انتخابات سے قبل کانگریس اور بی جے پی کی کسانوں سے ہمدردی

بھوپال۔/7مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش میں بارش ، ژالہ باری اور شدید سردی کی وجہ سے فصلوں کو ہوئے نقصان نے بی جے پی اور کانگریس کو ایک نیا مدعا پیش کردیا ہے کیونکہ لوک سبھا انتخابات سے قبل دونوں ہی پارٹیاں اب کسانو ں سے ہمدردی کا کھیل شروع کرنے والی ہیں۔ ریاست میں کسان برادری کو دونوں ہی پارٹیاں نظر انداز نہیں کرسکتیں کیونکہ یہ ا

لالو پرساد کی بیٹی میسا بھارتی انتخابی میدان میں؟

پٹنہ۔/7مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد کی بیٹی میسا بھارتی نے آج پارٹی جنرل سکریٹری رام کرپال یادو سے ملاقات کیلئے دہلی کا سفر کیا کیونکہ یہ اطلاعات گشت کررہی تھیں کہ وہ بی جے پی میں شامل ہونے کی تیاریاں کررہی ہیں کیونکہ انہیں آر جے ڈی کی جانب سے پاٹل تپر حلقہ انتخاب کیلئے ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا۔ میسا بھارتی انہیں منا

کشمیری طلباء کیخلاف الزام سے دستبرداری پر اکھیلیش سے اظہار تشکر

سرینگر۔ /7مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) نیشنل کانفرنس پارٹی لیڈر مصطفی کمال نے اکھلیش یادو کی قیادت والی حکومت یو پی کا میرٹھ کے دو مسلم طلبا ء کے خلاف قوم دشمنی معاملہ سے دستبردار ہونے پر شکریہ ادا کیا۔ یہ طلباء گزشتہ اتوار کو پاکستان کے ہاتھوں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی شکست پر خوشیاں منائی تھیں۔ اس موقع پر مسٹر کمال نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند ف

عالمی حدت سے ملیریا پھیلنے کا اندیشہ

واشنگٹن۔/7مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ہمارے باذوق قارئین نے بھی یہ بات ضرور نوٹ کی ہوگی کہ آجکل کسی بھی ملک یا شہر میں موسم کی آنکھ مچولی جاری ہے۔جہاں سردی ہونا چاہیئے وہاں گرمی ہورہی ہے ، جہاں بار ش ہونا چاہیئے وہاں سردی اور جہاں گرمی ہونا چاہیئے وہاں سردی ہورہی ہے۔ یہ سب موسمی تغیر کا کیا دھرا ہے جس سے نہ صرف موسموں کے سائیکل میں اتھل پتھ

مسلمانوں کو سیکولر متبادل کی تلاش

نئی دہلی۔/7مارچ، ( فیکس ) شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مفتی محمد مکرم احمد نے آج نماز جمعہ سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے اپیل کی کہ سالانہ ا متحانات کیلئے مسلم طلبہ کو تیاری کرائیں اور ان کے روشن مستقبل کی فکر کریں۔ ساتھ ہی ووٹر لسٹ میں ناموں کو چیک کرکے ناموں کا اندراج کرائیں۔ شاہی امام نے کہا کہ عام انتخابات 2014ء کا اعلان ہوچکا ہے اور س

دہلی پولیس کا عام آدمی پارٹی پر تشدد برپا کرنے کا الزام

نئی دہلی۔/7مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی پولیس نے عام آدمی پارٹی کے احتجاجیوں پر الزام عائد کیا کہ چہارشنبہ کو بی جے پی کے ہیڈکوارٹرس کے باہر اپنے احتجاج کے دوران انہوں نے تشدد کا راستہ اختیار کیا اور پولیس کو ڈیوٹی انجام دینے میں رخنہ اندازی کی جو مجرمانہ حرکت سے تعبیر کی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے داخل کردہ رپورٹ کے مطابق سب انسپکٹر سن

خاتون این جی او’ ایس ایم ایس‘ کے ارکان کی تہنیت

جمشید پور۔/7مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام) خواتین کی ایک تنظیم شکتی روپا مہیلا سنگھٹن (ایس ایم ایس ) کی ارکان کو ایک تقریب کے دوران جہاں مادھوری ڈکشت، جوہی چاؤلہ کی اداکاری والی فلم ’’ گلاب گینگ‘‘ کی ریلیز کے موقع پر تہنیت پیش کی گئی۔ واضح رہے کہ یہ تنظیم سنگھبوم ضلع میںغیر قانونی شراب اور منشیات کے خلاف مہم چلارہی ہے۔مادھوری ڈکشت کے مداح پ

