لاپرواہی کی وجہ سے دو کمسن فوت

حیدرآباد /4 فروری ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقہ میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو کمسن لاپرواہی کے سبب فوت ہوگئے ۔ گھٹکیسر اور گاندھی نگر پولیس حدود میں یہ دلسوز واقعات پیش آئے ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق دیڑھ سالہ لڑکے کمسن کوشک جو شیواریڈی گوڑہ علاقہ کے ساکن سرینواس کا بیٹا تھا ۔ سرینواس پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا کل یہ کمسن کھی

انتقال

حیدرآباد۔/4فروری ، ( راست ) حضرت مولانا قاری سید شاہ عبدالرزاق قریشی سابق خطیب مسجد صحیفہ اعظم پورہ کا آج صبح مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔وہ 90 برس کے تھے۔ وہ محکمہ پوسٹ اینڈ ٹیلی گراف میں بحیثیت پوسٹ ماسٹر بھی رہے اور وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوئے۔ پسماندگان میں چار فرزندان سید مبشر الدین قریشی ( مقیم ریاض ) سید نظام الدین قریشی

تیونس کے عبوری وزیر اعظم کو اوباما کی مبارکباد ، دورہ کی دعوت

تیونس ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما نے تیونس کے عبوری وزیر اعظم مہدی جمعہ کو دورہ امریکہ کی دعوت دی ہے۔ اس سے پہلے اوباما نے عبوری وزیر اعظم کو آئین کی منظوری اور نئی کابینہ کی تشکیل پر مبارکباد دی۔ صدر اوباما نے مہدی جمعہ کو فون پر ان تمام تیونسی سیاسی جماعتوں کو جمہوری حوالے سے 2011 سے حاصل ہونے والی کامیابیوں میں

شادی

حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( راست ) : جناب اسمعیل بن علی بن طاہر النہدی سینئیر اسسٹنٹ سی او آئی سی اینڈ ای پی گورنمنٹ آف اے پی کے فرزند علی بن اسمعیل بن طاہر النہدی عرف ہارون سیلس ایگزیکٹیو اینڈ اسٹاک انچارج ای سی سی ابوظہبی ( یو اے ای ) نبیرہ علی بن عبداللہ بن طاہر النہدی کی شادی اتوار 2 فروری کو انجام پائی ۔

عرس شریف

حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( راست ) : صدر درگاہ کمیٹی محمد افضل انصاری کنوس کے بموجب قطب دکن حضرت خواجہ شیخ مخدوم علاء الدین انصاری المعروف لاڈلے مشائخ ؒ کے 658 ویں عرس کے موقع پر تین روزہ تقاریب کاآغاز 9 ربیع الثانی سے جلوس صندل مبارک اور صندل مالی کی رسم سے شروع ہوگا ۔ 10 اور 11 ربیع الثانی بالترتیب یوم چراغاں و محفل سماع اور قطب دکن منعقد ہوں

غزہ سرحد پر ایک اسرائیلی آفیسر اپنی ہی فورس کی فائرنگ میں ہلاک

یروشلم ، 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک اسرائیلی آرمی آفیسر کل رات غزہ سرحد کے پاس اپنی ہی فورس کے ہاتھوں حادثاتی فائرنگ میں ہلاک ہوگیا۔ ملٹری کے ترجمان نے آج کہا کہ یہ آفیسر شمالی غزہ اور اسرائیل کے درمیان سرحدی باڑھ کے قریب معمول کے آپریشن میں مصروف تھا ۔ آرمی نے تصدیق کی کہ آئی ڈی ایف کا آفیسر سکیورٹی باڑھ کے قریب معمول کی سرگرمی کے د

