مودی کو بے نقاب کرنے کی میڈیا میں ہمت نہیں
بنگلور 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) میڈیا پر اپنی تنقیدوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اور صحافیوں کی نکتہ چینی کی پرواہ کئے بغیر عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کجریوال نے آج میڈیا کے خلاف پھر ایک بار تلخ اظہار خیال کیا اور اِس سے سوال کیاکہ آیا میڈیا چیف منسٹر گجرات نریندر مودی سے متعلق حقیقی کہانی کو عوام کے سامنے پیش کرنے کی جرأت کرسکتا ہے؟