مودی کو بے نقاب کرنے پر کجریوال کی ستائش

نئی دہلی 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کجریوال کے دورہ گجرات اور چیف منسٹر نریندر مودی کو بے نقاب کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مودی کی دروغ گوئی کے خلاف آواز اُٹھانے والی ایک اور طاقت ابھری ہیں۔ گجرات میں خامیوں اور ترقی کے پر اسرار دعوے کی قلعی کُھل گئی۔گجرات میں اروند کجریوال کی گرفتاری

میرٹھ یونیورسٹی میں 67 کشمیری طلباء کیخلاف غداری کا مقدمہ

میرٹھ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایشیا کپ میں ہندوستان کے خلاف پاکستان کی کامیابی کا جشن منانے پر سوامی وویکانند سوبھارتی یونیورسٹی ، میرٹھ کے 67 کشمیری طلباء کے خلاف سٹی پولیس نے غداری کا مقدمہ درج کیا ہے۔ تعزیرات ہند کی دفعہ 124(a) کے تحت یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس اونکار سنگھ نے بتایا کہ نامعلوم طلباء کے خلاف یہ مقدم

دفاعی شعبہ میں فنڈس کا غیرمؤثر استعمال

نئی دہلی ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دفاعی شعبہ میں آبدوز کے حالیہ حادثہ کے پس منظر میں وزیرفینانس پی چدمبرم نے کہا کہ وزارت دفاع کی جانب سے فنڈس کا فوجی اثاثہ جات کی دیکھ بھال کے سلسلہ میں مؤثر استعمال نہیں ہورہا ہے اور اس معاملہ میں لاپرواہی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع کو وزارت فینانس کافی فنڈس فراہم کررہی ہے اور انہیں توقع

صنعتکاروں نے گجرات کو ’’سیل‘‘ پر اٹھادیا ہے : کجریوال

کچھ ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی قائد اروند کجریوال نے بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی پر اپنی تنقیدوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مودی کے اس دعوے کو کھوکھلا قرار دیا جہاں وہ خود کو ’’وکاس پُرش‘‘ (مرد ترقیات) کہتے ہیں۔ اروند کجریوال نے کہا کہ بے شک مودی وکاس پرش ہیں لیکن صرف صنعتکاروں کے لئے۔ یاد رہیکہ مودی کے

تیسرا محاذ ’’پارکنگ کا مقام‘‘، مرکز میں اقتدار ناممکن

کولکتہ ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کہا کہ تیسرا محاذ ایک ’’پارکنگ مقام‘‘ کی طرح ہے، جہاں سیاسی جماعتیں آتی اور جاتی رہتی ہیں۔ اس کے علاوہ مرکز نے تیسرے محاذ کی تشکیل کا کوئی امکان نہیں۔ سینئر بی جے پی لیڈر ایم وینکیا نائیڈو نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیسرے محاذ کیلئے مرکز میں حکومت تشکیل دینا محال ہے

سونے کو پگھلاکر اسمگلنگ کی کوشش ایرپورٹ پر ایک شخص گرفتار

کوچی۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سونے کی اسمگلنگ کیلئے ایک شخص نے انتہائی انوکھا طریقہ کار اختیار کیا اور اس نے سونے کو مائع کی شکل میں تبدیل کرتے ہوئے اسے کنڈوم میں رکھ کر کسٹمس آفیسرس کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی۔ دوبئی سے آنے والے اس مسافر کے لگیج کی جب تلاشی لی گئی تو اس میں 4 پلاسٹک کے بیاگس دستیاب ہوئے جن میں رنگ برنگی مائ

مظفرنگر کے ڈھائی ہزار طلباء کا ایک سال برباد ، ذمہ دار کون؟

لکھنؤ ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مظفرنگر فسادات سے متاثرہ مسلم خاندانوں کی پریشانیوں میں اب تک کوئی خاص کمی نہیں آئی ہے بلکہ فساد زدگان کی مشکلات میں قدرے اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ فسادزدگان کے تقریباً ڈھائی ہزار طلباء جو اس سال یو پی بورڈ وغیرہ کے ہاتھ اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں بیٹھنے والے تھے، وہ امتحان میں بیٹھنے سے محروم ہوگ

بی جے پی کی الیکشن کمشنرس سے عام آدمی پارٹی کی شکایت

نئی دہلی ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج عام آدمی پارٹی کی شکایت الیکشن کمیشن سے بھی کردی اور کہا کہ ماقبل انتخابات پارٹی ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہی ہے لہٰذا پارٹی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، جس میں پارٹی کو غیرمسلمہ قرار دیا جانا بھی شامل ہے۔ بی جے پی نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ملک میں افراتفری اور عدم استحکام پ

ناسک میں بے موسم بارش سے فصلیں تباہ، ضعیف شخص فوت

ناسک۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے ضلع ناسک کے کئی مواضعات میں بے موسم کی بارش اور ژالہ باری سے ایک 60 سالہ ضعیف شخص کی موت ہوگئی جبکہ کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ رپورٹس کے مطابق ناسک، نفاڈ اور سینر تھیل ٹاؤن کے علاوہ 40 مواضعات ایسے ہیں جہاں بے موسم بارش نے تباہی مچادی جس میں انگور، گیہوں اور پیاز کی کھڑی فصلیں تباہ ہوگئ

آر ایس ایس نے گاندھی جی کو ہلاک کیا : راہول

بھیونڈی۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آر ایس ایس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے گاندھی جی کے قتل کیلئے موردالزام ٹھہرایا۔ انہوں نے ہندوستان میں کمپیوٹرس متعارف کرنے کا سہرا اپنے سَر باندھنے کی کوششوں پر سینئر بی جے پی قائدین کا بھی مضحکہ اڑایا۔ انہوں نے ضلع تھانے میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ک

پون کلیان ‘ ملکاجگری لوک سبھا حلقہ سے مقابلہ کرینگے ؟

حیدرآباد 6 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) تلگو اداکار پون کلیان کی سرگرم سیاست میں واپسی کے تعلق سے کئی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔ کہا جارہا تھا کہ وہ لوک ستہ یا عام آدمی پارٹی سے انتخاب لڑ سکتے ہیں تاہم اب یہ اطلاع عام ہوتی جا رہی ہے کہ پون کلیان ‘ جو مرکزی وزیر کے چرنجیوی کے بھائی ہیں ‘ بحیثیت آزاد امیدوار مقابلہ کرسکتے ہیں۔ وہ ہوسکتا ہے ک

آئندہ 48 گھنٹوں میں تلنگانہ میں طوفانی ہواوں اور بارش کا امکان

حیدرآباد۔6 مارچ (سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے آج پیش قیاسی کی کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران طوفانی ہوائیں اور تیز بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آج بتایا کہ تلنگانہ اور رائلسیما میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارش ہوسکتی ہے ۔ تلنگانہ میں کچھ مقامات پور ساحلی آندھرا و رائلسیما میں ایک دو مقامات پر بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باند

آل انڈیا عہدیداروں کی تقسیم کیلئے اعلی سطح کی کمیٹی کی تشکیل

حیدرآباد۔6 مارچ (سیاست نیوز) ریاست تقسیم ریاست کے تناظر میں آل انڈیا سرویسیس کے عہدیداروں کی تقسیم اور ان کو دونوں ریاستوں کیلئے الاٹ کرنے مسٹر ایم سموئیل کی زیرقیادت ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ مسٹر ایل اگروال کنوینر ہونگے۔ دیگر ارکان میں مسرس ایل وی سبرامنیم پرنسپال سکریٹری محکمہ صحت ‘اجئے مشرا پرنسپال سکریٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم، ن