حلقہ اسمبلی میدک میں 3 نامزدگیاں مسترد

میدک 11 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حلقہ اسمبلی میدک میں پرچہ نامزدگیوں کی جانچ کے بعد بھاجپا کے امیدوار مسٹر ڈاکٹر پی سریندر کا پرچہ نامزدگی اے اور بی فارم داخل نہ کرنے پر مسترد کردیا گیا۔ اس طرح مسٹر پی ششی دھر ریڈی کا بحیثیت کانگریس امیدوار پرچہ نامزدگی مستر د کردیا گیا۔ علاوہ ازیں جی سرینواس ریڈی تلگودیشم پارٹی امیدوار کا پرچہ نام

جوہری مذاکرات میں پیشرفت ہوئی : ایرانی وزیر خارجہ

ویانا ، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران اور عالمی طاقتوں کے مابین مجوزہ جوہری معاہدہ کی جزئیات کو حتمی شکل دینے پر پچاس سے ساٹھ فیصد تک اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارہ ’اے پی‘ نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل پانچ رکن ممالک ا

کیری کی اسرائیلی وزیر خارجہ سے امن مساعی پر بات چیت

واشنگٹن ، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے اسرائیلی ہم منصب اویگدور لائبرمن سے ملاقات کی اور متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا، جن میں ایران اور اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان مذاکرات کی صورتحال شامل ہیں۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ انھوں نے امریکہ۔ اسرائیل رشتے کے مکمل نوعیت کے مسائل پر تبا

ساجد جاوید برطانیہ کے نئے وزیر ثقافت مقرر

لندن ، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برسوں پہلے پاکستان سے نقل مکانی کرنے والے ایک بس ڈرائیور کے فرزند اور کنزرویٹیو پارٹی کے رکن ساجد جاوید کو برطانیہ کا وزیر ثقافت بنا دیا گیا ہے۔ برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کی رپورٹ کے مطابق ساجد کو سابق وزیر ثقافت ماریہ ملر کے استعفے کے بعد نیا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔

یونان: مرکزی بینک کے سامنے بم دھماکہ

ایتھنز ، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں جمعرات کو مرکزی بینک کے سامنے بم کا زوردار دھماکہ ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے عمارت کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے لیکن اس سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ دھماکے سے ایک گھنٹہ قبل اخبارات اور نیوز ویب سائٹس کے دفاتر کو نامعلوم فون کالز کے ذریعے اس دھماکے سے متعلق خبردار بھی کیا

ڈھائی ہزار ہندوستانیوں کی بیساکھی میلے کیلئے پاکستان آمد

واگھا ، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان سے ڈھائی ہزار سکھ یاتری 3 خصوصی ٹرینوں کے ذریعے واگھا بارڈر پہنچ گئے، یہ سکھ یاتری پاکستان میں بیساکھی میلے کی تقریبات میں شرکت کے علاوہ اپنے مقدس مقامات کی یاترا بھی کریں گے۔ یہ تمام یاتری خصوصی ٹرینوں کے ذریعے واگھا بارڈر پہنچے تو ان کے چہرے خوشی سے دمک رہے تھے۔ ان یاتریوں میں 1,658 مرد اور 815

ہندوستان میں نئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے آمادگی

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ تمام مسائل کی یکسوئی اور مذاکرات کیلئے آمادگی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ملک میں آئندہ منتخبہ حکومت اور نئے وزیراعظم کے ساتھ روابط استوار کئے جائیں گے۔ دفترخارجہ کے ترجمان تسنیم اسلم سے جب یہ پوچھا گیا کہ بی جے پی لیڈر نریندر مودی کے ساتھ پاکستان مختلف امور پر کس طرح پی

سعودی ولیعہد دوم شہزادہ مقرن بینکوں پر برس پڑے

دبئی، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی ولی عہد دوم شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز اپنے ملک میں کام کرنے والے بینکوں پر برس پڑے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بینک جوکچھ لے رہے ہیں،اس کے مقابلے میں ان کا معاشرے کی تعمیر وترقی میں کردار بہت تھوڑا ہے۔ شہزادہ مقرن کا یہ بیان مختلف سعودی اخبارات نے اپنی چہارشنبہ کی اشاعت میں نقل کیا ہے اور اس کا مقصد عام

شام میں 2 کار بم دھماکے، 25 افراد ہلاک

دمشق ، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شام کے شہر حمص میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 107 دیگر زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبر رساں ادارہ کے مطابق شہر حمص میں دو کاروں میں دھماکہ خیز مادہ نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹ پڑنے سے 25 افراد برسرموقع ہلاک جبکہ 107 دیگر زخمی ہو گئے۔ مہلوکین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں سے بیشتر کی حال

بشار الاسد کی فوج کے آتشگیر بیارل بم حملوں پر عوام پھٹ پڑے!

