ل50 لاکھ روپئے مالیتی سونے کے ساتھ ایک شخص گرفتار

شمس آباد /20 مارچ ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کسٹمس عہدیداروں نے ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 50 لاکھ روپئے مالیتی سونے کو ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب ایر کسٹمس یونٹ کے عہدیداروں نے قطر سے آنے والے ایک مسافر عبدالقادر محمد فیض کو روک کر اس کے ہینڈ بیاگ سے 1.9 کیلو سونے کے بسکٹ برآمد کئے ۔ اس کے خلاف مقدمہ در

میلاردیوپلی میں سانپ ڈسنے سے کمسن لڑکی فوت

حیدرآباد /20 مارچ ( سیاست نیوز ) مائیلاردیو پلی حدود میں سانپ ڈسنے سے ایک 10 سالہ لڑکی فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق لکشمی کور جو وینائک نگر علاقہ کے ساکن سریندر کور کی بیٹی تھی ۔ دوسری جماعت کی طالبہ تھی 16 مارچ کے دن اس لڑکی کو سانپ نے ڈس لیا تھا ۔ اور وہ کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

پلنگ سے گرنے پر کمسن لڑکے کی موت

حیدرآباد /20 مارچ ( سیاست نیوز ) فلک نما کے علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک دیڑھ سالہ لڑکا پلنگ سے گرنے کے باعث فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق فاطمہ نگر فلک نما کے ساکن سید غوث کا دیڑھ سالہ لڑکا سید علی 18 مارچ کے دن پلنگ سے نیچے گر گیا تھا ۔ جس کو فوری نیلوفر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے علاج کے بعد اسے گھر جانے کا مشورہ دی

بیٹی کی عاشق کے ساتھ فراری ، دل برداشتہ ماں کی خودکشی

حیدرآباد /20 مارچ ( سیاست نیوز ) بیٹی کی عاشق کے ساتھ فراری سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ الوال پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 45 سالہ یو سنگیتا نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ سنگیتا جنسی بستی بلارم علاقہ کے ساکن سدا کشور کی بیوی تھی ۔ اس کی لڑکی سنیتا گذشتہ روز اپنے عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی تھی ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوک

حضوراکرم ﷺ کی تعلیمات ساری انسانیت کیلئے مشعل راہ

حیدرآباد ۔ 20 مارچ (پریس نوٹ) مسلم گرلز اسوسی ایشن کی جانب سے خواتین و طالبات کیلئے ایک خصوصی پروگرام بعنوان ’’نبی کریم ﷺ کی شخصیت اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ 19 مارچ کو سنتوش نگر میں منعقد ہوا۔ محترمہ روحی خاں نے نبی کریم ﷺ کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی بعثت ساری انسانیت کیلئے تھی اور آپ ﷺ کی تعلیمات

افغانستان میں طالبان حملہ ‘ 10 پولیس اہلکار اور ایک عام شہری ہلاک

کابل 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) طالبان تخریب کاروں نے آج صبح کی اولین ساعتوں میں ملک کے شمالی علاقہ میں ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں 10 پولیس اہلکار اور ایک عام شہری ہلاک ہوگیا ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ یہ حملہ مشرقی صوبہ ننگر ہار کے دارالحکومت جلال آباد میں کیا گیا ۔ آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات س

بی جے پی میں رسہ کشی

کچھ اس طرح سے نظر انداز ہوگئے
جیسے اضافی حرف تھے تیری زندگی کی کتاب میں
بی جے پی میں رسہ کشی

شامی ائر فورس کے لبنانی سرحدی شہر پر حملہ

بعلبک ( لبنان ) 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) لبنانی ائر فورس نے لبنان کے سرحدی شہر ارسل پر تازہ فضائی حملے کئے ہیں تاہم ان کے نتیجہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے ۔ لبنان کے ایک سکیوریٹی عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ فضائی حملوں میں قلمون علاقہ سے فرار ہونے والے باغیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ اس علاقہ م

سوریا پیٹ میں بی جے پی مسلم امیدوار کو ٹکٹ

سوریاپیٹ /20 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجلس بلدیہ کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے ۔ ہرپارٹی اپنی کامیابی کا دعوی کر رہی ہے۔ صدرنشین کا عہدہ خاتون کیلئے مختص ہونے کی وجہ سے سرکردہ قائد رکن اسمبلی کے قریبی سابق پی بھاسکر کی بیوی اور شہرکے ممتاز تاجر جی پرکاش کی بیوی اور مشہور و معروف ڈاکٹر پی ونجا کانگریس سے انتخابی میدان میں ہیں او

چین میں سڑک حادثہ کے دوران لڑکا تولد !

بیجنگ 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) چین میں محیر العقل حالات میں ایک لڑکے کی ولادت ہوئی ہے ۔ یہ لڑکا ایک سڑک حادثہ میں تولد ہوا ہے جس میں اس کے والدین کی موت واقع ہوگئی ۔ کہا گیا ہے کہ ایک حاملہ خاتون وانگ زہو اپنے شوہر ناؤ کے ساتھ موٹر سیکل پر دواخانہ کو جا رہی تھی کہ اسے ایک ٹرک نے ٹکر دیدی ۔ ٹکر کے اثر سے دونوں میاں بیوی فوت ہوگئے اور لڑکا ا

بلدیہ بھینسہ کیلئے 23حلقوں سے 74 امیدواروں کی قسمت آزمائی

مدہول ۔ 20 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ میونسپل انتخابات کی سرگرمیوں میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے ۔ 18 مارچ کو امیدوار کی دستبرداری کے بعد میونسپل بھینسہ کے 23 واڈروں کیلئے 79 امیدوار میدان میں ہیں وارڈ نمبر (1) میں پانچ امیدوار جن میں عبدالقادر مجلس ، دیوداس آزاد ، عبدالعزیز ڈبلیو پی آئی ، مانک راو کانگریس ، رمیش بی ایس پی ، وارڈ نمبر

شادنگر بلدی انتخابات سخت اور دلچسپ

شادنگر ۔ 20 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شادنگر میونسپلٹی کے 23 وارڈس میں پرچہ نامزدگیوں کی تنقیح کے بعد 184 پرچہ نامزدگیاں موجود تھی پرچہ نامزدگیاں واپس لینے کی آخری تاریخ کے بعد الیکشن عہدیداروں نے قطعی فہرست جاری کرتے ہوئے بتایا کہ شادنگر میونسپلٹی کے 23 وارڈس کیلئے فی الحال 144 امیدوار میدان میں ہیں شادنگر میونسپلٹی کے منعقدہ انت