نور عنایت خان کے اعزاز میں شاہی ڈاک ٹکٹ جاری

لندن ۔ 24 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )برطانیہ کے شاہی ڈاک خانے نے ہندوستانی نژاد عالمی جنگ دوم کی بہادر اور جرات مند خاتون نور عنایت خان کے اعزاز میں ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے۔ وہ روس میں پیدا ہوئیں لیکن ان کی تربیت برطانیہ اور فرانس میں ہوئی۔ ان کا تعلق ٹیپوسلطان کے خاندان سے تھا۔اُن کی صد سالہ یوم پیدائش تقاریب کے موقع پر یہ ڈاک ٹکٹ جاری کیا گی

اسمارٹ فونس دہشت گردوں کیلئے بیحد معاون و مددگار : مینن

نئی دہلی ۔ 24 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )اسمارٹ فونس دہشت گردوں کے لئے بہت ہی آسان آلۂ کار ثابت ہورہے ہیں اور اُنھیں عوام کی بھرتی کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے سے رابطہ کی کافی سہولت میسر ہورہی ہے ۔ قومی سلامتی کے مشیر شیوشنکر مینن نے آج ایک سمینار سے خطاب کے دوران کہا کہ اس ٹکنالوجی کو مختلف گروپس اپنے مقاصد بشمول ہندوستان میں عام آدمی پارٹی ا

بی جے پی رکنیت سے محرومی سری رام سینا سربراہ رو پڑے

ہبلی ۔ 24 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دائیں بازوکی تنظیم سری رام سینا کے متنازعہ سربراہ پرمودمتالک نے بی جے پی مرکزی قیادت کے اُن کی رکنیت مسترد کئے جانے کو جلد بازی میں کیا گیا فیصلہ قرار دیتے ہوئے نظرثانی کی خواہش کی ۔ انھیں کل بی جے پی میں شامل ہونے کے فوری بعد پارٹی رکنیت سے خارج کردیا گیا تھا ۔ وہ آج پریس کانفرنس میں اچانک رو پڑے اور کہ

گیاس کی قیمتوں پر نظرثانی کی اجازت نہیں : الیکشن کمیشن

نئی دہلی ۔ 24 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )قدرتی گیاس کی قیمتوں پر نظرثانی کی تجویزکو الیکشن کمیشن نے منظوری نہیں دی چنانچہ وزارت پٹرولیم کو اس معاملے میں مزید انتظار کرنا ہوگا ۔ الیکشن کمیشن نے مختلف حقائق بشمول اس معاملے میں سپریم کورٹ میں زیرتصفیہ مقدمہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اپریل تا جون 2014 کے لئے گیاس قیمتوں پر نظرثانی کی اجازت نہی

پروین امان اللہ کی نامزدگی پر احتجاج

پٹنہ ۔ 24 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بہار کی سابق وزیر اور عام آدمی پارٹی لیڈر پروین امان اللہ نے آج جس وقت پٹنہ صاحب نشست کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی کا ادخال کیا ۔ اس وقت ان کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ اس وقت عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر منیش سسوڈیا ان کے ہمراہ تھے۔ پٹنہ کلکٹریٹ پہنچنے سے قبل انہوں نے ایک روڈ شو بھی منعقد کیا۔ یاد رہے

بھٹکل کے ساتھی نے دھماکے کرنے تفصیلی بات چیت کی تھی : پولیس

نئی دہلی ۔ 24 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈین مجاہدین کے معاون بانی یسین بھٹکل کے قریب ساتھی اسداللہ اختر نے عاطف امین کے ساتھ 13 ستمبر 2008 ء میں سلسلہ وار دھماکوں سے متعلق تفصیلی بات چیت کی تھی جو بعد ازاں باٹلہ ہاؤس انکاونٹرس سی ہلاک ہوگیا تھا ۔ دہلی پولیس نے عدالت کو آج یہ بات بتائی ۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے عدالت کو بتایا کہ فارنسک ر

