سروے آف انڈیا کا آندھرا ۔ کرناٹک سرحد پر سروے

بیلاری 19 اپریل ( پی ٹی آئی ) سروے آف انڈیا کی ایک ٹیم نے آندھرا پردیش اور کرناٹک کے عہدیداروں کی مدد سے بیلاری ضلع میں دونوں ریاستوں کی سرحد پر سروے کا کام شروع کیا ۔ یہ سروے فولادی کچدھات کی غیر قانونی کانکنی کی اطلاعات کے پس منظر میں کیا جا رہا ہے ۔ سروے آف انڈیا ٹیم سورنا سبا راؤ کی قیادت میں دونوں ریاستوں کے مائنس اینڈ جیالوجی کے عہ

حدیث شریف

حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا اللہ کے لئے محبت کرنا اور اللہ کے لئے دشمنی کرنا بہترین عمل ہے ۔ ’’ابو داود ‘‘

کاکناڈا سے مرکزی وزیر پلم راجو کا پرچہ نامزدگی داخل

حیدرآباد 19 اپریل ( پی ٹی آئی ) مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ فروغ انسانی وسائل مسٹر ایم ایم پلم راجو نے آج کاکناڈا حلقہ سے کانگریس امیدوار کی حیثیت سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صرف کانگریس پارٹی ہے جو اقلیتوں اور سماج کے پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرسکتی ہے ۔ مسٹر راجو نے آج مسلم مذہبی رہنماؤں ‘ مساجد کے امام او

کمسن لڑکیوں سے شادی : عمانی باشندہ و 12 افراد گرفتار

حیدرآباد۔/19اپریل، ( سیاست نیوز) کمسن لڑکیوں سے شادی کے الزام میں بھوانی نگر پولیس نے ایک عمانی باشندہ کے علاوہ 12افراد بشمول بروکرس، قاضی، موذن اور دیگر کو گرفتار کرلیا۔ ڈی سی پی ساؤتھ زون سرویش ترپاٹھی نے بتایا کہ 61سالہ عمانی باشندہ مدسری راشد مسعود راشد جو 5اپریل کو ٹورسٹ ویزا پر حیدرآباد پہنچ کر پہلی شادی 9اپریل کو تالاب کٹہ کی سا

پٹاخوں سے آگ لگنے سے وائی ایس آر کانگریس کے 5 ورکر زخمی

حیدرآباد 19 اپریل ( پی ٹی آئی ) وائی ایس آر کانگریس کے پانچ ورکرس آج اس وقت زخمی ہوگئے جب ایک منی ویان میں منتقل کئے جارہے پٹاخوں میں آگ لگ گئی ۔ یہ واقعہ پرکاشم ضلع میں پیش آیا ۔ کہا گیا ہے کہ وائی ایس آر کانگریس کے کارکنوں کا ایک گروپ جی بھرت نامی پارٹی امیدوار کے جلوس میں شریک ہونے جا رہا تھا ۔تمام پانچ زخمیوں کو دواخانہ میں شریک کردی

محکمہ الیکٹرسٹی کا لائن مین رشوت لیتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے ای وینکٹا پورم ولیج روڈم منڈل ضلع اننت پور کے لائن مین APCPDCL کو اس کی رہائش گاہ پر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ تفصیلات کے بموجب مذکورہ لائن مین نے شکایت کنندہ سے چار ہزار روپئے رشوت طلب اور قبول کی تھی ۔ رشوت میں دی گئی رقم برآمد کرلی گئی اور اسے اے سی بی کورٹ ک

’’پاکستان کے استحکام کیلئے حکومت اور فوج کو کام کرنا چاہئے ‘‘

اسلام آباد ۔ 19 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج ملک کی طاقتور افواج اور سربراہ افواج جنرل راحیل شریف کی زبردست ستائش کرتے ہوئے ملک کو معاشی اور جمہوری طورپر طاقتور بنانے ایک ساتھ کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور یہ بھی کہا کہ دہشت گردی پر مکمل کنٹرول صرف سیویلین حکومت اور فوج کے تال میل کے ذریعہ ہی حاصل کیا جا

جنوبی کوریا، بحری جہاز سے زندہ بچنے والے اسکول وائس پرنسپل کی خودکشی

سیئول۔ 19 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کوریا میں حادثے کا شکار ہونے والے بحری جہاز سے بچ جانے والے وائس پرنسپل نے کل خود کشی کرلی۔اس بحری جہاز میں سیکڑوں طالبعلم سوار تھے۔ حکام کے مطابق اس استاد نے ایک درخت سے لٹک کر اپنی جان دے دی۔ چہارشنبہ کے روز حادثے کا شکار ہونے والے اس جہاز پر 475مسافر سوار تھے، جن میں سے اب تک صرف 179کو بچایا جا چ

ڈرون کو کنٹرول کرنے والے پائلٹس تھکاوٹ کا شکار

نیویارک۔ 19 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی ادارہ احتساب نے امریکی فضائیہ کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ وہاں موجود ڈرون طیاروں کو کنٹرول کرنے والے پائلٹس کام کی زیادتی کی وجہ سے تھکاوٹ اور ذہنی پریشانی کا شکار ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی فضائیہ میں افرادی قوت کی کمی ہے جس کی وجہ سے موجودہ پائلٹس پر کام کا دبائو ب

پرگی کے تالاب میں ایک شخص غرقاب

پرگی ۔ 19 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : مچھلی پکڑنے کے دوران تالاب میں گر کر فوت ہونے کا واقعہ پرگی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا ۔ پولیس تفصیلات کے مطابق پرگی کا رہنے والا اے وینکٹیش 39 سالہ پرگی منڈل لاکھا پور تالاب میں مچھلی پکڑنے جاکر جال پیر میں آنے سے تالاب میں ڈوب گیا اور فوت ہوگیا ۔ پولیس کیس درج کر کے تحقیقات کررہی ہے ۔۔

نیو یارک میں ایران کی فلک بوس عمارت فروخت کرنے امریکی منصوبہ

نیو یارک ۔ 19 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی پراسیکیوٹر نے نیو یارک میں ایران کی ملکیت فلک بوس عمارت کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ منصوبے سے حاصل ہونے والی رقم ایران سے جوڑے جانے والے دہشت گردوں کے حملوں سے متاثرہ امریکیوں کے لواحقین کو دی جائے گی۔ 36منزلہ عمارت نیو یارک کے قلب میں واقع ہے۔