سنگاکارا کے 319 رنز ، سری لنکا 587 رنز پر آل آؤٹ

چٹگانگ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کمارا سنگاکارا نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹریپل سنچری اسکور کرلی ہے جیسا کہ بائیں ہاتھ کے سینئر بیٹسمین نے 482 گیندوں میں 32 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 319 رنز اسکور کرتے ہوئے یہاں رواں دوسرے ٹسٹ کے دوسرے دن اپنی ٹیم کی پہلی اننگز کے اسکور کو 587 تک پہونچانے میں کلیدی رول ادا کیا۔ سنگاکارا کے علاوہ ویتھنگے نے 52 گی

ہند۔ نیوزی لینڈ آج آکلینڈ میں پہلے ٹسٹ کا آغاز

آکلینڈ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ونڈے سیریز میں شرمناک شکست کے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم کل نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹسٹ میں بہتر مظاہرے کے ذریعہ سیریز میں مثبت نتائج کے لئے کوشاں ہوگی۔ ونڈے سیریز میں 0-4 کی شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم کو آئی سی سی کی ونڈے درجہ بندی میں پہلا مقام گنوانا پڑا ہے جبکہ ٹسٹ درجہ بندی میں مہمان ٹیم ک

ٹیم کی ایشیاء کپ میں شرکت نوازشریف کی اجازت سے مشروط

ڈھاکہ۔5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شرکت کا فیصلہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین ذکا اشرف نے وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں انہوں نے بنگلہ دیش کی صورتحال اور ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت سے

انگلش بورڈ کی جانب سے کیون پیٹرسن کا کریر ختم

لندن۔5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین کیون پیٹرسن کو اب انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔33 سالہ کیون پیٹرسن تمام طرز کی کرکٹ میں انگلینڈ کے کامیاب ترین بیٹسمین ہیں تاہم وہ ٹیم میں کئی تنازعات کا شکار رہے ہیں۔انگلش کرکٹ بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر پال ڈاؤنٹن نے کہا ہے کہ

عمراکمل کیخلاف مقدمہ کاچالان عدالت میں داخل

لاہور۔5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے کرکٹرعمراکمل کے خلاف مقدمہ کاچالان عدالت میں داخل کرادیا۔ پولیس کے مطابق چالان میں عمر اکمل کو ٹریفک وارڈن سے جھگڑے کا باقاعدہ ذمہ دار قراردیا گیا ہے ۔ ایس پی انویسٹی گیشن کے بموجب عمر اکمل پر مقدمہ کا چالان کل عدالت میں جمع کراگیا تھا۔ عمراکمل پر ٹریفک وارڈن سے جھگڑے کے بعد کارسرکاری امور می

مظفرنگر فسادات متاثرین سے آئی ایس آئی روابط کا ثبوت نہیں : مرکز

نئی دہلی ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکز نے آج کہا ہیکہ اترپردیش میں مظفرنگر میں فسادات کے متاثرین سے آئی ایس آئی کے روابط کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ اس سے پہلے راہول گاندھی نے یہ کہتے ہوئے ایک تنازعہ کھڑا کردیا تھا کہ پاکستانی آئی ایس آئی مظفرنگر میں فسادات متاثرین سے ربط رکھے ہوئے ہے۔

مسلمان قرآن کے بعض حصوں سے لاتعلقی ظاہر کریں : گیرارڈ بیٹن

لندن، 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی سیاسی جماعت یو کے انڈیپنڈنٹ پارٹی نے برطانیہ میں مقیم مسلمانوں سے اپنا یہ مطالبہ دہرایا ہے کہ وہ قرآن پاک کے بعض حصوں سے اظہار لاتعلقی کریں۔ برطانوی پارٹی کے لیڈر نے مسلمانوں سے اس لاتعلقی کے اعلان پر دستخط کرنے کیلئے بھی کہا ہے۔ گیرارڈ بیٹن نے اس سے پہلے یہ مطالبہ 2006 ء میں کیا تھا، جسے اس نے ا

طالبان سے مذاکرات کے پیش نظر امریکی ڈرون حملے محدود

واشنگٹن ، 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی حکام کے مطابق اوباما انتظامیہ نے پاکستان کی طرف سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے دوران ڈرون حملے روکنے کی درخواست کے بعد پاکستان کی سرزمین پر ڈرون حملوں کو بہت حد تک محدود کر دیا ہے۔ اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے پاکستان کی درخواست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایک امریکی عہدہ دار کے حوالے سے بتایا کہ ’’ان

امریکی انٹلیجنس چیف ڈرون حملے محدود کرنے پر برہم

واشنگٹن ، 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی انٹلیجنس ادارہ کے سربراہ نے ڈرون حملوں کو محدود کرنے کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے امریکی شہری اور افواج دونوں غیر محفوظ ہوگئے ہیں۔ ایوان نمائندگان کی انٹلیجنس کمیٹی امریکہ کو درپیش خطرات کے حوالے سے دفاعی اور انٹلیجنس اداروں کے سربراہوں کے بیانات ریکارڈ کررہی ہ

شکری بالعید کا قاتل پولیس کارروائی میں ہلاک

تیونس، 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) تیونس میں اپوزیشن کی شخصیت شکری بالعید کا مبینہ قاتل پولیس کی چھاپہ مار کارروائی میں مارا گیا ہے۔اس کارروائی میں جملہ 23 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔ سرکاری خبررساں ایجنسی تیپ نے ڈپٹی پبلک پراسکیوٹر صفین سلیطی کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اس مبینہ قاتل کامل قضقاضی کی نعش کی شناخت کر لی گئی ہے۔تیونسی وزیرداخلہ ل

دمشق حکومت امن مذاکرات میں شریک ہو گی : ماسکو

ماسکو ، 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) روسی حکومت نے امید ظاہر کی ہے کہ شامی حکومت کا وفد جنیوا میں ہونے والے امن مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کرے گا۔ روسی دارالحکومت ماسکو میں وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور شامی اپوزیشن رہنما احمد الجربا کے مابین ہونے والی ملاقات کے بعد یہ بیان جاری کیا گیا ہے۔ شام میں فعال اعتدال پسند باغیوں کے نمائندے 10 ف

بغداد میں دھماکے، 19 ہلاک

بغداد ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بغداد میں آج 3 دھماکے ہوئے، جس میں ایک کار بم دھماکہ وزارت خارجہ کے دفتر کے باہر ہوا۔ ان دھماکوں میں 19 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ تقریباً 6 سال کے تشدد کے دوران یہ سب سے بدترین تازہ حملے ہیں۔ ان حملوں میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ مغربی صوبہ عنبر میں سیکوریٹی افواج انتہاء پسندوں سے نبردآزما ہیں۔ عراق کے بعض عل