نغمہ کو آئندہ انتخابی مہمات میں چوکنا رہنے کا مشورہ

ممبئی ۔ 24 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے باصلاحیت اداکار عرفان نے کہا کہ ان کا انتخابی سیاست میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، حالانکہ مختلف پارٹیوں نے انہیں راغب کرنے کی کوشش ضرور کی تھی ۔ گزشتہ روز اداکارہ نغمہ کے ساتھ انتخابی مہم کے دوران ان کے گال پر معمر ایم ایل اے کی جانب سے بوسہ لینے کی کوشش کے واقعہ کا جب تذکرہ کیا گیا تھ

انتخابات کے بعد لالو پرساد ، سیاسی پناہ گزیں بن جائیں گے : بی جے پی

پٹنہ ۔ 24 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے اپنے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی کو ’’پاکستانی پناہ گزیں ‘‘ کہنے والے لالو پرساد یادو پر سخت تنقید کی اور کہا کہ آر جے ڈی کے لیڈر خود بھی سیاسی پناہ گزیں بن جائیں گے جب ان کی پارٹی ( آر جے ڈی ) کو لوک سبھا انتخابات میں عبرت ناک شکست ہوجائے گی ۔ بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نندکشور یادو نے اخباری

مودی 185 ریلیوں سے خطاب کریں گے

نئی دہلی ۔ 24 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )بی جے پی نے آج کہا کہ نریندر مودی اپنی پارٹی کی انتخابی مہم کے ضمن میں ملک بھر کے مختلف مقامات پر 185 ’’بھارت وجئے ‘‘ ریلیوں سے خطاب کریں گے ۔ اس مہم کا آغاز 25 مارچ سے ہوگا اور 295 لوک سبھا حلقوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ بی جے پی کے ترجمان مختار عباس نقوی نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ان ریلیوں کا مقد کانگر

سلمان خورشید کیخلاف مقدمہ

فرخ آباد ۔ 24 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے کہا ہے کہ مرکزی وزیر سلمان خورشید کے خلاف ان کے حلقہ میں انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی پر ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ سلمان خورشید اور ان کے دو حامیوں کے خلاف کل رات ایف آئی آر درج کیا گیا جب دیہاتیوں میں تقسیم کے مقصد سے شمس لائٹس اور دیگرآلات و اوزار سے لدی ایک گاڑی ضبط کرلی گئی ۔

سیاست سے سبکدوشی کی تردید : چدمبرم

سیواگنگا۔ 24 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے سیاست سے سبکدوشی کی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوانوں کو موقع دے رہے ہیں تاکہ کانگریس پارٹی کو مستحکم اور طاقتور بنایا جاسکے ۔ انھوں نے کہاکہ بعض صحافتی گوشوں میں یہ اطلاعات شائع ہوئی کہ وہ سیاست سے سبکدوش ہورہے ہیں لیکن حقیقت یہ نہیں ہے ، وہ صرف نوجوانوں

پولیس کی ویڈیو گرافی پر راج ببر برہم

غازی آباد۔ 24 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )کانگریس اُمیدوار راج ببر غازی آباد کے وجئے نگر علاقہ میں انتخابی مہم کے دوران پولیس کی ویڈیو گرافی پر بے قابو ہوگئے اور شدید برہمی کا اظہار کیا۔ وہ اس علاقہ میں ایک مکان میں جمع عوام سے خطاب کررہے تھے اور انھوں نے دیکھا کہ پولیس اُن کی ویڈیو گرافی کررہی ہے وہ خود پر کنٹرول کھوبیٹھے اور برہمی کے عال

ادارہ سیاست سے خواتین کے کہنہ مشق امراض کا مفت تشخیصی کیمپ

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( راست ) : ادارہ سیاست کی جانب سے نواز ہیلت کیر سنٹر کے تعاون سے خواتین کے کہنہ امراض کا ایک ہفتہ مفت تشخیصی کیمپ 26 تا 31 مارچ کو صبح 10 تا 3 بجے دن تک نواز ہیلت کیر سنٹر روبرو ٹولی چوکی بس اسٹانڈ منعقد ہوگا ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر امراض نسواں ڈاکٹر عاصم سلطانہ خواتین کا مفت معا