دمشق ، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شام میں بشار الاسد کی فوج نے باغیوں کے خلاف جاری جنگ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے بیارل بم حملوں کو روز کا معمول بنا لیا ہے، جس کے باعث عوام میں سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ گزشتہ جمعہ کو حلب میں شامی فوج نے اس وقت آتش گیر بم حملے شروع کئے جب شہری نماز جمعہ کی تیاری کر رہے تھے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حل

یوکرین کے مشرقی علاقوں میں مظاہرین روس سے مدد کے خواہاں

کیئف ، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین کے مشرقی شہر لوہانسک میں روس نواز مظاہرین بدستور سرکاری عمارتوں پر قابض ہیں۔ وہ کیئف حکومت کے ساتھ بات چیت بھی کررہے ہیں۔ تاہم ان کے رہنما واسلی نے روسی صدر ولادیمیر پوٹین سے اپیل کی ہے کہ وہ اُن کی مدد کو پہنچیں۔ دوسری جانب لْوہانسک، ڈونیسک اور خارکیف میں شورش کے حوالے سے یوکرین کے عبوری وزیر دا

تھائی لینڈ میں پھنسے شام کے فلسطینی نژاد شہریوں کی اپیل

بنکاک ، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ میں پھنسے شام کے فلسطینی نژاد شہریوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ انھیں پناہ گزینوں کی حیثیت سے تسلیم کرنے کا عمل تیز کیا جائے۔ ان میں سے درجنوں افراد آج یہاں پناہ گزینوں کیلئے یو این ہائی کمشنر کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے۔ اس موقع پر انھوں نے تھائی لینڈ میں اپنی حالت زار کی جانب توجہ مبذول ک

کانگریس زیر قیادت یو پی اے III حکومت قائم ہوگی

نئی دہلی ۔ 10 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی نے آج کہا کہ کانگریس ان جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہاں ہے جو فرقہ پرست طاقتو ںکے خلاف مقابلہ کا عزم رکھتی ہے ۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے خواہش کی کہ وہ پوری مستعدی کے ساتھ اس جنگ میں اتر جائیں تاکہ ہندوستان کی حقیقی روح کا تحفظ ہوسکے ۔ انہوں نے کانگریس ملیالم ترجمان وکشنم کو د

آروشی قتل کیس پر مبنی فلم کی ریلیز پر التواء کا مطالبہ

ممبئی ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ڈاکٹر جوڑے راجیش اور نوپور تلوار جو اپنی بیٹی آروشی کے قتل کے جرم میں سزائے عمر قید کاٹ رہے ہیں، نے آج سنسر بورڈ کے اس ادعا کو مسترد کردیا جس میں کہا گیا تھا کہ عنقریب ریلیز ہونے والی فلم ’’رہیسہ‘‘ (راز) کی کہانی آروشی قتل کیس سے متاثر ہوکر نہیں بنائی گئی ہے اور دونوں میں کوئی مماثلت نہیں ہے

گونگی اور بہری حکومت نہیں چاہئے

جمشید پور (جھارکھنڈ) ۔ 10 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی نے کانگریس زیر قیادت یو پی اے حکومت کو ایک معذور دور سے تعبیر کیا جو ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ چلائی جارہی تھی اور کہا کہ ملک کو اسی طرح کی ایک اور حکومت کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو گونگی، بہری اور معذور حکومت کی ضرورت نہیں جو ریموٹ کنٹ

جمہوریت کیلئے ووٹ دیا : نجیب جنگ

نئی دہلی ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لیفٹننٹ گورنر دہلی نجیب جنگ آج صبح اولین ساعتوں میں پولنگ بوتھ پہنچ کر حق رائے دہی سے استفادہ کرنے والوں میں شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کیلئے انہوں نے ووٹ دیا ہے اور اس پر ان کا بھرپور ایقان ہے۔ نجیب جنگ اپنی اہلیہ اور دختر کے ساتھ ووٹ ڈالنے کیلئے یہاں پہنچے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، تحفظ او