شادی

حیدرآباد ۔ 3 ۔ فروری : ( راست ) : جناب سعید بن عمر عفاری کے فرزند مسٹر عمر بن سعید عفاری کا عقد جناب محمد بن عمر یافعی محمد پہلوان بارکس کے برادر جناب الیاس بن عمر یافعی کی دختر کے ساتھ 2 فروری اتوار عمر گلشن فنکشن ہال چندرائن گٹہ بارکس میں بحسن و خوبی انجام پایا ۔ محفل عقد میں عام و خاص احباب تجار وکلا ، ہندو مسلم پہلوان برادری نے شرکت کی

زہر کی کھیتی

ہے اقتدار اگر زہر تو اسے پینے
ہر ایک شخص ہے بیتاب پھر نہ جانے کیوں؟
زہر کی کھیتی

حلب پر شامی فوج کی بمباری ، 121 ہلاکتیں

دمشق ، 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شام کے دوسرے سب سے بڑے شہر حلب پر حکومتی فورسز کی جانب سے کئے جانے والے فضائی حملوں میں کم از کم 121 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ حملے گزشتہ 48 گھنٹوں سے جاری ہیں، جن میں شامی فورسز بیرل بموں کا استعمال بھی کر رہی ہیں۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق صرف اتوار کے روز ان حملوں

تھائی لینڈ میں مظاہرین کا احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ

بنکاک ، 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرین نے اتوار کے انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم ینگ لک شیناوترا کی حکومت کا تختہ اُلٹنے کیلئے مزید مظاہرے جاری رکھیں گے۔ اپوزیشن کی ’ڈیموکریٹ پارٹی‘ نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا جبکہ ووٹنگ کے عمل میں خلل ڈالتے ہوئے بعض انتخابی حلقوں میں ووٹروں کو پ

امریکی موجودگی کا کوئی فائدہ نہیں ہوا : افغان صدر کرزئی

کابل ، 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ انہیں امریکہ کی اپنے ملک میں موجودگی کا ’’کوئی فائدہ نظرنہیں آیا‘‘۔ برطانوی اخبار ’دی سنڈے ٹائمز‘ کو انٹرویو میں افغان صدر نے کہا کہ امریکیوں نے ان کیلئے کوئی کا م نہیں کیا بلکہ ان کے خلاف کام کرتے رہے۔ اتوار کو شائع شدہ انٹرویو میں صدر کرزئی نے کھل کر امریک

تیونس کے ساتھ مستحکم تعلقات کی خواہش

تیونس ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے تیونس کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط و مستحکم بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اس نئے جمہوری ملک میں انتخابی عمل کو مؤثر بنانے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی سربراہی کے بشمول ممکنہ تعاون کی پیشکش کی۔ وزیرخارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ ’’میں اس موقع پر تیونس کے عوام اور حکومت کو کامیاب

آسٹریلیا کے سوئمنگ پول میں ہندوستانی جوڑا زخمی

ملبورن ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا میں آئی ٹی کے دو ہندوستانی طالب علم ایک عجیب و غریب واقعہ میں بری طرح زخمی ہوگئے جب وہ ایک پبلک سوئمنگ پول میں تیراکی کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پانی میں چھلانگ لگانے کے دوران اس جوڑے کے سر ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ وکٹوریہ پولیس نے کہا کہ 23 سالہ ہندوستانی خاتون نے اپنے 22 سالہ ہندوستانی بوائ

فلسطین سے امن مذاکرات میں ناکامی کے خلاف اسرائیل کو امریکی کی دھمکی

یروشلم ، 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے فلسطین کے ساتھ مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں امریکہ کی اپنے خلاف بائیکاٹ کی دھمکی کو مسترد کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ یہودی بستیوں کی تعمیر کے حوالے سے کسی بھی قسم کا دبائو اور دھمکی برداشت نہیں کی جائے گی۔ امریکی وزارت خارجہ کا میونخ

فلسطین سے امن مذاکرات میں ناکامی کے خلاف اسرائیل کو امریکی کی دھمکی

یروشلم ، 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے فلسطین کے ساتھ مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں امریکہ کی اپنے خلاف بائیکاٹ کی دھمکی کو مسترد کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ یہودی بستیوں کی تعمیر کے حوالے سے کسی بھی قسم کا دبائو اور دھمکی برداشت نہیں کی جائے گی۔ امریکی وزارت خارجہ کا میونخ

جان کیری کی دھمکیوں پر اسرائیلی قائدین چراغ پا

یروشلم ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے سخت گیر قائدین نے آج امریکی وزیرخارجہ جان کیری کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ امن رعایتیں حاصل کرنے کیلئے وہ (کیری) اسرائیل پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ اس کوشش میں انہوں نے معاشی بائیکاٹ کی دھمکی کو بھی مسخ شدہ حالت میں پیش کیا ہے۔ دنیا کے دو قریبی حلیف ملکوں امریکہ اور ا

مسئلہ ایران پر سفارتکاری کو موقع دیا جائے : ہلاری

واشنگٹن، 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر خارجہ ہلاری کلنٹن نے ایران پر نئی پابندیوں کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وقت ہے کہ سفارت کاری کو موقع دیا جائے۔ 2016 ء کے صدارتی انتخاب کی متوقع امیدوار نے اس سلسلے میں ڈیموکریٹ سینیٹرکارل لیون کو ایک خط میں کہا کہ ’’ سنجیدہ مذاکرات چل رہے ہیں، اس لئے کسی مستقل حل کیلئے ہمیں ہر ممکن

