لوگ سمجھتے ہیں میں ڈراونی شخص ہوں : موہن بھگوت

ممبئی ۔ یکم ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوت نے میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں ایک شخص سے ان کی ملاقات ہوئی جو یہ سمجھتا تھا کہ وہ ( بھگوت ) کوئی خوفزدہ کرنے والی شخصیت ہیں ۔ انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ آر ایس ایس سے واقف نہیں وہ ہمارے بارے میں الگ رائے قائم کرلیتے ہیں ۔ ان

مظفر نگر فساد: 248 افراد کے خلاف فرد جرم

مظفر نگر ۔ یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مظفر نگر فساد مقدمات کی تحقیقات کرنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے اب تک 48 مختلف مقدمات میں 248 افراد کے خلاف فرد جرم پیش کی ہے ۔ ایس آئی ٹی کے ذرائع نے بتایا کہ اب تک فساد سے متعلق مختلف مقدمات میں 248 افراد کے خلاف چارچ شیٹ پیش کی گئی ہے ۔ ایس آئی ٹی کا ادعا ہے کہ جملہ 1195 افراد فساد میں ملوث پائے گئے ہیں ا

تلنگانہ اور سیما آندھرا کے لیے پردیش کانگریس کمیٹیاں ، 5 مارچ تک فیصلہ

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( آئی این این ) : تلنگانہ اور سیما آندھرا کے لیے علحدہ پردیش کانگریس کمیٹیوں کی تشکیل کا فیصلہ 5 مارچ تک کیا جائے گا ۔ صدر پردیش کانگریس بوتسہ ستیہ نارائنا نے کہا کہ دونوں ریاستوں کے لیے کانگریس کی دو علحدہ کمیٹیاں ہوں گی ۔ سابق وزراء انم رام نارائن ریڈی ، ڈاکٹر این رگھوویرا ریڈی ، پی بالا راجو اور کے مرلی موہن کے

مرکزی کابینہ کا آج اجلاس

نئی دہلی ۔ یکم ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی کابینہ کے کل منعقد شدنی اجلاس سے قبل مرکزی وزیر قانون کپل سبل نے آج صدر جمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیر اعظم منموہن سنگھ سے ملاقات کی ۔ سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے حکومت کی جانب سے جاری کئے جانے والے بعض آرڈیننس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔

آر ٹی سی میں پیرا میڈیکل جائیدادوں پر تقررات

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : اے پی ایس آر ٹی سی کی جانب سے پیرامیڈیکل جائیدادوں پر یعنی اسٹاف نرس ، فارماسیٹس نرسنگ آرڈلر ، وارڈ بائے ، وارڈ گلز ، لیاب اسسٹنٹ اور ای سی جی ٹکنیشن پوسٹوں پر بھرتی کے لے پروفیشنل منتخب امیدواروں کی فہرست اے پی ایس آر ٹی سی کے ویب سائٹ apsrtc.gov.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ امیدوار 07-03-2014 کے دن اصل اسنادات

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا آج اجلاس

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( فیکس ) : مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ جمادی الاول 2 مارچ 6 بجے شام بمقام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ زیر نگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علمائے دکن منعقد ہوگا ۔ معزز اراکین رویت ہلال کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے اور عامتہ المسل

کمرشیل پانی کے ٹینکر کی شرح میں اضافہ

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( آئی این این ) : حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے آج اطلاع دی ہے کہ کمرشیل واٹر ٹینکرس کی شرحوں میں 515 روپئے سے بڑھاکر 700 روپئے کردیا گیا ہے ۔ یہ اضافہ فی الفور ہوگا ۔ محکمہ آبرسانی کی جانب سے چلائے جارہے ٹینکرس کی شرحوں کو اضافہ کیا گیا ہے ۔۔

بی جے پی کے سابق صدر بنگارو لکشمن کا انتقال

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( پی ٹی آئی ) : بی جے پی کے پہلے دلت صدر مسٹر بنگارو لکشمن کا آج قلب پر حملہ کے باعث ایک خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ وہ ایک لاکھ روپئے رشوت لیتے ہوئے ٹی وی کیمرہ پر پکڑے جانے کے بعد سیاسی اچھوت بن گئے تھے ۔ انہوں نے اٹل بہاری واجپائی حکومت میں مملکتی وزیر منصوبہ بندی اور پروگرام عمل آوری اور مملکتی وزیر ریلوے خ

محمد اظہرالدین مغربی بنگال سے مقابلہ کرینگے

حیدرآباد۔یکم مارچ(پی ٹی آئی)سابق کرکٹر اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ محمد اظہرالدین کانگریس کی ٹکٹ پر آئندہ لوک سبھا انتخابات کا مغربی بنگال سے مقابلہ کریں گے۔ مغربی بنگال کانگریس کمیٹی کے صدر ادھیر چودھری نے کہا کہ وہ مغربی بنگال کے حلقہ جات بسیراہاٹ، بارہ ست، اولوبیرا اور کرشنا نگر میں سے کسی ایک حلقہ میں سے مقابلہ کریں گے۔ لی

