بھوانی نگر سے گمشدہ لڑکا شمس آباد میں دستیاب

شمس آباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) شمس آباد میں کل ایک لڑکا گھومتا ہوا نظر آیا ۔ مقامی افراد نے پولیس کی مدد سے لڑکے کے والدین کی تلاش کی کوئی پتہ نہ ملنے پر لڑکے کو محمد فاروق علی ساکن احمد نگر شمس آباد نے اپنے ساتھ رکھ لیا اور تمام اخبارات میں خبر شائع کی گئی ۔ اخبارات میں لڑکے کی خبر دیکھتے ہوئے بھوانی نگر پولیس نے محمد فاروق علی سے ربط

زنجیبار کے صدر ڈاکٹر علی محمد شین کا دورہ

شاد نگر۔/5فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تنزانیہ شہر کے زنجیبار کے صدر ڈاکٹر علی محمد شین نے آج اچانک کتور منڈل کے میکا گوڑ میں واقع نیٹکو فارما کمپنی کا دورہ کرتے ہوئے تفصیلی معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق زنجیبار کے صدر ڈاکٹر علی محمد شن شہر حیدرآباد میں فارما کمپنیوں کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کیلئے بحیثیت مہمان خصوصی آئے ہوئے

بیدر اُتسو کے موقع پر یادگار تصویری نمائش

بیدر۔/5فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سہ روزہ بیدر اتسو کے تمام پروگرام کا 3فبروری کو اختتام عمل میں آیاتاہم غلام متقی یادگاری تصویری نمائش، کو عوام کے بے حد اصرار پر دو دن کیلئے توسیع دی گئی۔5فبروری کو اس تصویری نمائش کا آخری دن تھا اور آج ہی کے دن درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز ؒ کے سجادہ نشین ڈاکٹر خسر و حسینی نے ڈپٹی کمشنر بیدر

آر ٹی سی میں برسر خدمت معشوق جوڑے کی خودکشی

عادل آباد۔/5فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آر ٹی سی بس ڈپو عادل آباد میں برسر خدمت ڈرائیور سدھاکر اور کنڈکٹر سدھارانی نے جداگانہ زندگی گذارنے سے گریز کرتے ہوئے مستقر عادل آباد کے موالا تالاب میں چھلانگ لگاکر موت کی آغوش میں چلے گئے۔ڈرائیور سدھاکر اور خاتون کنڈکٹر سدھا رانی میں معاشقہ چل رہا تھا۔ اکثر دونوں ایک ساتھ ڈیوٹی انجام دیا کر

چیف منسٹر کے خلاف کانگریس لیڈروں کا جوابی احتجاج

سدی پیٹ ۔5فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس قائد حلقہ اسمبلی سدی پیٹ انچارج مسٹر سرینواس گوڑ کی قیادت میںچیف منسٹر مسٹر کرن کمار ریڈی کے خلاف دھرنا اور راستہ روکو منظم کیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب آج دہلی کے جنتر منتر پرمسٹر کرن کمار ریڈی نے متحدہ ( سمکھیا آندھرا) ریاست کیلئے بھوک ہڑتال بیٹھنے پر مسٹر سرینواس گوڑ کی قیادت میں قدیم بس

سنت رسولؐ کے مطابق زندگی گذارنے کی تلقین

بگدل۔5فبروری( ذریعہ ڈاک) نماز و صبر کے ذریعہ اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کریں اور نماز ہی مومن اور منافق کے درمیان پہچان کراتی ہے ۔ دنیا کی محبت کو دلوں سے نکالتے ہوئے دین کی محبت اپنائیں ۔ یقیناً نماز بے حیائی اور بری باتوں سے روکتی ہے ۔ نماز بارگاہ خداوندی میں مقبول ہوتی ہے تو قرب الٰہی کے انوار سے اللہ تعالیٰ بندے کو نوازتا ہے ۔ ان خیالا

سیڑم میں ترقیاتی کاموں پر جائزہ اجلاس

سیڑم۔5؍فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کل شام ساڑھے چھ بجے بلاک کانگریس آفس محمدی کالونی میں سیڑم میں ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے اور عوامی مسائل کی یکسوئی کے لئے سب ملکر کام کرنے کے تعلق سے ایک اجلاس رکن اسمبلی سیڑم وریاستی طبی تعلیم وضلع نگران کار رائچور ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل کی زیر نگرانی منعقد کیا گیا جس میں صدر بلدیہ ساجدہ بیگم سیڑم

انسداد غربت پروگرام میں آندھرا بینک کا تعاون

مدور۔5فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر سی دھننجیا ڈپٹی جنرل منیجر آندھرا بینک ورنگل زون نے ادعا کیاکہ ریاست آندھراپردیش سے غربت کے مکمل خاتمہ و انسداد غربت پروگرام کو کامیابی کیساتھ ہمکنار کرنے میں آندھرا بینک کا نمایاں کردار رہا ہے ۔ بینک انتظامیہ نے اپنی آمدنی کے 40% حصہ مختلف خود روزگار اسکیمات کیلئے مختص کرتے ہوئے بیروزگار نوجو

اسلام میں تمام مسائل کا حل موجود

کورٹلہ ۔ 5فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جماعت اسلامی ہندشاخ کورٹلہ کی جانب سے برادران وطن میں سیرت النبیﷺ کے پیغام کو پہنچانے کیلئے کورٹلہ ٹاؤن کے مختلف بستیوں میں کارنر میٹنگس کا اہتمام کیا گیا ۔ حیدرآباد کے مہمان مقرر جناب محمد عبدالرشیدنے تلگو زبان میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول میں حضور نبی کریم محسن انسانیتؐ کو خالق ک

ریاستی وزیر گیتا ریڈی کے قابل ستائش خدمات

نیالکل۔5فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب میر رضی الدین مسعود خان سابق سرپنچ سینئر کانگریس لیڈر حدنور‘ ایم اے عبدالجبار موظف سپرنٹنڈنٹ پالی ٹیکنک کالج مرزا پور نے صحافتی بیان میں بتایا کہ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد نیالکل منڈل میں ریاستی وزیر بھاری صنعت ڈاکٹر جے گیتا ریڈی قابل ستائش خدمات انجام دے رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ 65

آدھار کارڈ کی دستوری افادیت پر قطعی سماعت

نئی دہلی ۔ 4 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آدھار کارڈ کی دستوری افادیت کو چیلنج کرتے ہوئے پیش کردہ درخواستوں پر اپنی قطعی سماعت کا آج آغاز کیا۔ درخواست گزار اس میگا پراجکٹ کی شدید مخالفت کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس اسکیم سے قومی سلامتی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ ہونے یا موقف میں تبدیلی نہیں ہوسکتی۔ مزید یہ کہ جسٹس بی ایس چوہان کی

تلنگانہ بل کو وزارتی گروپ کی منطوری

نئی دہلی ۔ 4 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) آندھراپردیش اسمبلی کی جانب سے تلنگانہ بل کو مسترد کردیئے جانے کے باوجود مرکزی وزارتی گروپ نے آج اس مسودہ قانون کو منظوری دیدی ہے۔ اس پر جمعرات کو مرکزی کابینہ میں غور کیا جائے گا تاکہ اسے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کیلئے راہ ہموار ہوسکے۔ وزارتی گروپ کے 30 منٹ تک جاری اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں سے بات ک

فلم ’’یا رب‘‘ میں مسلمانوں کے مسائل بھونڈے طریقے سے پیش کرنے پر اعتراض

ممبئی ۔ 4 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) فلم ’’ یا رب‘‘ میں دہشت گردی کے نام پر بے قصور مسلم نوجوانوں کی گرفتاریاں اور جہاد کے عملی معنی کو لیکر مسلمانوں کے مسائل پیش کرنے کی کوشش کی گئی ۔ اس میں بعض معاملوں پر اعتراض کیا گیا ہے ۔ مہاراشٹرا کے وزیر اقلیتی امور و اوقاف محمد نسیم خان نے فلم کی نمائش روک دینے کیلئے مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نش

پرویز مشرف کی 7 فروری کوعدالت میںپیشی

اسلام آباد ۔ 4 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کی پریشانیاں دن بہ دن بڑھتی جارہی ہیں۔ وہ پاکستان کی خصوصی عدالت میں 7 فروری کو پہلی مرتبہ حاضری دیں گے۔ غداری کے مقدمہ میں ان کے خلاف سماعت ہورہی ہے۔ ذرائع کے مطابق 70 سالہ مشرف آئندہ جمعہ کو عدالت میں حاضر ہوکر بیان دیں گے۔ اس سے پہلے مشرف نے خصوصی عدالت کی تمام ک

سیاسی جماعتیں لوک سبھا انتخابات کے حدمصارف میں اضافہ کی حامی

نئی دہلی 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اکثر سیاسی جماعتوں نے لوک سبھا انتخابات کے مصارف کی حد میں اضافہ کی آج بھرپور حمایت کی اور استدلال پیش کیاکہ افراط زر میں زبردست اضافہ نے 16 تا 40 لاکھ کے مصارف کو بالکل ناکافی کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اِس مسئلہ پر رائے لینے کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا تھا جس میں اکثر سیاسی جماعتوں نے ا

چلتی ٹرین میں ابو سالم کے نکاح کی خبر پر ٹاڈا عدالت برہم، رپورٹ طلب

ممبئی ۔ 4 ۔ فروری( سیاست ڈاٹ کام) ممبئی سلسلہ وار بم دھماکوں کے ملزم ابو سالم نے عدالتی تحویل میں رہ کر لکھنو سے واپسی کے دوران نکاح کرلیا ۔ خصوصی ٹاڈا عدالت نے پولیس کمشنر کو اس معاملہ کی تحقیقات کرنے اور 10 دن کے اندر رپورٹ داخل کرنے کا حکم دیا ہے ۔ خصوصی جج ٹاڈا جی ایس سائپ نے ایک اخباری اطلاع پر حکم جاری کیا۔ سرکاری وکیل دیپک سالوی ن

یسین بھٹکل کی گرفتاری کیلئے اے ٹی ایس کو اجازت

نئی دہلی ۔ 4 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی عدالت نے ممبئی انسداد دہشت گردی اسکواڈ کو اجازت دی ہے کہ وہ انڈین مجاہدین کے بانی یسین بھٹکل اور ان کے ساتھی اسد اللہ اختر کو گرفتار کرے۔ 13 جولائی 2011 ء ممبئی دہشت گرد حملوں کے سلسلہ میں یہ گرفتاری عمل میں آئے گی ۔ اس حملہ میں 20 افراد ہلاک اور 141 زخمی ہوئے تھے ۔ ڈسٹرکٹ جج آئی ایس مہتا نے ممبئی ا

حلب کی مسجد پر شام کی فوج کا حملہ، 5 ہلاک

بیروت ۔ 4 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) شام کی افواج نے شمالی شہر حلب کے پڑوس میں واقع باغیوں کے علاقہ میں ایک مسجد پر بم حملہ کیا جس سے بچوں کے بشمول کم از کم پانچ مصلی ہلاک ہوئے۔ مقامی کارکن حسین ابو فیصل حلب میڈیا سنٹر نے بتایا کہ یہ مسجد مساکین حنونا میں واقع تھی، جہاں پر دینی مدرسہ بھی ہے۔ اس مسجد میں بچے اور دیگر مصلی موجود تھے۔ فوج نے م

جسٹس ماتھر ، ساتویں مرکزی پے کمیشن کے سربراہ مقرر

نئی دہلی 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کے سابق جج اشوک کمار ماتھر ساتویں پے کمیشن کی قیادت کریں گے جو 50 لاکھ مرکزی ملازمین کی تنخواہوں اور 30 لاکھ وظیفہ یابوں کے مشاہرہ پر نظرثانی کرے گا۔ وزارت فینانس نے آج یہاں اپنے ایک بیان میں کہاکہ ’’وزیراعظم نے ساتویں مرکزی پے کمیشن کی تشکیل اور ہیئت ترکیبی کو منظوری دے دی ہے‘‘۔ اپریل ۔ م

یمنی لڑکی کی آنکھ سے آنسو کے بجائے پتھر

لندن 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں ایک کمسن لڑکی کے رونے پر اس کی آنکھ سے آنسو کے بجائے پتھر نکلنے کے واقعہ نے مقامی ڈاکٹروں کو محو حیرت اور توہم پرست دیہاتیوں کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔ برطانوی روزنامہ ’’دی مرر‘‘ کے مطابق سعدیہ صالح کی پلکوں پر آنسو کے بجائے چھوٹے پتھر (کنکریاں) پائی گئی ہیں