شامی کیمیائی اسلحہ کی مارچ میں منتقلی

دمشق ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شام نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں ماہ کے دوران کیمیائی ہتھیاروں کا ایک بھاری ذخیرہ روانہ کردے گا جبکہ ماہ مارچ میں تمام کیمیائی ہتھیار تلفی کیلئے لزاکیہ کے ساحل پر منتقل کت دیئے جائیں گے۔ یہ بات روسی نائب وزیر خارجہ گنادی گاتیکوف نے بتائی ہے۔ روسی نائب وزیر خارجہ کے مطابق شام نے اس امر کا اعلان ایک روز پہل

صدر کرزئی کے طالبان کیساتھ خفیہ روابط کا انکشاف

کابل، 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) افغان صدر حامد کرزئی نے ملک میں جاری جنگ کے خاتمے اور قیام امن کیلئے طالبان سے خفیہ روابط شروع کر دئیے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارہ کے مطابق افغان اور مغربی حکام نے کہاہے کہ صدر کرزئی امریکہ اور مغربی اتحادیوں کی مداخلت کے بغیر طالبان کیساتھ امن معاہدے کی خواہاں ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے طالبان کیسا

اوقافی جائیدادوں کی تباہی دیکھ کر ہوش اُڑگئے

محبوب نگر ۔ 4۔ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوقافی اراضیات پر ناجائز قبصہ رکھنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا اور ان کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار اسپیشل آفیسر وقف بورڈ اور کمشنر اقلیتی بہبود جناب محمد اقبال نے آج شام مستقر محبوب نگر کے ریونیو میٹنگ ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے

سپریم کورٹ میں تلگو دیشم ایم ایل سی نرسا ریڈی کی کامیابی

نظام آباد۔4۔ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلگودیشم ایم ایل سی مسٹر ارکلہ نرساریڈی کو آج سپریم کورٹ میں کامیابی حاصل ہوئی۔ ایم ایل سی مسٹر ارکلہ نرساریڈی کے خلاف کانگریسی امیدوار وینکٹ رام ریڈی کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کردہ مقدمہ میں کامیابی حاصل ہونے پر ارکلہ نرساریڈی نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھگوان نے انہیں انتخابات

امریکہ کی کئی ریاستوں میں برفباری

واشنگٹن، 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی کئی ریاستوں کو مسلسل برفانی موسم کا سامنا ہے، نیویارک میں ایک بار پھر برف باری ہوئی جبکہ آج ایک اور برفانی طوفان کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نیویارک اور فلاڈیلفیا میں 8 انچ سے زائد برف پڑی جس کے باعث تعلیمی اداروں کو بند اور ہزاروں پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔ حکام کے مطابق منگل کی را

مسائل کی یکسوئی کیلئے احتجاج اور جدوجہد ناگزیر

آرمور 4 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور امبیڈکر چوراہے پر کسانوں کے مسائل ایک روزہ بھوک ہڑتال تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی جانب سے کی گئی اس بھوک ہڑتال کا اہتمام ٹی آر ایس حلقہ اسمبلی انچارج جیون ریڈی کی نگرانی میں کیا گیا۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے دختر کے سی آر و تلنگانہ جاگروتی صدر شریمتی کویتا نے مخاطبت میں بتایا کہ کانگریس حکومت کسانو

ہٹلر کے دور میں یہودیوں پر مظالم، ایران کے موقف میں تبدیلی

تہران ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے ہولو کاسٹ کے بارے میں اپنے دیرینہ موقف کو تبدیل کر تے ہوئے جنگ عظیم دوم کے دوران نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کی قتل و غارت کو عملا تسلیم کر لیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے واقعات دوبارہ نہیں ہونے چاہئیں۔ اس امر کا اظہار ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے میونخ میں بین الاقوامی سلامتی کے مو ضوع پر ہونے والی

قتل کے ڈر سے قذافی نے پلاسٹک سرجری کرائی تھی ، ڈاکٹر کا انکشاف

لندن ، 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے سابق مقتول مرد آہن کرنل معمر قذافی اپنی مجموعہ اضداد شخصیت کے باعث مرنے کے بعد بھی خبروں کی دنیا میں کسی نہ کسی شکل میں زندہ ہیں۔ ان کی جنسی ہوس پر مبنی خبروں کے درمیان یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے مخالفین کے ہاتھوں قتل ہونے کے خوف سے اپنے چہرے کی سرجری کرائی اور سرکے نئے بال لگوائے تھے۔

