ap.gov.in
(2) www.exametc.com
(3)www.vidyavision.com
(4) www.netbadi.in

حکومت کالے دھن کو وطن واپس لانے سنجیدہ نہیں : عام آدمی پارٹی

وجئے واڑہ 2 مئی ( پی ٹی آئی ) عام آدمی پارٹی نے آج الزام عائد کیا کہ مرکمی حکومت بیرونی بینکوں میں رکھے ہوئے کالے دھن کو ہندوستان واپس لانے میں سنجیدہ نہیں ہے ۔ عام آدمی پارٹی قومی عاملہ کے رکن اجیت جھا نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی عوام کی خواہشات کو پورا کرنے کیلئے ملک بھر میں 470 لوک سبھا حلقوں سے مقابلہ کر

سی بی ۔ سی آئی ڈی کی ٹیم بنگلور روانہ

چینائی۔/2مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلور۔ گوہاٹی ایکسپریس میں ہوئے دوہرے بم دھماکے کی تحقیقات کرنے والی تملناڈو کی خصوصی تحقیقاتی ونگ کو یہ شبہ ہے کہ دھماکو اشیاء یا بم ٹرین میں اُسوقت رکھے گئے ہوں گے جب وہ بنگلور میں تھی۔ تحقیقاتی ایجنسی کے ذرائع نے یہ بات بتائی، جس کی ایک ٹیم فوری طور پر بنگلور روانہ ہوئی ہے۔ دریں اثناء ایک عہدیدار ن

نلگنڈہ میں کار سے 1.5 کروڑ روپئے کی ضبطی

حیدرآباد 2 مئی ( پی ٹی آئی ) پولیس نے آج نلگنڈہ ضلع میں ایک کار سے غیر محسوب دیڑھ کروڑ روپئے ضبط کرلئے ۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ یہ رقم ایک منی لاری میں منتقل کی جا رہی تھی ۔ اسے چنتا پلی ٹاؤن کے قریب ضبط کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم ضلع اور انکم ٹیکس محکمہ کے حوالے کردی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ یہ لاری