یوروپی یونین کی سربراہ اُمور خارجہ کا خیرسگالی دورۂ ایران

تہران۔ 9؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن آج ایران پہنچ گئیں۔ وہ سرکاری عہدیداروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں شرکت کریں گی اور بین الاقوامی دباؤ کے ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے بارے میں خاتمہ کی کوشش کریں گی۔ ایران کا نیوکلیئر پروگرام مغربی ممالک کی نظر میں مشتبہ ہے۔ کیتھرین ایشٹن کا

وزارت عظمی کیلئے مودی کی تائید : راج ٹھاکرے

ممبئی 9 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) اپنی کٹر حریف شیوسینا کیلئے حالات کو مشکل بناتے ہوئے مہاراشٹرا نو نرمان سینا نے آج وزارت عظمی دوڑ کیلئے نریندر مودی کی تائید کا اعلان کیا جبکہ اس نے لوک سبھا حلقوں سے اپنے امیدواروں کا بھی اعلان کیا ۔ بیشتر امیدوار ایسے حلقوں سے نامزد کئے گئے ہیں جہاں سے عام طورپر شیوسینا مقابلہ کرتی ہے ۔ ایم این ایس کے آ

انتخابات میں کالے دھن کیخلاف عوام کو بیدار کرنے ’چرچہ‘ پروگرام

نئی دہلی۔ 9؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سابق بینک ملازمین، سرکاری وظیفہ یاب عہدیداروں اور صحافیوں کی خدمات حاصل کرکے رائے دہندوں میں انتخابات کے دوران کالے دھن کے استعمال سے متعلق بیداری پیدا کرنے ’’چرچہ‘‘ یا مذاکرات پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ ملک کی تمام ریاستوں میں انتخابی دھاندلیوں اور کالے دھن

یو پی کے وزیر شاہد منظور مودی سے مقابلہ کیلئے تیار

میرٹھ 9 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش کے ایک کابینی وزیر نے کہا کہ اگر نریندر مودی میرٹھ سے مقابلہ کرتے ہیں تو وہ ان کا سامنا کرنے تیار ہیں۔ شاہد منظور سماجوادی پارٹی سے میرٹھ کے امیدوار ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ نریندر مودی کا چیلنج قبول کرنے تیار ہیں اور اس سے انحراف نہیں کرینگے ۔ ان سے سوال کیا گیا تھا کہ ا

بغیر اجازت احتجاج کرنے پر سیاسی پارٹیوں پر مقدمہ

نئی دہلی۔ 9؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ دہلی الیکشن کمیشن نے عام آدمی پارٹی کارکنوں کے بی جے پی ہیڈ کوارٹرس پر حالیہ احتجاج کا سخت نوٹ لیتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاج بعد ازاں پُرتشدد ہوگیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی پارٹیوں کو انتباہ دیا کہ اگر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایسے واقعات کا اعادہ ہو تو سیاسی پارٹیوں کے خلاف فوجدار

اے کے انٹونی لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ نہیں کرینگے

تھرواننتاپورم 9 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج ان قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا کہ سینئر لیڈر و مرکزی وزیر اے کے انٹونی کیرالا میںکسی لوک سبھا حلقہ سے مقابلہ کرینگے ۔ کیرالا پردیش کانگریس کے صدر وی ایم سدھیرن نے کہا کہ مسٹر اے کے انٹونی نے خود ان سے یہ واضح کردینے کو کہا ہے کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ نہیں کرینگے ۔ انہوں نے

سی پی آئی 60 حلقوں سے مقابلہ کریگی

نئی دہلی 9 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی نے لوک سبھا انتخابات کیلئے 39 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ۔ پروبودھ پانڈا اور اتل کمار جین کے نام پہلی فہرست میں شامل ہیں۔ پارٹی نے کہا کہ وہ ملک کی 24 ریاستوں میں 60 نشستوں سے مقابلہ کریگی ۔ پارٹی کو یہ بھی امید ہے کہ انتخابات کے بعد مرکز میں ایک غیر کانگریسی و غیر بی جے پی حکومت تشکیل پا