سعودی شہریوں کو بیرون ملک لڑنے پر سزا کا حکم

ریاض ، 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شاہ عبداللہ کے ایک حکم نامے میں ان سعودی شہریوں کیلئے تین تا بیس برس تک قید کی سزا تجویز کی گئی ہے، جو بیرون ملک جہادی گروہوں کے ساتھ مل کر لڑائی میں مصروف ہیں۔ پیر کے اس فرمان کے بعد سعودی رائل کورٹ نے بھی بیان جاری کیا ہے کہ اگر کوئی سعودی شہری شدت پسند، دہشت گرد گروپوں میں شامل ہوا یا ان کی حمایت یا اعا

بیدر اُتسو کے موقع پر کل ہند مشاعرہ

بیدر۔ 4 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیدر اُتسو کے دوسرے دن 2 فروری کو تاریخی مدرسہ محمود گاوں میں عظیم الشان کل ہند مشاعرہ منعقد ہوا جس میں عالمی شہرت یافتہ ملک کے نامور شعراء نے شرکت کی۔ ابتداء میں جناب دھرم سنگھ خود کے عثمانین ہونے پر فخر محسوس کرنے والے سابق وزیر اعلیٰ کرناٹک و مایہ ناز فرزند اردو نے شمع روشن کرکے مشاعرہ کا افتتاح کی

کسانوں کی ترقی پر اولین توجہ

کریم نگر ۔ 4 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس حکومت کسانوں کی ترقی کی طرف اولین توجہ دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر نے زرعی مارکٹ کمیٹی کریم نگر کے احاطہ میںنوتعمیر شدہ دفتر کا افتتاح کرنے کے موقع پر کیا۔ بعدازاں انہوں نے پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی ضروریات کی فراہمی کے تحت مارکٹ کمیٹی میں گ

پانچ روزہ ہفتہ کیلئے مہاراشٹرا کے سرکاری ملازمین کا مطالبہ، ہڑتال کی دھمکی

ممبئی ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے سرکاری ملازمین نے آج چیف منسٹر سے ملاقات کرتے ہوئے پانچ روزہ ہفتہ رائج کرنے اور مرکزی ملازمین کے مطابق ریاستی سرکاری ملازمین کو تمام سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جس پر انہیں مطالبہ نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔ بعدازاں مہاراشٹرا اسٹیٹ گزیٹیڈ آفیسرس فیڈریشن کے چیف اڈوائزر جی ڈی کلتھے نے کہا

نوجوان کے قاتلوں کو سخت سزا دلوانے شنڈے کا تیقن

نئی دہلی 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے آج تیقن دیا کہ جو لوگ ارونا چل پردیش کے 19 سالہ طالب علم کی موت کے ذمہ دار ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور مقدمہ تیز رفتار سے چلایا جائے گا۔ مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور نینونگ ایرنگ نے کہا کہ وزیر داخلہ نے یہ تیقن اس وقت دیا جبکہ انہوں نے شمال مشرقی ہند

گلبرگہ میں آج بہمنی اسوسی ایشن کا افتتاح

گلبرگہ ۔4 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ممتاز شاعر و ادیب جناب محمد نور الدین نور (صدر بہمنی اسوسی ایشن ) نے بتایا ہے کہ کرناٹک اُردو اکیڈیمی بنگلورکے تعاون واشتراک سے بہمنی ایجوکیشنل اینڈ کلچرل اسوسی ایشن گلبرگہ (رجسٹرڈ)کی افتتاحی تقریب اوربین الریاستی نعتیہ مشاعرہ بتاریخ: 5فروری بروز چہارشنبہ بوقت 8بجے شب بمقام :فاران کالج آڈیٹوریم