تحدیدات کے خلاف امریکہ کو روس کا انتباہ

ماسکو /7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) روس نے آج امریکہ کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس نے یوکرین مسئلہ پر روس کو تحدیدات کی دھمکی دیتے ہوئے انھیں نافذ کرنے کی کوشش کی تو اس کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔ وزیر خارجہ روس نے کہا کہ اگر مغربی طاقتیں روس کے خلاف تحدیدات کا قدم اٹھائیں گی تو ان کے خلاف جوابی کارروائی کی جائے گی۔ روس کے ایک اعلی قان

گجرات کی ترقی مودی کا سفید جھوٹ ، کجریوال کا دعویٰ

احمدآباد 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کی ترقی کے بارے میں ’’سفید جھوٹ‘‘ بولنے کا نریندر مودی پر الزام عائد کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال نے آج کہاکہ وہ چیف منسٹر گجرات سے ترقی کے دعوؤں پر تبادلہ خیال کے لئے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ سابق چیف منسٹر دہلی نے کہاکہ اُنھوں نے گجرات میں ترقی کے دعوؤں کے بارے میں 16 سو

میں دہشت گرد نہیں ہوں : اروند کجریوال

احمدآباد 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے سربراہ ارویند کجریوال نے کہا کہ میں دہشت گرد نہیں ہوں، چیف منسٹر نریندر مودی کو مجھ سے ملاقات کرنی چاہئے تھی۔ آج دہلی روانگی کے لئے احمدآباد ایرپورٹ پہونچ گئے کیونکہ چیف منسٹر گجرات نریندر مودی سے ملاقات کا وقت حاصل کرنے سے قاصر رہے۔ کجریوال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا

امریکہ پر 9/11سے 6 ماہ قبل ہی حملہ کا اشارہ

نیویارک 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اُسامہ بن لادن نے امریکہ پر 9/11 حملہ سے 6 ماہ قبل ہی دہشت گرد کارروائیوں کا اشارہ دیا تھا۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ افغانستان میں امریکی شہریوں کی جہاد میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے اُسامہ بن لادن نے کہا تھا کہ امریکہ پر حملے کئے جانے والے ہیں۔ بن لادن کے داماد کے مقدمہ میں ایک گواہ نے بیان دیتے

طالبان سے آئندہ ہفتے راست مذاکرات متوقع

اسلام آباد ۔ 7 مارچ ۔ (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کے وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مذاکراتی عمل کو تیز اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے دوسرے فریق سے جلد براہ راست مذاکرات ہوں گے۔ قومی اسمبلی میں جمعرات کو خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نئی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے اور آئندہ ہفتے سے براہ راست مذاکرات شروع کرنا حکومت ک

شامی خانہ جنگی آئندہ دس سال تک جاری رہنے کا اندیشہ : مبصرین

واشنگٹن ، 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شامی حکومت کو ماسکو اور تہران کا مسلسل تعاون حاصل ہے جبکہ متعدد جہادی گروہوں کے ارکان بھی شام میں میدان جنگ کا رخ کرتے ہی جا رہے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ تنازعہ ممکنہ طور پر آئندہ ایک دہائی تک جاری رہ سکتا ہے۔ ’فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز‘ سے وابستہ تجزیہ کار ڈیوڈ گارٹن اسٹائن نے جمعرات ک

اردن کے شاہ عبداللہ سے جان کیری کی ملاقات

امان۔ 7 مارچ ۔ (سیاست ڈاٹ کام)امریکی وزیر خارجہ جان کیری اردن کے دورے پر امان پہنچ گئے ہیں۔ وہ مشرق وسطی کیلئے جاری امن عمل کے سلسلے میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے تبادلہ خیال کریں گے۔ دونوں شخصیات کی ملاقات میں آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کے بعد غرب اردن میں اسرائیلی فوج تعینات کرنے کی تجویز بھی زیر بحث آسکتی ہے۔ واضح رہے اسرائیل ا

یو ٹیوب ، فیس بک پر پابندی زیرغور ترک وزیر اعظم کا بیان

انقرہ ، 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترک وزیر اعظم رجب طیب ایردوآن نے خبردار کیا ہے کہ اُن کی حکومت ملک میں یوٹیوب اور فیس بک پر پابندی عائد کر سکتی ہے۔ ایردوآن نے خانگی نشریاتی ادارہ ’اے ٹی وی‘ کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ رواں ماہ کے اختتام پر اس سلسلے میں اقدامات کئے جائیں گے۔ ترک لیڈر نے یہ بیان گزشتہ دنوں دو ایسی ریکارڈنگس کے یوٹیوب

عراق: مختلف پر تشدد واقعات میں کم ازکم 42 افراد ہلاک

بغداد ، 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں گزشتہ روز پیش آئے مختلف پرتشدد واقعات کے نتیجے میں کم از کم 42 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زیادہ تر ہلاکتیں ان سلسلہ وار بم دھماکوں کے نتیجے میں ہوئیں، جو رات گئے تک مختلف علاقوں میں جاری رہے۔ ابھی تک کسی بھی گروپ نے ان ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطاب