مذاکرات میں کوئی ابہام نہیں: نواز شریف

اسلام آباد ۔ 26 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات کے سلسلے میں حکومت کسی ابہام کا شکار نہیں ہے اور قومی سکیورٹی پالیسی کسی ایک جماعت کی نہیں بلکہ پورے ملک کی پالیسی ہے۔ آج قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اگر کوئی سیاسی جماعت سمجھتی ہے کہ وزیر داخلہ کی وضاحت سے تذ

امن مذاکرات کی امیدیں برقرار

اسلام آباد ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی طالبان مذاکرات کاروں نے آج یہ اشارہ دیا کہ وہ اب بھی بات چیت کے حق میں ہے حالانکہ حکومت اور ممنوعہ گروپ کے مابین امن مذاکرات معطل کئے جاچکے ہیں۔ تحریک طالبان پاکستان کی کمیٹی برائے امن مذاکرات کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے طالبان گروپ کی شوری سے ربط قائم کرتے ہوئے کمیٹی کی جانب سے بعض گذ

نائیجیریا: اسکول پر مسلح افراد کا حملہ، 59 طلباء قتل

دماتورو۔ 26 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نائیجیریا میں مسلح افراد نے اسکول پر حملہ کرکے 59 طلباء کو قتل کر دیا ۔ نائیجیریا کے سکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ شدت پسند گروپ بوکو حرام نے شمال مشرقی ریاست یوب میں واقع ایک اسکول پر اچانک حملہ کر دیا جب وہاں طلبہ کی کلاسیں جاری تھیں حملے کے دوران پہلے اسکول کے چاروں اطراف سے اندھا دھند فائرنگ کی گ

امریکی جوڑا راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

نیویارک ، 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی جوڑا راتوں رات کروڑ پتی بن گیا، کیونکہ اُسے گھر کے باغ میں دبے دھاتی سکے ملے۔انھیں کرنسی ماہر کے پاس پہنچ کر پتہ چلا کہ ایک کروڑ امریکی ڈالر مالیت کا خزانہ ہاتھ آگیا ہے۔ ریاست کیلی فورنیا کے شمالی علاقے میں زمین میں دفن سونے کے سکوں کی تعداد 1400 ہے ،جن پر 1800ء کی تاریخیں درج ہیں۔ دھاتوں کے 8 ڈب

وسطی افریقی جمہوریہ: ہزاروں پناہ گزین مسلح گروپوں کے نرغے میں

جنیوا۔ 26 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کی مہاجرین سے متعلق ایجنسی کے مطابق وسطی افریقی جمہوریہ میں عارضی طور پر قائم کئے گئے کیمپوں میں موجود ہزاروں افراد جن میں سے اکثریت مسلمانوں کی ہے، مسلح گروپوں کے گھیرے میں اور شدید خطرات سے دو چار ہیں۔ اڈریان ایڈورڈز نے منگل کو جنیوا میں ایک نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ مہاجرین جنہی

یہودی آباد کاری پر جرمن چانسلر کے شدید تحفظات

تل ابیب۔ 26 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جرمن چانسلر میرکل نے اسرائیل کی طرف سے متنازعہ علاقوں میں جاری یہودی آبادی کاری کے عمل پر ’سخت تحفظات ‘کا اظہار کیا ہے جبکہ دونوں ممالک کے مابین ایران کے جوہری پروگرام پر جاری عالمی مذاکرات پر بھی اختلافات دیکھے گئے ہیں۔ اسرائیل اور جرمنی کی کابینہ کے مشترکہ اجلاس کے بعد منگل کو جرمن چانسلر ان

شام کے شہری سب سے بڑی مہاجر آبادی بننے کے قریب

جنیوا۔ 26 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شامی تنازعے کے سبب بے گھر ہونے والوں کی ایک کثیر تعداد کی وجہ سے شامی شہری دنیا کی سب سے بڑی مہاجر آبادی بننے کے قریب ہیں۔ اس وقت دنیا کی سب سے بڑٰی مہاجر آبادی افغانوں کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے منگل کو جنرل اسمبلی کو بتایا کہ سلامتی کونسل میں شام کے ب

بی جے پی معافی مانگنے تیار

بی جے پی صدر راجناتھ سنگھ نے اقلیتی مورچہ کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے گجرات فسادات اور پارٹی کی سابق غلطیوں کیلئے پہلی مرتبہ برسرعام معذرت خواہی کرنے کا اعلان کیا ۔ عام انتخابات سے قبل بی جے پی کو اقلیتوں کے ووٹوں کی شدید ضرورت محسوس ہورہی ہے ۔ نریندر مودی کو بہرحال وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بٹھانے کیلئے بی جے پی کے تمام اعلیٰ قائدین

