جگن نریندر مودی کی تائید کرسکتے ہیں : سی پی ایم کا خیال

کڑپہ 2 مئی ( پی ٹی آئی ) سی پی ایم آندھرا پردیش کے سکریٹری بی وی راگھولو نے آج الزام عائد کیا کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ جگن موہن ریڈی مستقبل میں بی جے پی وزارت عظمی امیدوار نریندر مودی کی تائید کرسکتے ہیں۔ کڑپہ میں اپنی پارٹی کے اسمبلی امیدوار نارائن ریڈی کی تائید میں روڈشوز سے خطاب کرتے ہوئے راگھولو نے واضح کیا کہ جگن موہن ریڈی نے انتخابی مہم کے دوران کبھی بھی نریندر مودی پر تنقید نہیں کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر جگن موہن ریڈی کو اپنے سکیولر کردار کو واضح کرنا ہے تو انہیں چاہئے کہ نریندر مودی کو نشانہ بنائیں۔