ہندوستان میں نئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے آمادگی

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ تمام مسائل کی یکسوئی اور مذاکرات کیلئے آمادگی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ملک میں آئندہ منتخبہ حکومت اور نئے وزیراعظم کے ساتھ روابط استوار کئے جائیں گے۔ دفترخارجہ کے ترجمان تسنیم اسلم سے جب یہ پوچھا گیا کہ بی جے پی لیڈر نریندر مودی کے ساتھ پاکستان مختلف امور پر کس طرح پیشرفت کرسکتا ہے تو انہوں نے جواب میں کہا کہ ہندوستان کے عوام جس شخص کو موزوں سمجھتے ہیں اسے اپنا وزیراعظم منتخب کریں گے ہمیں صرف باہمی امور سے دلچسپی ہے۔