تلنگانہ بل کو صدر جمہوریہ نے منظوری دیدی

نئی دہلی ۔ یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ مسٹر پرنب مکرجی نے آج علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بل کو منظوری دیدی ۔ صدر جمہوریہ نے آندھرا پردیش میں صدر راج نافذ کرنے مرکزی کابینہ کی سفارش کو بھی منظوری دیدی اور اعلامیہ پر دستخط کردئے ۔ آندھرا پردیش تنظیم جدید بل 2014 کو پارلیمنٹ میں 20 فبروری کو منظوری دی گئی تھی حالانکہ اس کی م

یوکرین میں فوج بھیجنے پوٹین کو پارلیمنٹ کی اجازت

ماسکو۔ یکم ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : روسی پارلیمنٹ نے آج صدر ولادیمیر پوٹین کو یوکرین میں فوج بھیجنے کی اجازت دیدی حالانکہ امریکہ نے ایسی کسی کوشش کے خلاف سنگین عواقب و نتائج کا انتباہ دیا ہے ۔ پوٹین نے پارلیمنٹ سے فوج بھیجنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ۔

مغلپورہ بنیادی سہولتوں سے محروم، عوامی نمائندوں کی کوتاہی

حیدرآباد۔ یکم مارچ، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کا مغل پورہ علاقہ جو امراء اور نوابوں کے محلہ کی حیثیت سے اپنی شناخت رکھتا ہے، ان دنوں مجلس بلدیہ اور عوامی نمائندوں کی لاپرواہی کے سبب پسماندہ اور سلم علاقہ میں تبدیل ہورہا ہے۔ اس علاقہ میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے اور صحت و صفائی کے ناقص انتظامات کے سبب عوام کو کئی ایک دشواریوں کا سامن

لگڑا پاٹی راجگوپال سیاسی سنیاس کے فیصلہ پر اٹل

حیدرآباد ۔ یکم ؍ مارچ (سیاست نیوز) سابق رکن پارلیمنٹ لگڑا پاٹی راجگوپال نے کہا کہ سابق چیف منسٹر کرن کمار ریڈی نئی سیاسی پارٹی تشکیل دیتے ہیں تو وہ اخلاقی طور پر ان کی تائید کریںگے۔ وہ سیاست سے سنیاس لینے کے فیصلے پر اٹل ہیں۔ آندھراپردیش کی تقسیم کے بعد پہلی مرتبہ وجئے واڑہ پہنچنے والے لگڑا پاٹی راجگوپال نے کہا کہ ریاست کی تقسیم سے چ

اقلیتوں کی فلاح و بہبود کی اسکیمات پر عمل آوری کا فیصلہ

حیدرآباد۔یکم مارچ، ( سیاست نیوز) ریاستی اقلیتی فینانس کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائرکٹرس کا اجلاس آج حج ہاوز میں منعقد ہوا۔ صدر نشین اقلیتی فینانس کارپوریشن محمد ہدایت نے اجلاس کی صدارت کی۔ نوتشکیل شدہ بورڈ آف گورنرس کا یہ پہلا تعارفی اجلاس تھا جس میں کارپوریشن کی جانب سے عمل کی جارہی اسکیمات کا جائزہ لیا گیا۔ نائب صدر نشین و منیجنگ ڈا

افغانستان کا پہلا شاندار مظاہرہ بنگلہ دیش کو 32 رنز سے شکست

فتح اللہ ( افغانستان ) ۔ یکم ۔ مارچ : (سیاست ڈاٹ کام ) : افغانستان نے آج تاریخ رقم کی اور شاندار آل راونڈ مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا کپ میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف 32 رنز سے کامیابی حاصل کی ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم نے 254 رنز بنائے ( خبر اسپورٹس کے صفحہ پر ) جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم ٹاپ آرڈر ناکامی کے بعد سنبھل نہیں پائی اور 47.5 اوورز

’ را ‘ عہدیدار کی ارکان خاندان کے ساتھ خود کشی

نئی دہلی ۔ یکم ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ’ را ‘ کے ایک 52 سالہ عہدیدار کی نعش آج جنوبی دہلی کے صادق نگر میں واقع سرکاری رہائش گاہ میں لٹکتی ہوئی پائی گئی ۔ مکان کے دیگر کمروں میں بیوی اور دو بچوں کی نعشیں تھیں جن پر زخموں کے نشان تھے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ اے چکرورتی ریسرچ اینڈ انالائیسس ونگ میں انسپکٹر تھے اور کابینی سکریٹریٹ میں ان

خادم الحجاج کیلئے درخواستیں مطلوب، 31 مارچ آخری تاریخ، پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر حج کمیٹی

حیدرآباد ۔ یکم ؍ مارچ (پریس نوٹ) پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر آندھراپردیش اسٹیٹ حج کمیٹی نے اعلان کیا ہیکہ حج کمیٹی نے مستعد و اہل مسلم سرکاری ملازمین کے علاوہ عوامی شعبہ کے اداروں اور دستوری اداروں کے ملازمین سے خادم الحجاج کی حیثیت سے حج 2014ء کے دوران مملکت سعودی عربیہ میں حجاج کرام کی مدد و رہنمائی کیلئے تعیناتی کیلئے درخو