’’واجپائی، مودی کو برطرف کرنا چاہتے تھے‘‘
نئی دہلی 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انتخابی گہما گہمی کے درمیان کانگریس نے نریندر مودی پر تنقید کے لئے حیرت انگیز طور پر اٹل بہاری واجپائی کی تعریف کے پُل باندھے ہیں اور سوال کیاکہ وہ شخص جس کو بی جے پی کے ایک قدآور ترین لیڈر گجرات فسادات کے سبب چیف منسٹر کے عہدہ سے برطرف کرنا چاہتے تھے، بی جے پی وزارت عظمیٰ کے لئے اس شخص کو اپنا امیدوار