شخصی وقار کو نہیں کامیابی کے امکان کو ذہن نشین رکھا جائے

نئی دہلی 9 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ان اطلاعات کے دوران کہ وارناسی حلقہ سے نریندر مودی کو بی جے پی امیدوار نامزد کئے جانے کے امکانات پر وہ ناراض ہیں سینئر بی جے پی لیڈر مرلی منوہر جوشی نے پارٹی قیادت کو ایک مشورہ دیا ہے کہ وہ وزارت عظمی امیدوار کے وقار کے علاوہ وہاں سے کامیابی حاصل کرنے کے امکانات کو بھی ذہن میں رکھے ۔ 80 سالہ مسٹر جوشی نے

گجرات کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ‘ صورتحال بالکل مختلف : کجریوال

متھورا ۔ 9؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے آج بی جے پی لیڈر نریندر مودی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ گجرات چیف منسٹر نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی ریاست ( گجرات ) میں غریبوں کیلئے 50,000 مکانات تعمیر کرینگے لیکن انہوں نے 50 مکانات بھی تعمیر نہیں کئے جبکہ وہ گیارہ سال سے اقتدار پر ہیں۔ کجریوال نے نوجھیل ٹاؤن میں ی

عراق کی پُرہجوم چوکی پر خودکش حملہ‘ 42 ہلاک

حلہ۔ 9؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ ایک خودکش بم بردار نے دھماکو مادّوں سے بھری ہوئی اپنی گاڑی کو ایک پُرہجوم چوکی سے بغداد کے جنوب میں ٹکراکر دھماکہ کردیا جس کے نتیجہ میں 42 افراد ہلاک ہوگئے اور کئی کاریں تباہ ہوگئیں۔ عراق کی پولیس اور طبی ذرائع کے بموجب عراق میں گزشتہ ایک سال سے خونریز شورش جاری ہے اور اب 2008ء کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ چک

یوکرین میں حریفوں کے جلوس سے کشیدگی میں اضافہ

کیف۔ 9؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ روس کے حامی اور مخالف احتجاجی مظاہرین کے جلوسوں کی وجہ سے جو یوکرین میں ملک گیر سطح پر نکالے گئے اور جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی، موجودہ کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا۔ احتجاجی مظاہرے صدر امریکہ بارک اوباما کی صدر روس ولادیمیر پوٹن سے ٹیلی فون پر بحران کے خاتمہ کے لئے طویل بات چیت کے بعد شروع ہوئے۔ یوکرین

تلگودیشم کو اقتدار سے روکنے ریاست کی تقسیم

حیدرآباد۔9مارچ (سیاست نیوز) صدر تلگودیشم پارٹی مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج اس بات کا ادعا کیا کہ وہ دونوں ریاستوں کو مساویانہ ترقی دیتے ہوئے اپنی دیانتداری کو ثابت کردکھائیں گے ۔ آج یہاں اپنی قیامگاہ پر سابق چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی کابینہ کے سابق وزراء مسرس ٹی جی وینکٹیش اور ای پرتاپ ریڈی کی تلگودیشم پارٹی میں شمولیت

فہرست رائے دہندگان کے اندراج کے پہلے دن حوصلہ افزاء ردعمل

حیدرآباد 9 مارچ (این ایس ایس ) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی طرف سے شہر کے مختلف مقامات پر قائم کردہ فہرست رائے دہندگان میں ناموں کی شمولیت / اخراج و تصحیح مراکز پر پہلے دن شہریوں کا حوصلہ افزاء رد عمل دیکھا گیا ۔ ریاستی دارالحکومت کے مختلف حصوں میں یہ مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں شہریوں نے پہنچ کر فہرست رائے دہندگان میں اپنے نا

سیما آندھرا حقوق کے تحفظ کیلئے کرن کی نئی پارٹی کا اعلان :پی ستیہ نارائنا

حیدرآباد 9 مارچ (این ایس ایس ) سابق وزیر پی ستیہ نارائنا نے آج کہا کہ سابق چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی سیما آندھرا عوام کے حقوق کی ترقی کے تحفظ کیلئے نئی پارٹی قائم کررہے ہیں۔ ستیہ نارائنا نے آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کو متحد رکھنے کیلئے انہوں نے ممکنہ جدوجہد کی۔ ستیہ نارائنا نے الزام عائد کیا کہ ریاست