مشفق الرحیم کی سنچری ، بنگلہ دیش 279/7

فتح اللہ ۔ 26 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے ایشیاء کپ کے اپنے ابتدائی مقابلہ میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کیلئے مدعو کیا جس میں اپنے کپتان مشفق الرحیم کی شاندار سنچری اور اوپنر انعام الحق کی شاندار نصف سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورس میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز اسکور کئے ہیں۔ ہندوستانی فاسٹ ب

تیسرے ٹسٹ کیلئے اسمتھ اور کلارک پر شدید دباؤ

کیپ ٹاؤن ۔ 26 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان گرام اسمتھ اور ان کے ہم منصب مائیکل کلارک معمول کے برعکس ہفتہ کو شروع ہونے والے سیریز کے فیصلہ کن ٹسٹ کے دوران شدید دباؤ میں رہیں گے۔ مقابلہ میں کامیابی اور سیریز کو اپنی ٹیم کے حق میں کرنے کے معمول کے دباؤ کے علاوہ انفرادی طور پر کپتانوں پر بہتر مظاہرہ کیلئے بھی شدید

یوسف پٹھان ٹیم میں واپسی کیلئے پرعزم

راجکوٹ ۔ 26 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم میں واپسی کے عزائم ظاہر کرتے ہوئے بروڈہ کے کپتان یوسف پٹھان نے آج کہا ہے کہ وہ اپنے مقصد کے حصول کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں۔ یوسف پٹھان نے ہندوستانی ٹیم میں واپسی کے ضمن میں یہاں میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تمام تر توجہ فی الحال بہتر کرکٹ پر مرکوز ہے اور وہ رواں سی

ہندوستان میں ورلڈکپ کی میزبانی کی صلاحیت:فیفا

نئی دہلی ۔ 26 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) فیفا کی ٹیم جو کہ یہاں 2017 ء میں منعقد شدنی انڈر 17 فیفا ورلڈکپ کیلئے تیار کردہ میدانوں اور انفراسٹرکچر کے معائنہ کیلئے پہنچی ہے ۔ اس نے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کی صلاحیت موجود ہے۔ فیفا کے ایونٹ مینجمنٹ کامپٹیشن ڈیویژن کے صدر اور ڈپٹی ڈائر

پاکستانی ٹیم تین سال سے 250 سے زائد کا نشانہ حاصل کرنے میں ناکام

فتح اللہ۔ 26 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ طویل عرصے سے درد سر بنی ہوئی ہے۔ اس کیلئے کہیں زیادہ تکلیف دہ حقیقت یہ ہے کہ وہ 3 سال سے 250 سے زائد کا ہدف عبور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ آخری مرتبہ پاکستان نے یکم فروری2011 کو نیوزی لینڈ کے خلاف نیپئر میں 263رنز کا نشانہ مصباح الحق کے ناقابل شکست 93رنز کی بدولت حاصل کیا تھا۔

اذلان شاہ میں ہندوستان اورپاکستان کی عدم شرکت پر ملائیشیا ناراض

کراچی۔ 26 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان کی جانب سے اذلان شاہ ہاکی ٹورنمنٹ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر ملائیشین ہاکی فیڈریشن نے سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے اور اسے کھلاڑیوں کے علاوہ ہاکی کے مداحوں سے بھی ناانصافی قرار دیا ہے۔ ملائیشین ہاکی کنفیڈریشن کے سکریٹری عبدالعزیز نے کہا ہے کہ پاکستان نے بہت تاخیر سے اپنے فیصلے س

عام انتخابات کے پیش نظر میدک میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز

سنگاریڈی /26 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل سے متعلق بل کی پارلیمنٹ میں منظوری اور عام انتخابات قریب تر ہونے کی وجہ سے ضلع میدک میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوچکی ہیں اور ہر سیاسی جماعت تشکیل تلنگانہ کے تناظر میں سیاسی فوائد حاصل کرنے کوشاں دکھائی دے رہی ہے ۔ انتخابی نوٹیفکیشن کا ابھی اعلان نہیں ہوا ہے لیکن سیاسی

مسلم نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف مہم

نظام آباد /26 فروری ( فیاکس ) صدر مسلم متحدہ محاذ ضلع نظام آباد جناب الماس خان نے اپنے صحافتی بیان میں تحفظ شہری حقوق کی مختلف آرگنائزیشن پر تعاون عمل سے مسلم اقلیتی نوجوانوں کی عیر قانونی حراست و ہراسانی کے خلاف ملک گیر مہم کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے دور میں جبکہ ملک میں فرقہ پرستی ، فسطائیت اور بدعنوان سیاست کا دور