یمنی دارالحکومت میں سفارتی زون دھماکوں سے لرز گیا

صنعا، 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) یمنی دارالحکومت میں قائم سفارتی زون پیر کی صبح مارٹر گولوں کی گولہ باری سے گونج اٹھا۔ مبینہ طور پر ان فائر کئے جانے والے مارٹر گولوں کا رخ فرانس کے سفارت خانے کی طرف تھا۔ اسی دوران ایک کار بم دھماکہ بھی اس جگہ سے محض چند میٹر کے فاصلے پر ہوا ہے، جس سے سفارتی علاقہ لرز اٹھا۔ سکیورٹی حکام کے مطابق مارٹر گول

سعودی عرب میں انسداد دہشت گردی قانون نافذ

ریاض ، 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں انسداد دہشت گردی کا نیا قانون ہفتہ کے روز سے نافذالعمل ہوگیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارتی کونسل نے ڈسمبر 2013 ء میں اس قانون کی منظوری دی تھی۔ ’العربیہ ٹی وی‘ کے مطابق یہ قانون چالیس شقوں پر مشتمل ہے اور اس کا بڑا مقصد دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنا اور اس میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دینا ہے۔ اس قانو

یمن میں مال بردار کشتی غرق 12 ہندوستانی ملاح ہلاک

صنعا، 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک مال بردار کشتی ڈوبنے سے 12 ہندوستانی ملاح ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب شمالی مغربی یمنی ساحل میں یمنی کشتی تیز لہروں کی نذر ہو گئی۔ یہ کشتی متحدہ عرب امارات سے یمن کے الموکالہ پورٹ جاری تھی کہ منزل کے قریب حادثہ پیش آگیا۔ یمنی حکام نے حادثے میں ہلاکتوں کی تص

شام میں لاکھوں افراد مناسب خوراک سے محروم

کینبرا ، 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کی چیف اگزیکیٹو ارتھرین کزن نے شامی عوام کیلئے خوراک کی فراہمی سے متعلق مسائل کا معاملہ اٹھایا۔ وہ کل آسٹریلیائی دارالحکومت کینبرا میں تھیں، جہاں انھوں نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج شام کے اندر موجود 6.5 ملین افراد تک خوراک پہنچانا ہے۔ مزید قریب دو ملین افراد شام سے نقل مک

سائنس کی ترقی کیلئے مصارف میں اضافے کی ضرورت پر زور

جموں ۔3 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم منموہن سنگھ نے سائنس کی ترقی و فروغ کیلئے مزید فنڈس کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے آج کہا کہ ملک میں سائنس اور ٹکنالوجی پر سالانہ مصارف مجموعی گھریلو پیداوار کا کم سے کم دو فیصد حصہ ہونا چاہئے ۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا کہ ’’ سائنس میں ترقی کے لئے کسی کو اُس پر خرچ بھی کرنا چاہئے ۔ ہمیں سائنس اور

وٹامن سی اور ای کا زائد استعمال ہمیشہ فائدہ مند نہیں ہوتا !

لندن ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ناروین اسکول آف اسپورٹس سائنس کے ڈاکٹر گورن پالین کی نئی تحقیق کے مطابق وٹامن سی اور ای کے زائد استعمال کرنے والوں کو ہوشیار ہوجانا چاہئے کیونکہ ان وٹامنس کی مقدار والی اشیاء کا زائد استعمال کھلاڑیوں کی جانب سے کیا جاتا ہے اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ایسا کرنے سے ان کے رگ پٹھے مزید توانا ہوں گے جبکہ نئی تحق

نیم فوجی دستوں میں تقررات کیلئے سی سی ٹی ویز اور دیگر عصری طریقہ کار

نئی دہلی ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ملک کے نیم فوجی دستے میں جوانوں اور دیگر جونیر درجہ کے عہدیداروں کی بھرتی کے طریقہ کار میں تبدیلی ہونے والی ہے کیونکہ مرکزی وزارت داخلہ نے اب بھرتی کیلئے شفاف طریقہ کار اپنانے کا فیصلہ کیا ہے جیسے سی سی ٹی وی کیمرے اور آر ایف آئی ڈی نشان۔ یاد رہیکہ وزارت داخلہ کانسٹیبلس، سب انسپکٹرس اور انسپکٹرس کے

تانیا کی موت پر دہلی میں نوجوانوں کا احتجاج جاری

نئی دہلی ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء نے اروناچل پردیش کے نوجوان نیڈو تانیا کو موم بتی جلا کر اجتماعی طور پر خراج عقیدت پیش کیا اور مطالبہ کیا کہ ان علاقوں کے نوجوانوں کے تحفظ کیلئے انسداد نسل پرستی قانون وضع کیا جائے۔ جنترمنتر پر شمال مشرقی طلباء کی مختلف یونینوں سے وابستہ نوجوان جمع ہوگئے ا

کشمیر میں برفباری، پنجاب اور راجستھان میں سردی کی شدت میں کمی

سرینگر ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر اور لداخ کے پہاڑی علاقوں میں ایک بار پھر شدید برفباری ہوئی لیکن ساتھ ہی ساتھ درجہ حرارت میں اضافہ کی وجہ سے سردی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔ کشمیر کے گلمرگ، پہلگام اور بنی ہال میں تازہ برفباری کی وجہ سے ایک بار پھر سڑکوں پر برف جمع ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار کے مطابق برفباری کے باوجود درج