عرس شریف

حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( راست ) : صدر درگاہ کمیٹی محمد افضل انصاری کنوس کے بموجب قطب دکن حضرت خواجہ شیخ مخدوم علاء الدین انصاری المعروف لاڈلے مشائخ ؒ کے 658 ویں عرس کے موقع پر تین روزہ تقاریب کاآغاز 9 ربیع الثانی سے جلوس صندل مبارک اور صندل مالی کی رسم سے شروع ہوگا ۔ 10 اور 11 ربیع الثانی بالترتیب یوم چراغاں و محفل سماع اور قطب دکن منعقد ہوں گے ۔ ان تمام تقاریب کو مشہور و معروف علماء کرام کے علاوہ دانشوران ملت مخاطب کریں گے ۔ محفل سماع میں بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال کلام سنائیں گے ۔۔